بھارت کی آبی جارحیت کی وجہ سےتباہی ہوئی، مودی پاکستان دشمنی میں بہت آگےنکل گیا، کھیئل داس کوہستانی
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے تباہی بھارت کی آبی جارحیت سے ہوئی، مودی پاکستان اور اسلام دشمنی میں بہت آگے نکل گیا ہے، ہندو سکھ آپس میں بھائی بھائی ہیں۔
مسلم لیگ ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے فیلڈ مارشل عاصم منیر متحرک ہیں، پاکستان میں اقلیتوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے وزیراعلی پنجاب کے بہترین انتظامات نے صوبے کو بڑی تباہی سے بچایا ہے۔
وفاق سندھ میں ممکنہ سیلاب کے حوالے صوبائی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا، ملک بھر سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدام کیے جارہے ہیں، کسی کی مرضی سے نئے صوبے نہیں بن سکتے ہیں اس کے لیے آئین میں طریقہ کار موجود ہے۔
کھیئل داس کوہستانی نے کہا کہ اس وقت پنجاب میں سیلابی صورتحال ہے، 4 دہائیوں میں اتنا بدترین سیلاب کبھی پنجاب میں نہیں دیکھا، سیلاب کی وجہ سے 15لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں، اس سے قبل خیبرپختونخوا میں بھی سیلاب سے نقصان ہوا تھا، 2022 میں سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے تباہی ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ن لیگی رہنماؤں نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف بھی خیبرپختونخوا گئے، پاک فوج نے سیلاب کے دوران بھرپور کردار ادا کیا ہے، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان کو چیلنج کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیلاب سے جو تباہی آئی ہے ۔اس میں بھارتی آبی جارحیت بھی شامل ہے، بھارت ہمیشہ سے پانی کو بطور ہتھیاراستعمال کرتا رہا ہے، پانی تو پہلے بھی آتا ہے لیکن اس بار پانی کی وجہ سے بھرپور تباہی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی اس وقت پاکستان اور اسلام دشمنی میں آگے نکل چکا ہے، آج سے دو ماہ قبل جو دہشت گردی ہوئی اسے مودی نے پاکستان اور اسلام سے جوڑا، مودی نے پاکستان پر حملہ کرکے مساجد کو شہید کیا۔
انہوں نے کہا کہ بابا گروناننک ہندو دھرم کے لیے قابل احترام ہیں، بھارت نے ہماری مسجدوں، مدارس کو نشانہ بنایاتھا، اسلام کسی جبر اور تشددکی اجازت نہیں دیتا، بلوچستان میں بھارت کی دہشت گردی کے واضع ثبوت ہیں، دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان نے قربانیاں دیں ہیں۔
کھئیل داس کوہستانی نے کہا کہ بھارت نے ننکانہ صاحب پرڈرون گرائے تھے، ہندو اور سکھ بھائی ہیں، ہم سب بابا گرونانک کے ماننے والے ہیں۔
کھئیل داس کوہستانی نے کہا کہ بابا گرو نانک کے گردوارے پر پانی چھوڑ کر مودی نے آبی حملہ کیا ہے، 16 یاتری سمیت 100 سے زائد افراد کو فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم نے ریسکیو کروایا، بابا گرو نانک کے گرودوارے سے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پانی نکلوایا، وزیر اعظم شہباز شریف صاحب، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور احسن اقبال سیلاب کے بعد فوری طور پر نارووال پہنچے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ کرتار پور میں عمارت گاہ کو جو نقصان پہنچا ہے، اس کی بحالی کےلیے فیلڈ مارشل نے فوری ہدایات جاری کی ہیں، کرتار پور کی انتظامیہ نے پانی نکال دیا ہے وزیر اعلی پنجاب نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایات کی ہے، کرتار پور صاحب میں دو دن بعد عبادت کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: داس کوہستانی نے کہا فیلڈ مارشل میں سیلاب نے کہا کہ کی وجہ سے سیلاب سے
پڑھیں:
پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہائو نارمل ہو رہا ہے،ترجمان پی ڈی ایم اے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہاو نارمل ہو رہا ہے اور دریائے سندھ ،جہلم، راوی اور دریائے چناب میں مرالہ خانکی قادر آباد اور تریموں کے مقام پر پانی کا بہائو نارمل ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجند کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اورپنجند میں پانی کا بہائو کم ہو کر ایک لاکھ 94 ہزار ہو چکا ہے۔دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔سلیمانکی اور اسلام ہیڈ ورکس پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ڈیرہ غازی خان رودکوہیوں کا بہائو بھی نارمل ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشگوئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ مون سون بارشوں کا 11 واں سپیل 19 ستمبر تک جاری رہے گا ۔(جاری ہے)
راولپنڈی، مری، گلیات ،اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانولہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں۔
نارووال، حافظ آباد، منڈی بہائوالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18 اور 19 ستمبر کے دوران راولپنڈی، مری، گلیات کے ندی نالوں میں پانی کے بہائو میں اضافے کا امکان ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر انتظامیہ الرٹ ہے۔ شہری ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔