کراچی: ملیر جیل سے فرار 126 قیدیوں کو دوبارہ پکڑ لیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملیر جیل سے فرار ہونے والے 126 قیدیوں کو دوبارہ پکڑ لیا گیا ہے۔
پولیس کے حکام کے مطابق 216 قیدی مجموعی طور پر فرار ہوئے تھے، 90 تاحال فرار ہیں، فرار قیدیوں کے گھروں کا ڈیٹا مرتب کیا گیا ہے جنہیں جَلد پکڑ لیا جائے گا۔
پولیس کے حکام کا کہنا تھا کہ جو قیدی رضاکارانہ طور پر واپس نہیں آئے ان کے خلاف کارروائی ہوگی، جیل کی سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پیر کی رات کراچی کی ملیر جیل میں صورتِ حال اس وقت خراب ہوئی جب شہر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
سندھ کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ ملیر جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں کی گرفتاری کے لیے حکمتِ عملی بنا دی گئی ہے، ملیر جیل سے 213 قیدی فرار ہوئے جبکہ 78 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
زلزلے کے جھٹکوں کے دوران جیل سے 200 سے زائد قیدی فرار ہوگئے تھے جن میں سے متعدد کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔
قیدیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا تھا۔
اس دوران جیل کے باہر شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی تھیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ملیر جیل سے گیا ہے
پڑھیں:
کراچی، ڈاکو سنار سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
کراچی کے علاقے کریم آباد میں اپوا کالج کے قریب ڈاکو سنار سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق سنار صدر صرافہ بازار سے کریم آباد آرہا تھا، سی سی ٹی وی سمیت دیگر شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔
کریم آباد جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ کریم آباد کا سنار صدر کی لیب میں سونا لے کر گیا تھا، واپسی پر اپوا کالج کے قریب 4 ملزمان نے اسے لوٹ لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور علاقے میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز جمع کی جارہی ہیں۔