پنجاب اور سندھ میں مسلسل بارشوں اور دریاؤں میں بلند سطح کے پانی نے سیلابی صورتحال کو مزید سنگین کر دیا ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق راوی، ستلج اور چناب کے کئی مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ صوبائی حکومتوں نے ہنگامی اقدامات تیز کر دیے ہیں۔

لاہور اور گردونواح میں بارش

لاہور کے مختلف علاقوں اور کوٹ رادھا کشن میں 2 گھنٹے سے جاری بارش نے نشیبی علاقوں کو زیرِ آب کر دیا۔

Corps Commanders are on-ground in their respective areas of responsibility, overseeing Relief and Rescue operations in flood affected areas of #Punjab

???? Corps Commander Lahore

???? Corps Commander Gujranwala

Pakistan Army, the people’s Army????????#Pakistan #COAS #Floods #ISPR pic.

twitter.com/ywP573uNpn

— Pakistan Armed Forces News ???????? (@PakistanFauj) August 30, 2025

پاکپتن میں بھی موسلادھار بارش اور تیز ہوا کے باعث متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔

دریاؤں میں اونچے درجے کا سیلاب

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے راوی اس وقت شاہدرہ کے مقام پر 90 ہزار 500 کیوسک اور بَلوکی کے مقام پر 2 لاکھ 11 ہزار 395 کیوسک کے بہاؤ کے ساتھ اونچے درجے کے سیلاب کی کیفیت میں ہے۔

اسی طرح دریائے ستلج سلیمانکی پر 1 لاکھ 54 ہزار 219 کیوسک پانی کے ساتھ بلند سطح کے ریلا گزار رہا ہے۔

دریائے چناب بھی کئی مقامات پر بڑھتے ہوئے پانی کے دباؤ کا سامنا کر رہا ہے، جہاں قادرآباد پر 2 لاکھ 3 ہزار 862 کیوسک، تریموں پر 2 لاکھ 30 ہزار 688 کیوسک کے ساتھ درمیانے درجے کا سیلاب اور جسر کے مقام پر 95 ہزار 580 کیوسک پانی کا بہاؤ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ/فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کا پاکستان کے اہم دریاؤں کے اہم مقامات کا فلڈ روٹنگ میپ۔ پانی کے بہاؤ کا ایک مقام سے دوسرے مقام تک پہنچنے کا وقت۔ pic.twitter.com/hHBsWZpjoy

— FFDLahore (@ffdlhr) August 30, 2025

حکام کے مطابق ان تمام مقامات پر صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

ریسکیو آپریشن اور بچاؤ کی کارروائیاں

حافظ آباد میں ریسکیو ٹیم نے دو شہریوں کو بچایا جو سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے، ایک شخص اپنی گاڑی سمیت پانی میں پھنس گیا تھا۔

ساہیوال میں دریائے راوی کے کنارے اورنگ آباد کے بند پر دباؤ کے باعث شگاف پڑ گیا تاہم پانی کو زرعی زمینوں کی طرف موڑ دیا گیا جس سے رہائشی آبادی محفوظ رہی۔ متاثرہ افراد کے لیے ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کے اقدامات

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بتایا کہ 6 لاکھ سے زائد افراد اور 4.5 لاکھ مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کارڈورہا گردوارہ کرتارپور میں 12 فٹ پانی کی نکاسی 24 گھنٹوں میں مکمل کرنے پر ضلعی انتظامیہ کو سراہا۔

Worst floods in 40 years hit Pakistan, killing 28 this week and forcing over a million from their homes, with more than 800 dead since June as monsoon rains submerge towns and villages pic.twitter.com/9HiPvwxQfX

— TRT World Now (@TRTWorldNow) August 30, 2025

انہوں نے کہا کہ اسکول کی عمارتوں کو عارضی پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، متاثرہ اضلاع میں مواصلاتی نظام کی فوری بحالی کو یقینی بنایا جائے، جبکہ ملتان، اوکاڑہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال اور رحیم یار خان کے اضلاع میں بروقت انخلا کو یقینی بنایا جائے۔

فضائی آپریشن معطل

سیلاب کے باعث سیالکوٹ ایئرپورٹ پر پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئیں۔

پی آئی اے نے تمام آپریشن لاہور ایئرپورٹ پر منتقل کر دیے ہیں اور مسافروں کو کال سینٹر سے رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سندھ میں ہنگامی اقدامات

صوبائی حکومت نے کراچی میں بارش و سیلاب ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل مکمل طور پر فعال کر دیا ہے جو 24 گھنٹے شکایات وصول کر کے متعلقہ اداروں کو بھیج رہا ہے۔

Watch: Pakistan's Punjab hit by floods ????

UAE residents say they 'can’t sleep in peace’ fear for families hit by Pakistan floods

READ MORE: https://t.co/0qqq7WQE76 pic.twitter.com/Uq3m0Ypbrz

— Khaleej Times (@khaleejtimes) August 30, 2025

محکمہ لائیو اسٹاک نے سندھ بھر میں 300 ویکسی نیشن کیمپس قائم کر دیے ہیں، ریسکیو 1122 کی ٹیمیں سکھر، لاڑکانہ، نوابشاہ، حیدرآباد اور دادو میں بھیجی گئی ہیں جبکہ صوبائی وزراء مختلف اضلاع کے دورے کر رہے ہیں۔

عوام سے اپیل

انتظامیہ نے کچے کے علاقوں میں رہائش پذیر شہریوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے اور ریسکیو ٹیموں سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان پنجاب سندھ سیلاب متاثرین سیلاب مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان سیلاب متاثرین سیلاب مریم نواز مقامات پر کر دیا

پڑھیں:

افغانستان کا معاملہ پیچیدہ، پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ افغانستان کا معاملہ نہایت پیچیدہ ہے جس کے باعث پاکستان کو بڑے پیمانے پر نقصان اٹھانا پڑا۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ دہشت گردی نے پاکستان کے ہر طبقے کو متاثر کیا — طلبہ سے لے کر وکلا تک کوئی طبقہ محفوظ نہیں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پراکسیز کے ذریعے جنگ کے نتائج کبھی بھی اچھے نہیں ہوتے، اور نہ ہی بھارت کو ایسے اقدامات سے مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ علاقائی امن و استحکام کے لیے تمام ممالک کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ خطے میں پائیدار امن ممکن بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

احمد خان ملک اسپیکر پنجاب اسمبلی پنجاب

متعلقہ مضامین

  • چین نے پاکستان کے لئے لاکھوں ڈالر کی رقم جاری کردی
  • راولپنڈی میں موسم کی تبدیلی کے باوجود ڈینگی کے کیسز میں اضافہ
  • راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی کے وار کا سلسلہ جاری
  • راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی کے وار کا سلسلہ جاری 
  • ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کو لاکھوں روپے جرمانہ
  • لاہورمیں الیکٹرک ٹرام منصوبہ مؤخر، فنڈز سیلاب متاثرین کو منتقل
  • افغانستان کا معاملہ پیچیدہ، پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان
  • پنجاب میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے نئے قوانین اور جرمانوں میں اضافہ
  • سیلاب سے متاثرہ 1 لاکھ 89 ہزار افراد کے بینک اکاؤنٹس کھل چکے ہیں: عرفان علی کاٹھیا
  • سیلاب بحالی پروگرام: 6 ارب روپے سے زاید تقسیم کردیے، مریم اورنگزیب