کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے لاکھوں مالیت کی جعلی بھارتی کرنسی برآمد
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
کراچی ایئر پورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر سے لاکھوں مالیت کی جعلی بھارتی کرنسی برآمد کی ہے۔
ترجمان پاکستان کسٹمز کے مطابق، مسافر محمد کمال فلائی دبئی کی پرواز نمبر FZ-330 کے ذریعے دبئی اور پھر وہاں سے پرواز FZ-523 کے ذریعے ڈھاکہ جا رہا تھا
یہ بھی پڑھیں: کراچی سے بیرون ملک جاتے ہوئے 35 مسافر کیوں آف لوڈ ہوئے؟
پاکستان کسٹمز نے بین الاقوامی روانگی ہال میں مسافر کو روکا تو مسافر سے لاکھوں روپے کے ہزاروں جعلی بھارتی کرنسی نوٹوں کی ضبط کیے گئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بیگ کی تلاشی کے دوران 5000 جعلی بھارتی کرنسی نوٹ (مالیت 500 فی نوٹ) برآمد کیے گئے، جعلی نوٹوں کی مالیت 80 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
کسٹمز ترجمان نے کہا ہے کہ جعلی بھارتی کرنسی کو ضبط کرلیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کے لیے ضبطگی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان کسٹمز جعلی بھارتی کرنسی جعلی نوٹ دبئی ڈھاکہ کارروائی کراچی ایئرپورٹ مسافر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان کسٹمز جعلی بھارتی کرنسی جعلی نوٹ ڈھاکہ کارروائی کراچی ایئرپورٹ مسافر جعلی بھارتی کرنسی
پڑھیں:
کراچی: فلیٹ سے 80 لاکھ کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی چوری
علامتی فوٹوکراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک فلیٹ سے 80 لاکھ رورپے کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی چوری ہوگئی۔
ڈیفنس راحت کمرشل میں فلیٹ میں مبینہ چوری کی واردات ہوئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ فلیٹ سے 80 لاکھ روپے کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی چوری کرلی گئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ خاتون کی مدعیت میں تھانا گزری میں درج کرلیا گیا۔
مدعی خاتون کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز چوری ہوئی میں اپنے عزیز کے گھر گئی تھی، واپس آئی تو فلیٹ کے تالے کھلے ہوئے تھے، میں اکیلے رہتی ہوں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فلیٹ کے اطراف کی سی سی ٹی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔