کراچی؛ غیر قانونی کرنسی ایکسچینج پر چھاپا، لاکھوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
کراچی:
ایف آئی اے کی جانب سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج پر چھاپا مارا گیا، جس میں لاکھوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔
ترجمان کے مطابق ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کی ہدایت پر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران چھاپا مار کارروائی میں 2 ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔
ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے بدر کمرشل ڈی ایچ اے میں چھاپا مارا، جہاں سے فرحان اور علی رضا نامی 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ دونوں ملزمان غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں ۔ چھاپے کے دوران ملزمان سے 14 ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے۔
علاوہ ازیں ملزمان سے ایک لاکھ روپے اور 2 عدد موبائل فونز بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان کے موبائل فون سے غیر ملکی کرنسی کے تبادلے سے متعلق ڈیجیٹل ثبوت بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔
ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے، جو برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کرسکے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دیگر ساتھیوں کے خلاف چھاپا مار کارروائیاں جاری ہیں ۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان غیر قانونی کرنسی ایکسچینج غیر ملکی کرنسی ایف آئی اے
پڑھیں:
کراچی: بیوی کے قتل کا کیس، شوہر اور اس کا ساتھی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
فائل فووٹو۔جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی کی عدالت میں خاتون کے قتل کے کیس میں پولیس نے خاتون کے شوہر کو ساتھی سمیت عدالت میں پیش کر دیا۔
عدالت نے ملزمان کو 20 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
دوران سماعت تفتیشی افسر نے کہا کہ گرفتار ملزم نے اپنی بیوی کو چھری کے وار سے قتل کیا۔ ملزم کے دیگر دو ساتھی فرار ہیں، انھیں گرفتار کرنا ہے، ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد کرنا ہے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
پولیس کے مطابق ملزماں کیخلاف 16 ستمبر کو مقدمہ عوامی کالونی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔