وزیراعلیٰ سندھ کا شرجیل میمن سمیت دیگر وزراء کیساتھ گڈو بیراج کا دورہ، سیلابی صورتحال کا جائزہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, August 2025 GMT
کراچی:
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینیئر منسٹر شرجیل میمن، وزیر آبپاشی جام خان شورو اور کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل نیول ہیلی کاپٹر میں گڈو بیراج پہنچے گئے۔
دوران سفر وزیراعلیٰ سندھ اپنے وزراء اور کمانڈر کوسٹ کے ساتھ نقشوں کی مدد سے سیلابی صورتحال کا جائزہ لیتے رہے۔
گڈو بیراج پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت راوی اور تریموں پر پانی بڑھا ہوا ہے، اگرچہ ہمیں امید ہے کہ اتنا پانی نہیں آئے گا لیکن ہم پھر بھی سپر فلڈ کی تیاری کر رہے ہیں، جو 9 لاکھ کیوسکس کا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپر فلڈ کی وجہ سے کچہ پورا ڈوب جائے گا اس لیے سندھ انتظامیہ نے پورے کچے کو خالی کروانے کی تیاری کرلی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمارے پاس تمام آبادی کے نقشے، لوگوں کی تعداد اور مویشیوں کی تفصیلات موجود ہیں۔ یہ معلومات ضلعی انتظامیہ کو دے کر انہیں پی ڈی ایم اے سے تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ پاک بحریہ نے بہت مدد کی ہے، کمانڈر کوسٹ اس وقت میرے ساتھ ہیں، پاک فوج اور ڈی جی رینجرز سے بھی رابطے میں ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ہماری کوشش انسانی جانوں اور مویشیوں کے نقصان سے بچنا ہے، ضلعی انتظامیہ لوگوں کو انخلا کی تیاری کر رہی ہے۔ پی ڈی ایم اے، پاک بحریہ اور پاک فوج کی 192 کشتیاں کچے کے علاقوں میں تعینات کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بند کو کسی جگہ سے ٹوٹنے سے بچانا ہے، پنجاب میں شگاف ڈالنے کی جگہ ہوتی ہے اور پنجاب کی ڈیموگرافی ایسی ہے کہ وہ پانی دوبارہ دریا میں جلد چلا جاتا ہے لیکن سندھ کی زمین دریا سے نیچے ہے اس لیے پانی جلدی دریا میں واپس نہیں جاتا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ دریائے سندھ پر رائٹ بینک پر 6 حساس مقامات ہیں، کے کے بند کا حصہ زیادہ خطرناک ہے اور لیفٹ بینک پر شاہین بند حساس مقام ہے، آٹھ یا نو لاکھ پانی آگیا تو شاہین بند نہیں بچ پائے گا کیونکہ اس کا اسٹرکچر ہی ایسا ہے لیکن اس بند کو ہر حال میں بچانا ہماری اولین ترجیح ہوگی۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ابھی ہمارے پاس وقت ہے، تریموں کے بعد بھی پانچ روز میں پانی ہمارے پاس پہنچے گا، لوگوں اور میڈیا سے درخواست ہے کہ جب وہ وقت آئے تو انتظامیہ سے تعاون کریں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
سندھ بارکونسل کے انتخابات،امیدواروں کا مختلف آفسز کا دورہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ بار کونسل کے انتخابات 2025-20230 میں حصہ لینے والے امیدواران نے ٹی ایل پی کی حمایت کے حصول کے لیئے ٹی ایل پی لائرز ونگ کے آفس حیدرآباد کا دورہ کیا اور ٹی ایل پی کے صوبائی لیگل ایڈوائزرسندھ سلیمان سروری ایڈوکیٹ, سینئر وکیل بلال احمد راجپوت ایڈوکیٹ سمیت دیگر وکلاء سے ملاقاتیں کیں دورہ کرنے والے امیدواران میں حیدرآباد سیٹ کے امیدوار میاں تاج محمد کیریو ایڈوکیٹ آف سپریم کورٹ, غلام سرور بلیدی ایڈوکیٹ آف سپریم کورٹ, اشعر مجید کھوکھر ایڈوکیٹ, دادو جامشورو سیٹ کے امیدوار راجہ جواد ساھڑ ایڈوکیٹ سپریم کورٹ, عبدالحکیم چانڈیو ایڈوکیٹ و دیگر شامل تھے وکلاء راہنماؤں سے گفتگو کے دوران سلیمان سروری ایڈوکیٹ نے کہا کہ وکلاء قیادت پنجاب حکومت کی جانب سے لبیک یا اقصیٰ ملین مارچ پر کیئے جانیوالے ظلم کے خلاف آواز بلند کریں۔ 13 اکتوبر کو پنجاب حکومت نے نہتے شرکائے مارچ پر جو ظلم اور بربریت کا مظاہرہ کیا اسکی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔