پاکستان کی افغانستان کیخلاف فتح، گورنر سندھ کی قومی ٹیم کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نےٹرائنگولر سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کوافغانستان کے خلاف کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز نے شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں شاندار کھیل پیش کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا،پوری قوم کو گرین شرٹس کی جیت پر فخر ہے۔امید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتوحات کا تسلسل برقرار رکھے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
قومی ٹیم کی سدرہ امین نے ون ڈے کرکٹ میں 2ہزار رنز بنالئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پاکستان ویمن کرکٹر سدرہ امین نے ایک روزہ کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں سدرہ امین نے یہ سنگ میل عبور کیا۔ 33 سالہ پاکستانی کھلاڑی نے اپنے 75ویں میچ کی 73ویں اننگز میں 2 ہزار رنز مکمل کیے ہیں، میچ میں انہوں نے 121 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
سدرہ امین نے میچ میں 150 گیندوں کا سامنا کیا اور 12 چوکے بھی لگائے، وہ 2 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کرنے والی پاکستان کی تیسری کھلاڑی بن چکی ہیں۔
ان سے پہلے بسمہ معروف اور جویریہ خان نے یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔