پاکستان نے امریکہ کو ’’سی فوڈ‘‘ کی برآمدات کے لیے چار سال کی منظوری حاصل کر لی
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
وفاقی وزیر برائے سمندری امور محمد جنید انور چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو امریکہ کو مچھلی اور مچھلی سے متعلقہ مصنوعات کی برآمد میں مزید چار سال کی توسیع کا اختیار مل گیا ہے۔ایک بیان میں، وزیر نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کے سمندری غذا کے معیار کی بین الاقوامی شناخت کی عکاسی کرتا ہے اور اس شعبے کو طویل مدتی استحکام فراہم کرے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس فیصلے سے سمندری غذا کی عالمی منڈی میں پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔
اشتہار
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :