چینی ٹیکنالوجی اور طریقے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے سودمند ثابت ہوں گے، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 31st, August 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر بھرپور اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ چین کی جدید ٹیکنالوجی اور طریقہ کار قدرتی آفات کے اثرات کو کم کرنے اور بروقت اقدامات اٹھانے کے لیے پاکستان میں انتہائی مددگار ثابت ہوں گے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیراعظم نے یہ بات چین کے شہر تیانجن میں نیشنل فیسلٹی فار ارتھ کوئیک انجینئرنگ سمیولیشن کے دورے کے دوران کہی۔ وزیراعظم نے چینی ماہرین اور انجینئرز کی مہارت کو سراہا اور اعتماد ظاہر کیا کہ پاکستان چین کے تجربات سے فائدہ اٹھا کر مستقبل میں بہتر حکمتِ عملی وضع کرے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پاکستان میں انٹرنیشنل میڈیکل سینٹر، پاک۔چین جوائنٹ لیب اور دیگر مشترکہ منصوبوں کو مزید فعال بنایا جائے تاکہ ہنگامی صورتحال میں بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے امدادی سامان کے قافلے نارووال، سیالکوٹ، وزیرآباد، حافظ آباد، چنیوٹ اور جھنگ میں متاثرہ خاندانوں کے لیے روانہ کر دیے گئے ہیں، جو صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حوالے کیے جائیں گے۔ انہوں نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو ہدایت کی کہ وہ پنجاب حکومت اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ساتھ مکمل رابطے میں رہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرے۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی اور حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ دورے کے دوران وزیراعظم کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریسکیو ٹیکنالوجیز، بالخصوص نئی میڈیکل ریسکیو گاڑیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ پاک۔چین تعاون کے تحت متعدد منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ دیگر منصوبے زیر تکمیل ہیں، جن میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت قائم پاک۔چین جوائنٹ لیب برائے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی میڈیسن، انٹرنیشنل میڈیکل کوآپریشن سینٹر اور پاک۔چین فرینڈشپ ہسپتال شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے۔ وہ تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے استقبالیہ میں بھی شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم صدر شی جنگ پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں کریں گے جن میں پاک۔چین تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت ہوگی۔
وزیراعظم اپنے دورہ چین کے دوران ممتاز چینی تاجروں اور کاروباری رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور بیجنگ میں پاک۔چین سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈیزاسٹر مینجمنٹ کریں گے پاک چین کے لیے کہ پاک
پڑھیں:
وزیراعظم نے27 ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کا وفد صدر زرداری اور مجھ سے ملنے آیا تھا، مسلم لیگ (ن) کے وفد نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس کی بحالی اور ججوں کے تبادلے کا اختیار شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم میں این ایف سی میں صوبائی حصے کے تحفظ کا خاتمہ اور آرٹیکل 243 میں ترمیم کے نکات بھی شامل ہیں، مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم میں تعلیم اور آبادی کی منصوبہ بندی کے اختیارات کی وفاق کو واپسی اور الیکشن کمیشن کی تقرری پر جاری تعطل ختم کرنا شامل ہیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 6 نومبر کو صدرِ پاکستان کے دوحہ سے واپسی پر طلب کیا گیا ہے تاکہ پارٹی پالیسی کا فیصلہ کیا جاسکے۔