اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم چین کے شہر تیانجن میں ایک ساتھ موجود ہیں۔ مئی میں پاک بھارت جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب دونوں رہنما ایک ہی شہر میں شریک ہیں۔

مبصرین کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے استقبال میں واضح فرق دیکھا گیا۔ شہباز شریف کا استقبال ریڈ کارپٹ پر ہوا اور چینی اعلیٰ حکام نے انہیں ایئرپورٹ پر خوش آمدید کہا۔ انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

اس کے برعکس بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا خیرمقدم روایتی اور نسبتاً سادہ انداز میں کیا گیا، جس پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے بھی تنقید کی۔

چینی سوشل میڈیا پر شہباز شریف کے استقبال کو گرمجوش قرار دیا گیا۔ پاکستانی صارفین نے کہا کہ چینی جہازوں کے ذریعے بھارتی رافیل طیارے گرانے والے ملک کے وزیراعظم کا ایسا ہی پرتپاک استقبال ہونا چاہیے تھا۔

ایک صارف کے مطابق، شہباز شریف کا ریڈ کارپٹ استقبال چھ گنا بڑے ملک بھارت کو شکست دینے کی سفارتی جھلک ہے۔

مودی نے تیانجن میں وزیراعظم پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان اور چین کے صدور کے ہمراہ کھانے میں شرکت کی۔ بھارتی سوشل میڈیا صارفین کے مطابق یہ وہی ممالک ہیں جو پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شہباز شریف

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے چترال کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا ہے،انہوں نے چترال میں دانش اسکول  کا سنگ بنیاد بھی رکھا ہے۔

دانش اسکول کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چترال کے لوگ بہت معزز اور پرامن لوگ ہیں، یہاں آکر بہت خوشی ہوئی ہے، وزیراعظم نواز شریف کی خیبرپختونخوا کے ترقیاتی منصوبوں خاص کر چترال کی ترقی کے بہت خواہاں تھے، مجھے چترال میں دانش اسکول قائم کرنے کا کسی نے نہیں کہا، میں نے ذاتی طور پر یہ فیصلہ خود کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دانش اسکول میں ایچی سن کالج سے بہتر تعلیم ہوگی، یہاں غریبوں کے بچے تعلیم حاصل کریں گے، اگلی سال تک یہ اسکول تعمیر ہوجائے گا اور اس کا افتتاح بھی کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب سے میں نے وزرارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تو میرا فوکس ملک کے دور دراز کے علاقوں میں ایسی سہولتیں مہیا کرنا ہے کہ وہاں وہ سہولتیں آئیں گی تو وہاں کے عوام خوشحال ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • ٹیکس اصلاحات کے مثبت نتائج آ رہے ہیں، کرپشن کے خاتمے میں مصروف: شہباز شریف، نوازشریف سے ملاقات
  • جاتی امراء ، شہباز نواز شریف ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • مودی سرکار میں ارکان پارلیمان ارب پتی بن گئے، بھارتی عوام  انتہائی غربت سے بے حال
  • امید ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی تعاون کی پیشکش کو قبول کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا
  • وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے اسلام آباد پہنچ گئے
  • وزیر اعظم نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی طالبہ کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کی ملاقات
  • اے آئی کی تربیت کےلئے طلبہ کو سعودی عرب بھجوائیں گے: وزیر اعظم شہباز شریف