اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف چین کے تاریخی دورے پر روانہ ہو گئے، جہاں وہ ایس سی او سربراہ اجلاس میں شرکت اور اہم ملاقاتیں کریں گے۔

روانگی سے قبل سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر   اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے 25 ویں سربراہانِ مملکت کے اجلاس میں شرکت کریں گے جب کہ بیجنگ میں فاشزم پر دوسری جنگِ عظیم میں فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔

شہباز شریف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقات کے منتظر ہیں تاکہ چین کے ساتھ پاکستان کی ہر موسم کے اسٹریٹیجک تعاون پر مبنی مثالی شراکت داری کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

Departing on a historic visit to China! Will participate in the SCO Council of Heads of State Meeting in Tianjin and attend the 80th anniversary of the victory over Fascism in WWII in Beijing.

I look forward to meeting H.E. President Xi Jinping and other world leaders to further… pic.twitter.com/lCD5ewH2pE

— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 30, 2025

انہوں نے کہا کہ اس دورے کا مقصد خطے کے دیگر اہم ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانا، علاقائی تعاون کو بڑھانا، کثیرالجہتی  روابط کو مضبوط کرنا اور امن و خوشحالی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر شہباز شریف  کے اس اہم دورے میں  نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا للہ تارڑ اور مشیر طارق فاطمی  بھی ہمراہ ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے، جہاں وہ پاکستان کی خطے میں امن کی کوششوں، علاقائی روابط میں اضافے اور خطے کی عوام کی ترقی کے فروغ کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

شہباز شریف خطے میں موجود ممالک پر موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات بشمول بڑھتی ہوئی قدرتی آفات کے نئے چیلنجز پر روشنی ڈالیں گے۔ علاوہ ازیں ہ وزیرِ اعظم سربراہی اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

بعد ازاں وزیرِ اعظم چین کے دارالحکومت بیجنگ جائیں گے جہاں چینی صدر شی جن پنگ کی خصوصی دعوت پر چینی پیپلز وار آف ریزسسٹنس میں فتح کی 80 ویں سالانہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔  وزیرِ اعظم کی چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

وزیرِ اعظم چین پاکستان تجارتی تعلقات کے فروغ اور پاکستان میں چینی سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے چین میں منعقدہ دوسری بزنس ٹو بزنس B2B سرمایہ کاری کانفرنس کی صدارت بھی کریں گے۔

علاوہ ازیں وزیرِ اعظم چینی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے اور انہیں حکومت کی  سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے بارے میں آگاہی کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دیں گے۔

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چینی صدر شی جن پنگ شہباز شریف اجلاس میں میں شرکت کریں گے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر روانہ

—فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر روانہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اسلام آباد سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ 

وزیراعظم سعودی فرماں رواں سمیت دیگر سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کل سعودی عرب سے برطانیہ کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ دو روز قیام کے بعد امریکا روانہ ہوں گے۔

وزیراعظم امریکا کے دورے کے دوران اقوام امتحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم شہباز شریف کا فقید المثال استقبال ، ریاض میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار ، مختلف شعبوں میں تعاون پرباضابطہ پیش رفت متوقع
  • سعودی ولی عہد کی دعوت پر وزیر اعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر ریاض روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر روانہ
  • وزیرِاعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے
  • "یہ عرب-اسلامی سمٹ میں واحد ملک ہے جو ایٹمی طاقت ہے " قطر میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کی تقریر سے قبل الجزیرہ کے اینکر کی جانب سے پاکستان کا تعارف
  • عرب اسلامی سربراہ اجلاس: وزیراعظم کی سعودی ولی عہد ، ترک صدر سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
  • وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے دوحہ روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے قطر روانہ
  • وزیراعظم دوحہ میں عرب-اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف آج عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلیے قطر روانہ ہوں گے