وزیرِاعظم شہباز شریف چین روانہ، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس اور سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف چینی صدر شی جنپنگ کی دعوت پر سرکاری دورے پر چین روانہ ہوگئے۔ وزیرِاعظم کے ہمراہ نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار، وزیرِاطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی بھی ہیں۔
وزیرِاعظم 25ویں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور اجلاس سے خطاب کے دوران پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ وہ خطے میں امن کے قیام، علاقائی روابط کے فروغ اور عوامی ترقی کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور قدرتی آفات جیسے نئے چیلنجز پر بھی روشنی ڈالیں گے۔
وزیرِاعظم عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ دورے کے دوران وہ بیجنگ جائیں گے جہاں چینی صدر شی جنپنگ کی خصوصی دعوت پر چینی پیپلز وار آف ریزسسٹنس میں فتح کی 80ویں سالانہ تقریبات میں شریک ہوں گے۔ ان کی چینی صدر شی جنپنگ اور وزیرِاعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں بھی طے ہیں۔
وزیرِاعظم چین میں دوسری بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ وہ چینی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات کر کے سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر اعتماد دلائیں گے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔
Post Views: 8.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کریں گے
پڑھیں:
شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران کے حوالے سے آگاہ کیا
وزیراعظم سے ملاقات میں وزیر داخلہ نے عمانی اور ایرانی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں زیر بحث آنے والے نکات، دوطرفہ سیکیورٹی تعاون، امیگریشن مسائل، اور بارڈر منیجمنٹ پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے دونوں ہمسایہ ممالک سے قریبی تعاون کو خطے میں امن، استحکام اور معاشی ترقی کے لیے اہم قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہم ملاقات کی جس میں انہوں نے اپنے حالیہ دورہ عمان اور ایران کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں وزارتِ داخلہ سے متعلق اہم امور، سیکیورٹی صورتحال اور علاقائی روابط پر گفتگو ہوئی، وزیر داخلہ نے عمانی اور ایرانی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں زیر بحث آنے والے نکات، دوطرفہ سیکیورٹی تعاون، امیگریشن مسائل، اور بارڈر منیجمنٹ پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے دونوں ہمسایہ ممالک سے قریبی تعاون کو خطے میں امن، استحکام اور معاشی ترقی کے لیے اہم قرار دیا۔
وزیراعظم نے وزیر داخلہ ہدایت کی کہ خطے میں سیکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں بارڈر سیکیورٹی، منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ حکمت عملی کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ ملاقات میں وزارتِ داخلہ کے دیگر جاری منصوبوں، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد، شہروں کی سیکیورٹی، ایف آئی اے کی کارکردگی، اور نادرا کے ڈیجیٹل اصلاحاتی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے وزارتِ داخلہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، سیکیورٹی اداروں کو تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے۔