شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 31st, August 2025 GMT
چین کے شہر تیانجن میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 25ویں سربراہان مملکت کاؤنسل اجلاس میں وزیرِ اعظم عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے جبکہ چینی صدر اور خاتون اول نے شہباز شریف کا گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم کی روسی صدر ولاڈمیر پوٹن، ملائشیا کے صدر انور ابراہیم، بیلاروس کے صدر الیکزانڈر لوکاشینکو، آذربائیجان کے صدر الہام علییوف، ترک صدر رجب طیب ایردوان، تاجک صدر امام علی رحمن, ترکمانستان کے صدر بردی محمدیوو، کرغستان کے صدر سیدر ژاپاروف، مالدیپ کے صدر محمد معیزو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹیرس سے غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے عالمی رہنماؤں کی غیر معمولی گرمجوشی دیکھنے میں آئی جبکہ ان ملاقاتوں میں دیکھی گئی قربت پاکستان اوران مملک کے مابین برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کی عکاس ہے۔
قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مہمان صدر شی جن پنگ کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم سے قبل عالمی سربراہان کے لیے منعقدہ استقبالیہ میں شرکت کی جس میں آمد پر چینی صدر شی جن پنگ اور خاتون اول نے وزیراعظم کا گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شہباز شریف کے صدر
پڑھیں:
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سرمایہ کاری میں اضافہ اور معیشت کی مجموعی ترقی کے لئے شعبہ جاتی اصلاحات اور پالیسی اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لئے صنعت وحرفت کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ صنعتی مصنوعات کی ملکی پیداور اضافے کے ساتھ ساتھ برآمدات بڑھانے کے لیے موٴثر پالیسی اقدامات حکومتی ترجیحات کا حصہ ہیں، صنعت و تجارت اور معیشت کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات کا مقصد طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح ہونا چاہئے۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
وزیراعظم نے کہا کہ مستقبل کی توانائی کی ضروریات کو متبادل توانائی کے ذرائع سے پورا کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام ہو رہا ہے، توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع اور موثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مختلف شعبوں میں شمولیت کے لئے تمام وزارتیں اور ماہرین کی بامعنی مشاورت کو یقینی بنائیں، موثر ترقیاتی پالیسیز کی تشکیل و نفاذ کے لیۓ تمام وزراتیں باہمی تعاون اور ہم آہنگی سے کام کریں، تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اور بہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
پنجاب میں آندھی اور طوفان سے تباہی ، ایک شہری جاں بحق، 46 گھر متاثر
اجلاس میں متعلقہ وزارتوں کی جانب سی مختلف زیر غور پالیسی تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر پاور ڈیویژن سردار اویس لغاری، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، کے معاون خصوصی ہارون اختر اور ڈائریکٹر جنرل ایس آئی ایف سی میجر جنرل اسد الرحمن چیمہ اور متعلقہ اداروں کے عہدے داران نے شرکت کی۔
مزید :