بلدیہ فیکٹری کیس: ایم کیو ایم نے ہائی کورٹ کے ریمارکس حذف کروانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
سپریم کورٹ کراچی—فائل فوٹو رجسٹری
درخواست میں ایم کیو ایم کے وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ ایک ملزم کو ایم کیوایم کا یونٹ انچارج لکھا گیا ہے مگر واقعے میں ایم کیو ایم کا بحیثیت جماعت کوئی کردار نہیں تھا۔
متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نے کراچی سپریم کورٹ رجسٹری میں بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کیس میں سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے فیصلے میں شامل کیے جانے والے ریمارکس حذف کروانے کے لیے رجوع کرلیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جج نے ریمارکس شواہد کی روشنی میں دیے ہوں گے؟
سپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری نے شہرِ قائد میں پارک کی بحالی سے متعلق سماعت کے دوران پی ای سی ایچ ایس میں 4 جھیلیں بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
جس پر ایم کیو ایم کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک ملزم کو ایم کیو ایم کا یونٹ انچارج لکھا گیا ہے مگر واقعے میں ایم کیو ایم کا بحیثیت پارٹی کوئی کردار نہیں تھا۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل میں ایم کیوایم کے خلاف نا مناسب ریمارکس دیے۔
جس پر عدالت نے ملزمان کے خلاف ٹرائل کورٹ کے فیصلے کی کاپی طلب کرلی۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے تین رکنی بینچ نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور دیگر کو نوٹس کر دیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی) کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور کرلی، جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ جاری کردیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں، چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے میں سینئر ممبر کو چیئرمین پی ٹی اے عارضی طور پر تعینات کیا جائے۔