کراچی: کزن کی تصویر استعمال کرکے فیکٹری مالک سے سوشل میڈیا ایپ پر لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی میں فیکٹری مالک سے سوشل میڈیا ایپ پر کزن بن کر 4 لاکھ 30 ہزار روپے لوٹ لیے گئے، فیکٹری مالک کو کزن کی تصویر لگا کر دھوکا دیا گیا۔
شہری محمد حسن کا کہنا ہے کہ فوری 4 لاکھ 30 ہزار نجی بینک میں خاتون کے اکاؤنٹ میں دینے کو کہا گیا، مجھے بتایا گیا کہ آپ کو عالمی نجی فنڈ ٹرانسفر کمپنی کے ذریعے 13 لاکھ 68 ہزار بھیج دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے کراچی: ڈاکو تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ کر فرار بھارت: آن لائن جاب فراڈ، خاتون سے لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے راولپنڈی کے بازار میں شہری سے 48 لاکھ لوٹ لیے گئےفیکٹری مالک کا کہنا ہے کہ مجھے فنڈ ٹرانسفر کی رسیدیں بھی بھیجی گئی، فنڈ ٹرانسفر رسیدیں جعلی نکلیں، ملزمان چیٹ ڈیلیٹ کرکے غائب ہوگئے، ایف آئی اے سائبر کرائم کو تحریری درخواست دے دی ہے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے شکایت موصول ہوگئی ہے، فراڈ کیس سے متعلق تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیکٹری مالک لوٹ لیے گئے روپے لوٹ
پڑھیں:
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 88 ہزار 6 سو روپے کا ہوگیا ۔(جاری ہے)
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,400 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 88 ہزار 6 سو روپے کا ہوگیا ہے ، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,058 روپے کمی کے بعد 335,219 روپے سے کم ہو کر 333,161 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 307,295 روپے سے کم ہو کر 305,408 روپے ہوگئی۔