امریکی وزارت تجارت نے پاکستانی فشریز کو ان کے معیار کے برابر قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, August 2025 GMT
اسلام آباد:
امریکی وزارت تجارت کے ماتحت سائنٹفک اینڈ ریگیولیٹری اتھارٹی ایجنسی نیشنل اوشیانک اینڈ ایٹموسفئیرک ایڈمنسٹریشن (این او اے اے) نے پاکستان کی فشریز کو امریکی معیار کے برابر قرار دے دیا۔
این او اے اے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے فشریز ریگولیٹری معیار مؤثر اور عالمی قوانین کے مطابق ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ڈولفن اور دیگر سمندری ممالیہ کے جان بوجھ کر شکار پر مکمل پابندی ہے، حکومت سندھ نے 2016 میں سمندری اور فریش واٹر جانوروں کے شکار پر پابندی لگائی ہے۔
پاکستان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے سمندری ممالیہ کے بائی کیچ کم کرنے کے لیے خصوصی پروگرام نافذ کیا، ماہی گیری جہازوں پر 50 فیصد مبصرین، 25 فیصد ماہی گیروں کے انٹرویوز اور 25 فیصد لاگ بکس کی مانیٹرنگ لازمی قرار دی گئی ہے۔
این او اے اے نے بتایا ہے کہ پاکستان نے بڑے پیمانے پر ڈرفٹ نیٹ ماہی گیری پر پابندی لگا دی، ٹونا جال میں ڈولفن کے پھنسنے کے واقعات نمایاں حد تک کم ہو گئے ہیں اور ماہی گیروں کے لیے تعلیمی پروگرام، عملے کی تربیت اور سمندری ممالیہ کی رہنما کتابیں جاری کی گئی ہیں۔
امریکی ادارے نے بتایا کہ پاکستان مستقبل میں گل نیٹ کے بجائے ہینڈ لائن ماہی گیری متعارف کرائے گا۔
این او اے اے کے مطابق پاکستان کی برآمدی فشریز امریکی منڈی کے لیے قابل قبول قرار دی گئی ہیں اور پاکستان سمندری جانوروں کے بائی کیچ رپورٹنگ کے ضابطے رکھتا ہے مگر مکمل اعداد و شمار دستیاب نہیں ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف اسپنر ڈولفن کے بائی کیچ کے اعداد و شمار فراہم ہوئے جبکہ دیگر ڈیٹا محدود ہے، بحیرہ عرب کی ہمپ بیک وہیل کے بائی کیچ کی حد کا تعین نہیں ہو سکا۔
رپورٹ کے مطابق 2013-2014 میں ٹونا گل نیٹ میں ڈولفن کی اموات 10 سے 12 ہزار سالانہ تک تھیں۔
این او اے اے نے بتایا ہے کہ بعض سمندری ممالیہ اب بھی نامعلوم کیٹیگری میں شامل ہیں، پاکستان کا بائی کیچ ڈیٹا ابھی مکمل اور قابل بھروسہ نہیں ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے بڑے پیمانے پر ہائی سیز ڈرفٹ گل نیٹ کے استعمال پر پابندی لگا دی، قانون کے مطابق گل نیٹ کی زیادہ سے زیادہ لمبائی ڈھائی کلومیٹر مقرر کی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان نے آئی او ٹی سی قرارداد 17 صفر سات پر اعتراض کیا تھا مگر ملکی قانون زیادہ مؤثر ہے، آئی او ٹی سی کے ضابطے کے تحت گل نیٹ سطح سمندر سے دو میٹر گہرائی پر لگانے کی پابندی عائد ہے اور آئی او ٹی سی میں ڈولفن کو گھیرنے پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان کوئی مشترکہ سمندری ممالیہ اسٹاک موجود نہیں ہے۔
این او اے اے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور این ایم ایف ایس کے درمیان نومبر 2021 میں تکنیکی مشاورت ہوئی تھی۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان سمندری ممالیہ ہے کہ پاکستان کہ پاکستان نے او اے اے کے بائی کیچ میں ڈولفن بتایا گیا رپورٹ میں گیا ہے کہ کے مطابق گل نیٹ
پڑھیں:
اٹلی میں پاکستانی اور افغان تارکین وطن کو وین میں آگ لگا کر قتل کرنے کے الزام میں دو پاکستانی گرفتار
اطالوی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی میں پولیس نے دو پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان پر چار تارکین وطن کے قتل کا الزام ہے جن کی لاشیں ایک جلی ہوئی منی وین سے ملی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان چار میں سے ایک پاکستانی جبکہ تین کا تعلق افغانستان سے تھا۔اطلاعات کے مطابق پولیس کو جنوبی کالابریا کے زرعی علاقے میں ایک گاؤں کے نزدیک پیٹرول پمپ سے جلی ہوئی گاڑی ملی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آتا ہے کہ دو افراد نے باہر سے وین کے دروازے بند کیے اور اندر کوئی مائع شے ڈال کر آگ لگا دی۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حالیہ مہینوں میں اس علاقے میں پاکستانیوں کو لے جانے والی گاڑیوں اور منی وینز کو آگ لگانے کے 14 واقعات پیش آ چکے ہیں۔یہ واقعات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب مقامی کھیتوں میں کام کی تقسیم اور رہائش کے حوالے سے تارکین وطن میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔منگل کے روز مقامی وقت کے مطابق دوپہر کے تقریباً ایک بجے فائر فائٹرز کو جلتی ہوئی وین کی اطلاع ملی تھی۔آگ بجھانے کے بعد انھوں نے اندر دیکھا تو ایک خوفناک منظر تھا۔ وین میں چار جلی ہوئی لاشیں موجود تھیں۔رپورٹس کے مطابق بعد میں سی سی ٹی وی فوٹیج سے حاصل شواہد کی بنیاد پر دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔