وزیراعظم کی سیلابی صورت حال پر نظر، فیلڈ مارشل کو بھی روزانہ رپورٹ پیش کی جاتی ہے، مصدق ملک
اشاعت کی تاریخ: 31st, August 2025 GMT
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پورا ملک متحد ہو چکا ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دونوں ذاتی طور پر حالات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سیلابی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور سفر کے باوجود ہدایات جاری کرتے ہیں، جبکہ فیلڈ مارشل کو روزانہ اس حوالے سے رپورٹ پیش کی جاتی ہے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کے ہمراہ پریس بریفنگ میں مصدق ملک نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے، درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں اور اس کے نتیجے میں ملک کو قدرتی آفات کا سامنا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام اور آبادیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اسی مقصد کے لیے سیلابی صورت حال سے نمٹنے میں تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق این ڈی ایم اے مسلسل سیلابی خطرات سے متعلق الرٹ جاری کررہا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا بروقت مقابلہ کیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews چیئرمین این ڈی ایم اے سیلابی صورت حال مصدق ملک وزیراعظم شہباز شریف وفاقی وزیر مومسیاتی تبدیلی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چیئرمین این ڈی ایم اے سیلابی صورت حال مصدق ملک وزیراعظم شہباز شریف وفاقی وزیر مومسیاتی تبدیلی وی نیوز سیلابی صورت حال مصدق ملک
پڑھیں:
جاتی امراء ، شہباز نواز شریف ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
لاہور: (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، نواز شریف نے شہباز شریف کو قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔