وزیراعظم شہباز شریف کا چین میں استقبال بھارتی میڈیا کو ہضم نہ ہوا، مودی کے دورے سے موازنہ شروع
اشاعت کی تاریخ: 31st, August 2025 GMT
وزیرِاعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین کو تاریخی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ چین پہنچنے پر وزیرِاعظم کا پُرتپاک استقبال کیا گیا، جسے بھارتی میڈیا نے ہضم نہ کیا اور اپنی پروپیگنڈا مشینری کے ذریعے شہباز شریف اور نریندر مودی کے دوروں کا تقابلی جائزہ پیش کرنے کی کوشش کی۔
وزیرِاعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین میں موجود ہیں۔ یہ دورہ دراصل چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر ایک دوطرفہ سرکاری دورہ بھی ہے، جس میں پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک چین دوستی شاہراہ ریشم کی طرح دیرینہ اور مستحکم ہے، شہباز شریف
ایس سی او اجلاس کی سائیڈ لائن پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی چینی صدر سے ملاقات ہو چکی ہے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی بیجنگ میں چینی صدر شی جنپنگ اور وزیراعظم سے الگ الگ تفصیلی ملاقاتیں ہوں گی۔
ان ملاقاتوں میں سی پیک فیز ٹو سمیت پاک چین اسٹریٹجک اور تجارتی شراکت داری کو وسعت دینے سے متعلق اہم معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔
وزیرِاعظم شہباز شریف بیجنگ میں جنگ عظیم دوم میں چینی عوام کی فتح کے 80 ویں یومِ جشن میں بطور خصوصی مہمان شریک ہونے والے 26 عالمی رہنماؤں میں شامل ہیں۔ وہ اس موقع پر چینی صدر کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں بھی شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم پاکستان اور ترک صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
مزید برآں وزیراعظم شہباز شریف 4 ستمبر کو بیجنگ میں پاک چین مشترکہ بزنس فورم کی صدارت کریں گے۔ یہ فورم دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری بڑھانے اور بزنس ٹو بزنس شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارتی میڈیا پرتپاک استقبال پروپیگنڈا مہم دورہ چین شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارتی میڈیا پرتپاک استقبال پروپیگنڈا مہم دورہ چین شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز اعظم شہباز شریف چینی صدر پاک چین
پڑھیں:
کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔
بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔
View this post on Instagramدوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔