تیانجن (ویب ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے دورہ چین کے دوران تیانجن یونیورسٹی میں قائم نیشنل ارتھ کوئیک سمولیشن سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں چین میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی اور ریسکیو نظام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے چین کی ٹیکنالوجی اور طریقہ کار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے نہایت سودمند ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی مہارت سے مستفید ہو کر پاکستان مستقبل میں مؤثر احتیاطی تدابیر اور جامع لائحہ عمل اختیار کرسکے گا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قدرتی آفات سے متعلق پاکستان میں قائم بین الاقوامی میڈیکل سینٹر اور چین پاکستان جوائنٹ لیب جیسے منصوبوں کو مزید فعال بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کی شراکت داری کو مزید وسعت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان میں حالیہ سیلابی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ نارووال، سیالکوٹ، وزیرآباد، حافظ آباد، چنیوٹ اور جھنگ کے متاثرہ خاندانوں کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے امدادی سامان کے قافلے روانہ کیے جا چکے ہیں، جو صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حوالے کیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ہدایت دی کہ پنجاب حکومت کے ساتھ مکمل رابطے میں رہتے ہوئے متاثرین کے لیے فوری ریلیف اور بحالی کی کارروائیاں یقینی بنائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔

نیشنل ارتھ کوئیک سمولیشن سینٹر میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ چین اور پاکستان کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے کئی منصوبے قائم کیے گئے ہیں۔ ان منصوبوں میں چائنا-پاکستان جوائنٹ لیب فار ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی میڈیسن، انٹرنیشنل میڈیکل کواپریشن سینٹر، چین پاکستان فرینڈشپ ہسپتال اور دیگر تعاون پر مبنی منصوبے شامل ہیں۔

وزیراعظم کو اس موقع پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریسکیو ٹیکنالوجیز، بشمول نئی تیار کردہ میڈیکل ریسکیو گاڑیوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: قدرتی آفات سے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف  حجاز مقدس کے سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے

سٹی42: وزیر اعظم شہباز شریف  حجاز مقدس کے سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ سعودیہ کی فضا میں پہنچتے ہی وزیراعظم کے طیارے کو سعودی فضائیہ کے طیاروں نے  سلامی پیش کی اور اور اپنی حفاظت میں دارالھکومت ریاض کے ائیرپورٹ تک لائے۔
  وزیراعظم شہباز شریف مملکت سعودی عرب کے کراؤن پرنس محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے دورہ  ،ختصر دورہ پر گئے ہیں۔   وزیراعظم کی پرنس محمد بن سلمان سے ملاقات آج ہی متوقع ہے۔ 

راوی روڈ سے نوجوان کی گولی لگی لاش برآمد

سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر کابینہ کے اہم ارکان کے ساتھ ایک روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔

ریاض ائیرپورٹ پر ڈپٹی گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملیں گے ۔ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور  دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔

عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے عمر کی حد مقرر

وزیراعظم کی آمد پر سعودی ائیر فورس کا فلائی پاسٹ

سعودی فضائیہ کے ایف-15 لڑاکا طیاروں نے وزیر اعظم کے طیارے کو حصار میں لیتے ہوئے استقبال کیا۔ 

وزیراعظم نے طیارے میں اپنی نشست پر بیٹھے ہوئے ہی فلائی پاسٹ میں شریک طیاروں کے پلائلٹس کو سلامی کا  سلامی سے جواب دیا۔

کم سن گھریلو ملازمہ پراسرارطورپر ہلاک

وزیراعظم شہباز نے اس استقبال پر اپنے طیارہ سے ہی سعودی پرنس محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا  اور فلائی پاسٹ میں سعودی فضائیہ کے پائلٹوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان کے وزیراعظم کے سعودیہ میں اس شاندار استقبال پر سوشل پلیٹ فارم ایکس پر کہا،  سعودی عرب حکومت کی طرف سے برادرانہ محبت اور احترام کا مظاہرہ،  عالم اسلام میں یہ مقام اللہ کی مہربانی، شہباز شریف کی سفارتی مہارت اور ہماری افواج کی بے مثال کامیابیوں کا ثمر ہے۔ 

بھارت کے ہندوتوا پرست متعصب دماغوں کی کرکٹ پر دھونس جاری رہے گی یا نہیں؛ فیصلہ کی گھڑی آگئی


 شہباز شریف جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

سعودی عرب سے وزیر اعظم کل برطانیہ روانہ ہوں گے اور برطانیہ میں 2 روز قیام کے بعد جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہونے کے لئے نیویارک جائیں گے۔

 نیویارک میں وزیر اعظم شہباز ا جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ جنرل اسمبلی کے اس سیشن کو فلسطین کے مسئلہ کے حوالے سے خاص الخاص اہمیت دی جا رہی ہے۔

 اس مختصر دورہ کا بینادی مقصد جنرل اسمبلی میں دنیا کے اہم ترین مسائل خصوصاً فلسطین اور کلائمیٹ چینج پر پاکستان کے قومی مؤقف  سے اقوامِ عالم کو آگاہ کرنا ہے البتہ وزیراعظم کی امریکہ کے صدر ٹرمپ سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن چلے گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف دورۂ سعودی عرب مکمل کر کے لندن روانہ
  • وزیراعظم محمد شہبازشریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے لندن روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کر کے لندن روانہ
  • وزیراعظم سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ریاض سے لندن روانہ
  • وزیر اعظم شہباز شریف  حجاز مقدس کے سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے
  • وزیراعظم کا سہ ملکی دورہ شروع،سعودی عرب پہنچ گئے
  •  وزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر روانہ، اہم ملاقاتیں طے