2025-07-23@20:55:09 GMT
تلاش کی گنتی: 45
«روپے لوٹ»:
شہر قائد کے ضلع ڈسٹرکٹ کورنگی ڈاکوؤں کے لیے جنت بن گیا، جہاں دوسرے روز بھی ڈکیتوں نے سنار کی دکان میں واردات کی اور لاکھوں روپے مالیت کے زیورات لے کر فرار ہوگئے۔ منگل کو کورنگی میں جیولرز کی دکانوں میں بھاری مالیت کے طلائی زیورات لوٹنے اور مزاحمت پر دکاندار کے قتل کے بعد ڈاکوؤں نے پولیس کی ناقص کارکردگی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کورنگی بھٹائی کالونی گراؤنڈ کے قریب بدھ کو دن دہاڑھے جیولرز کی دکان سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔ کورنگی میں ایک روز ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جیولر مارکیٹ کے دکاندار کی نمازہ جنازہ ادا کی جا رہی تھی تو اسی دوران ڈاکو کورنگی بھٹائی گراؤنڈ کے قریب بسم...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے طارق روڈ کے قریب سنار سے ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے۔پولیس کے مطابق 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 ڈاکو سنار سے مبینہ طور پر 3 کروڑ 95 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق اطراف سے ابتک کوئی سی سی ٹی وی وڈیو نہیں مل سکی، واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جاسکا۔
لاہور میں ایک خاتون ٹک ٹاکر اپنے دوست کے گھر سے لاکھوں روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئی۔ کوٹ لکھپت کے علاقے زیب ظفر عرف علیشبا نامی ٹک ٹاکر دوست کے گھر سے 22 لاکھ روپے لے کر فرار ہوگئی۔ کوٹ لکھپت پولیس نے متاثرہ شہری محمد رشید کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر میں شہری نے موقف اپنایا کہ زیب ظفر عرف علیشبا ان کی بیوی کی دوست تھی جو کچھ دن سے گھر میں رہائش پزیر تھی۔رہائش نہ ہونے کی وجہ سے اسے اپنے گھر میں رکھا تھا۔ زیب ظفر نجی شاپنگ مال میں ملازمت کرتی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف صحافی و تجز یہ نگار انصارعباسی نے بتایا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب پاکستان کو اپنی آمدنی بڑھانے اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے کی سخت ضرورت ہے ایسے میں ٹیکس چور بے خوفی سے اربوں روپے لوٹ رہے ہیں جب کہ ایف بی آر ایسے ٹیکس چوروں کو پکڑنے میں اپنی قانونی ذمہ داری پوری نہیں کر پا رہا۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق یہ چشم کشا اور سنگین انکشاف آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی مالی سال 2024-25ء کی تازہ ترین رپورٹ میں سامنے آیا ہے جس میں ٹیکس چوری اور قانون نافذ نہ کرنے کے نقائص کا احاطہ کیا گیا ہے جس سے ہر سال قومی خزانے کو سیکڑوں ارب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> سکھر (نمائندہ جسارت)سکھر سبزی منڈی میں قائم معروف سپر اسٹور ایک بار پھر چوروں کی واردات کا نشانہ بن گیا، نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کے سگریٹس، قیمتی اشیاء اور دو لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ سپر اسٹور پر یہ تیسری مرتبہ چوری کی واردات ہے، جس پر متاثرہ دکاندار ملک عبدالوحید نے اپنی برادری کے افراد کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے سکھر پولیس کی نااہلی کے خلاف شدید احتجاج کیا ، نامعلوم چوروں نے نقب زنی کرتے ہوئے دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کی اشیاء چوری کر لیں۔ چوری ہونے والی اشیاء میں سگریٹس کے قیمتی کارٹن، دیگر گروسری آئٹمز اور دو لاکھ روپے نقدی شامل ہیں۔ واردات کے بعد ملزمان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)مویشی تاجر سے 16 لاکھ کی ڈکیتی، مزاحمت پر زخمی، رہزنوں نے موٹر سائیکل چھین لی، کوٹری کبیر پولیس چوکی کی حدود میں بنیادی صحت مرکز کوٹری کبیر کے پاس رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر کراچی میں مویشی فروخت کر کے آنے والے مویشی تاجر علی بخش رند سے 16 لاکھ کی نقدی، موبائل فون اور قیمتی سامان چھین لیا اور مزاحمت پر انہیں گولی مار کر زخمی کر دیا، زخمی کو ہالانی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد بعد نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا ہے، ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں عباسی سی این جی اسٹیشن کے پاس رہزن اسلحہ کے زور پر فیصل سہتو سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین کر...
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ایک نجی بینک میں نقب زنی کی بڑی واردات کی گئی جس کے دوران ملزمان لاکھوں روپے نقد، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس نے کہا کہ نقب زنی کی واردات ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب انجام دی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے کٹر کی مدد سے بینک کے متعدد لاکرز کے تالے کاٹے اور لاکھوں روپے، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سیکیورٹی گارڈ امان اللہ کو حراست میں لے لیا، پولیس حکام کے مطابق گارڈ نے اپنے دیگر10 سے 12 ساتھیوں کو گزشتہ رات دفتر کے اندر گیٹ کھول کر داخل کروایا۔...
فائل فوٹو کراچی میں فیکٹری مالک سے سوشل میڈیا ایپ پر کزن بن کر 4 لاکھ 30 ہزار روپے لوٹ لیے گئے، فیکٹری مالک کو کزن کی تصویر لگا کر دھوکا دیا گیا۔شہری محمد حسن کا کہنا ہے کہ فوری 4 لاکھ 30 ہزار نجی بینک میں خاتون کے اکاؤنٹ میں دینے کو کہا گیا، مجھے بتایا گیا کہ آپ کو عالمی نجی فنڈ ٹرانسفر کمپنی کے ذریعے 13 لاکھ 68 ہزار بھیج دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے کراچی: ڈاکو تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ کر فرار بھارت: آن لائن جاب فراڈ، خاتون سے لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے راولپنڈی کے بازار میں شہری سے 48 لاکھ لوٹ لیے گئے فیکٹری مالک کا کہنا ہے کہ مجھے فنڈ...
—فائل فوٹو کندھ کوٹ میں انڈس ہائی پر صیفل اسٹاپ کے قریب ڈاکوؤں نے مسافروں سے لوٹ مار کی۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے 200 زائد مسافروں سے لاکھوں روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔پولیس نے کہا کہ ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی۔
— اسکرین گریب کراچی کے علاقے صدر میں موبائل فون مارکیٹ کے باہر تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔ صدر موبائل مارکیٹ کے پاس تاجر سے ہونے والی ڈکیتی کا مقدمہ پریڈی تھانے میں درج کر لیا گیا۔مدعی کے بیان کے مطابق بینک سے رقم نکلوا کر دکان جارہا تھا کہ ملزمان تعاقب کرتے ہوئے پہنچے اور 58 لاکھ روپے لوٹ کرلے گئے۔مدعی کے مطابق واردات 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے کی اور گارڈن کی طرف فرار ہونے۔ کراچی: 3 خواتین گھر سے 98 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرارکراچی کے علاقے کے ڈی اے اسکیم سے ایک گھر سے 3 خواتین 98 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئیں۔ کراچی...
کراچی: شہرکے مصروف ترین علاقے صدر میں تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔ ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ دن دیہاڑے ہونے والی ڈکیتی کا مقدمہ متاثرہ تاجر کی مدعیت میں پریڈی تھانے میں درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق صدر میں اسٹار سٹی مال کے قریب تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔ منگل کی دوپہر ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں 2 موٹرسائیکلوں پر 4 ملزمان نے نہایت دیدہ دلیری سے واردات کی۔ 3افراد بینک سے رقم نکلواکر پیدل جارہے تھے کہ ملزمان نے انہیں گھیر لیا اور چلتے روڈ پر اسلحہ کے زور پر واردات کرنے کے بعد باآسانی فرارہوگئے۔ دن دیہاڑے ہونے...
— اسکرین گریب کراچی کے علاقے کے ڈی اے اسکیم 1 سے ایک گھر سے 3 خواتین 98 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئیں۔شارع فیصل تھانے میں منصور عظیم کی مدعیت میں چوری کا مقدمہ نمبر 560 درج کرلیا گیا ہے۔مدعی کا کہنا ہے کہ 3 خواتین نےاہلِ خانہ کو بیروز گاری کا بتا کر گھر میں صفائی کا کام مانگا تھا۔ اہل خانہ نے ترس کھا کر گھر کی صفائی کا ایک دن کا کام خواتین کو دیا۔ تینوں خواتین نے کچھ دیر میں گھر میں صفائی کی اور اجرت لے کر چلی گئیں۔ کچے کا ڈاکو خریداری کیلئے سکھر آنے پر پکڑا گیاکچے کا مبینہ ڈاکو خریداری کے لیے سکھر آنے پر پکڑا گیا....
—فائل فوٹو عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں جانوروں کی خریداری کےلیے لاہور سے آنے والے بیوپاری کو ملتان میں ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ گرین ٹاؤن، 2 مسلح ڈاکو شہری سے ساڑھے 4 لاکھ روپے لوٹ کر فرار کراچی شاہ فیصل کالونی تھانے کی حدود گرین ٹائون میں... پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے رادھا کشن سے تعلق رکھنے والے جانوروں کے بیوپاری سے ڈاکو ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کے تلاش شروع کردی۔
بھارت کی ویمن کرکٹر اور یو پی پولیس کی ڈی ایس پی دپتی شرما کی قریبی دوست نے لاکھوں کا چونا لگادیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی خاتون کرکٹر کے فلیٹ سے قریبی دوست نے 25 لاکھ کی بڑی رقم چرائی، جو سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوگیا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آروشی اپنی دوست دیپتی شرما کے فلیٹ پر پہنچی اور وہاں سے زیورات، نقدی اور غیر ملکی کرنسی چرالی، جس کی شکایت کرکٹر کے بھائی نے پولیس کو کروائی۔ مزید پڑھیں: "جنگی میدان میں شکست؛ پاک بھارت ٹیمیں اب ایک گروپ میں نہیں ہونگی" دپتی کے بھائی سمیت شرما نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بہن کہرائی کے قریب فلیٹ ہے اور دہلی...
کراچی میں مزدوروں نے ایک گھر سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے زیورات لوٹ لیے۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ڈکیتی کی واردات کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پیش آئی۔پولیس نے بتایا کہ مزدوروں نے گھر سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے زیورات چوری کیے جس کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 مزدور گرفتار کر لیے۔پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کرکے سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے راستوں پر راولپنڈی پولیس اہلکارائیرپورٹ جانے والے مسافروں کو لوٹنے لگے پولیس عملے نےمسافروں و چھوڑنے کے آنے والوں سے موبائل فون و نقدی سمیت میٹھا حلوہ تک نہ چھوڑا سینئر پولیس افسران کی مداخلت پر اے ایس آئی عاطف سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا دونوں اہلکاروں کو گرفتار کرلیاگیا۔ رپورٹ کے مطابق تھانہ دھمیال پولیس سے رجوع کرتے ہوئے ابیٹ آباد سے تعلق رکھنے والے شہری زبیع اللّٰہ نے موقف اختیار کیا کہ ڈرائیور یعقوب مہمانوں کو دبئی جانے کے خاطر چھوڑنے ائیرپورٹ جارہے تھے کہ ٹھلیاں کے مقام پر پولیس کے اے ایس آئی عاطف، کانسٹیںل زبیر وغیرہ نے روکا۔ ڈرائیور یعقوب اور مہمانوں کی تلاشی لیکر پولیس...
واردات کے چند سیکنڈ بعد ہی ایک سیاہ رنگ کی ویگو میں سوار اے ایس آئی موقع پر پہنچا اور پوچھا کہ لٹ گئے، جب انہوں نے ہاں کہا اور نشاندہی کی کہ وہ ملزمان کی گاڑی جا رہی ہے، جس پر وہ سیاہ ویگو ملزمان کی گاڑی کے تعاقب میں چلی گئی اور پھر واپس نہیں آئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں میرپورخاص جانوروں کی خریداری کیلئے جانے والے ایک درجن سے زائد قصابوں کو مسلح ملزمان نے سپرہائی وے ٹول پلازہ کے قریب روک کر 95 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ لی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ گڈاپ سٹی تھانے میں درج کر لیا، مدعی مقدمہ فرحان نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ وہ دیگر...
راولپنڈی: سرکاری ملازمت کا جھانسہ دے کر شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹنے والے سرکاری ادارے کے ڈرائیور کو 37 سال قید بامشقت کی سزا سنادی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مقدمے کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل راولپنڈی عبدالرحمان عارف کے روبرو ہوئی جنہوں آج فیصلہ سنادیا۔ عدالتی فیصلہ سامنے آتے ہی مجرم کو کمرہ عدالت میں ہی ہتھکڑیاں لگا کر گرفتار کرلیا گیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ جرم ثابت ہوچکا سرکاری ادارے کے ڈرائیور کو 37 سال قید بامشقت کی سزا سنائی جاتی ہے۔ عدالت نے کہا کہ مجرم ڈرائیور نے شہری کو سرکاری ملازمت کا جھانسہ دے کر 46 لاکھ 60 ہزار روپے لوٹے۔ عدالت نے مجرم پر 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا اور 37 لاکھ 40...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست نوئیڈا کے شہری کو سچے پیار کی تلاش مہنگی پڑگئی اور ڈیٹنگ ایپ سے ملی ’‘ دوست’’ کے چکر میں وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے گنوا بیٹھا۔ تفصیلات کے مطابق نوئیڈا کے طلاق یافتہ دل جیت سنگھ نے اپنی زندگی میں سچا پیار تلاش کرنے کے لیے ایک ڈیٹنگ ایپ پر پروفائل بنائی تو انہیں ذرا بھی اندازہ نہیں تھا کہ وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ گزشتہ سال دل جیت سنگھ کا رابطہ ایک ایسی خاتون سے ہوا جس نے مبینہ طور پر انہیں کچھ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے پر راضی کیا، جس کا دعویٰ تھا کہ وہ انہیں بھاری منافع کمائے گی لیکن...
بھارتی ریاست نوئیڈا کے شہری کو سچے پیار کی تلاش مہنگی پڑگئی اور ڈیٹنگ ایپ سے ملی ’’دوست‘‘ کے چکر میں وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے گنوا بیٹھا۔ نوئیڈا کے طلاق یافتہ دل جیت سنگھ نے اپنی زندگی میں سچا پیار تلاش کرنے کےلیے ایک ڈیٹنگ ایپ پر پروفائل بنائی تو انہیں ذرا بھی اندازہ نہیں تھا کہ وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ گزشتہ سال دل جیت سنگھ کا رابطہ ایک ایسی خاتون سے ہوا جس نے مبینہ طور پر انہیں کچھ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے پر راضی کیا، جس کا دعویٰ تھا کہ وہ انہیں بھاری منافع کمائے گی۔ لیکن نتیجہ کیا نکلا؟ ساڑھے چھ کروڑ کا نقصان!...
پشاور میں گزشتہ روز نجی بینک کی کیش وین لوٹنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے رقم برآمد کر لی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ روز پشاور میں نجی بینک کی کیش وین کے ساتھ ڈکیتی کی واردات پیش آئی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث ڈرائیور سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔مسعود بنگش کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ 3 کروڑ روپے کی رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے جبکہ گرفتار ملزمان کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ کیش وین لوٹنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کراچیسی ٹی ڈی نے بینک کی کیش وین لوٹنے والے...
پشاور(نیوز ڈیسک)ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ روز پشاور میں نجی بینک کی کیش وین کے ساتھ ڈکیتی کی واردات پیش آئی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث ڈرائیور سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مسعود بنگش کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ 3کروڑ کی رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے جب کہ گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیش وین میں ڈکیتی ڈرائیور کی ملی بھگت سے ہوئی، وین کا ڈرائیور 6 ماہ سےکام کر رہا تھا، وین کے ڈرائیور کو پہلے بھی دو تین جگہوں سے نکالا گیا تھا اور کیش وین سے رقوم مختلف...
پشاور: نجی بینک کی کیش وین لوٹنے والے ملزمان گرفتار، 3 کروڑ روپے بھی برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز پشاور میں گزشتہ روز نجی بینک کی کیش وین لوٹنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے رقم برآمد کرلی گئی۔ ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ روز پشاور میں نجی بینک کی کیش وین کے ساتھ ڈکیتی کی واردات پیش آئی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث ڈرائیور سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مسعود بنگش کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ 3کروڑ کی رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے جب کہ گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے...
پشاور کے علاقے ہشنگری میں مسلح ڈاکوؤں نے پنجاب بینک کی کیش گاڑی کو لوٹ لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 مسلح ڈاکوؤں نے ہشنگری جی ٹی روڈ پر پر اسلحہ کی نوک پر گاڑی کو روکا اور کیش لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پشاور پولیس کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے بینک کی کیش گاڑی سے ایک کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم لوٹی اور کیری ڈبہ میں رکھ کر موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ واردات میں ملوث ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کررہے ہیں، اور جلد ملزمان تک پہنچنے میں کامیابی مل جائے گی۔ ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ مسلح ڈاکوؤں نے کیش وین سے 3 کروڑ روپے لوٹ، جائے...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی میں گزشتہ روز ڈاکوؤں نے پولٹری کا کاروبار کرنے والے شہری سے 25 لاکھ روپے لوٹ لیے۔پولیس کے مطابق گزشتہ روزپولٹری کا کاروبار کرنے والا شہری بینک میں رقم جمع کرانے کے لیے نکلا تھا، کورنگی نمبر 6 میں بڑے ہتھیاروں سے لیس ڈاکوؤں نے گاڑی پر فائرنگ کی جس سے کار میں موجود سیکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا۔ کراچی: سائٹ ایریا میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ، غیر ملکی شہری زخمیکراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ملازم زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان 25 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے جبکہ سیکیورٹی گارڈ سر میں گولی لگنے سے بری طرح زخمی ہو گیا جو...
کراچی: کیماڑی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر دودھ کے بیوپاری سے مبینہ طور پر40 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تاہم پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ کراچی پولیس کے مطابق مدینہ کالونی تھانہ کی حدود سعید آباد بلدیہ ٹاؤن سیکٹر5 جے گلی نمبر ایک میں مبینہ طور پر3 موٹر سائیکلوں پر سوار 6 مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر دودھ کے بیوپاری شعیب ڈار کو کار سے اتار کر گاڑی میں موجود پیسوں سے بھرا بیگ چھین لیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ متاثرہ شہری شعیب ڈار نے پولیس کو بتایا ہےکہ وہ ریکوری کے لیے آیا تھا اور اس کے بیگ میں دودھ ریکوری کے 40...
کراچی: شہر میں کورولا گینگ سرگرم ہوگیا ہے اور گلشن حدید میں پیپلز بس کو یرغمال بنا کر 11 لاکھ روپے لوٹ لیا۔ ایکسپریس نیوز کو پیپلز بس کے ڈرائیور شیر جان نے بتایا کہ اسٹیل ٹاؤن الخدمت اسپتال کے قریب کھڑے تھے، اسٹاپ پر کیشئیر کی گاڑی کے ساتھ آ کر ایک کار رکی اور چار ڈاکو آئے اور ہمیں یرغمال بنایا۔ ڈرائیور نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے مجھے، کنڈیکٹر، منشی اور کیشئیر کو یرغمال بنایا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور ساتھ ہی ہماری تلاشی لی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے اسلحے کے زور پر تقریباً 11 لاکھ روپے، سیکورٹی گارڈ سے اسلحہ اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، تاہم ملزمان نے مسافروں...
کراچی سپر ہائی وے پر پولیس یونیفارم پہننے افراد نے شہری سے ڈھائی لاکھ روپے لوٹ لیے۔ پولیس حکام کے مطابق وردی میں موجود ملزمان نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا اور موبائل فون بھی چھین لیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور آس پاس کی سی سی ٹی وی کیمرے بھی چیک کیے جارہے ہیں۔ Post Views: 1
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے معروف علاقے آبپارہ میں واقع الائیڈ بینک کی برانچ کے باہر ایک بڑی ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں شہری شیروز سے 20 لاکھ روپے چھین لیے گئے۔ یہ واردات 3 بج کر 26 منٹ پر ہوئی، جب شیروز نے بینک سے رقم نکلوائی اور بینک کے باہر پہنچا تھا۔ تفصیلات کے مطابق، شیروز نے بینک میں موجود اپنے اکاؤنٹ سے 20 لاکھ روپے نکلوائے اور بینک کے باہر پہنچتے ہی ڈاکوؤں نے ان پر حملہ کیا۔ متاثرہ شہری نے بتایا کہ واردات کے وقت ڈاکوؤں کی تعداد چار تھی، جنہوں نے اسے گھیر کر اس کی رقم چھین لی۔ اس دوران بینک کے سیکیورٹی گارڈ اور شیروز نے مل کر ڈاکوؤں کی نشاندہی...
کراچی ائیرپورٹ پرایک فوٹو کاپی کے 400 روپے طلب کرنے پر ہونے والی تکرار کی ویڈیو سامنے آگئی۔ فوٹو کاپی کرنے والے دکاندار نے کراچی ایئرپورٹ پر بین الاقوامی پرواز کے مسافر سے ایک کاغذ کی فوٹو کاپی کرنے کے لیے 400 روپے طلب کیے۔ دکان دار اور مسافر کے درمیان اس پر سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ دکاندار نے ویڈیو بنانے کے دوران مسافر سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی اور کہا کہ ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں ہے۔ دکاندار نے موبائل فون توڑنے کی دھمکی بھی دی جس پر مسافر نے دکان دار کو ہاتھ لگانے سے منع کیا۔ ذرائع کے مطابق مسافر کی جانب سے ایف آئی اے،ائیرپورٹ سیکورٹی فورس اور پاکستان ائیرپورٹس کو ناجائز...
لاہور: ماڈل ٹاؤن میں پولیس یونیفارم میں ملبوس تین ملزمان نے شہری کو اغوا کرکے لاکھوں روپے لوٹ لیے۔ مسلح ملزمان نے ڈاکٹر مختار حسین کو زبردستی گھر سے اغوا کرکے مختلف مقامات پر گھمایا اور اسلحے کے زور پر بینک سے رقم نکلوانے پر مجبور کیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے گھر سے تین موبائل فون اٹھائے اور رنگ روڈ سمیت مختلف علاقوں میں لے جاکر ڈاکٹر مختار کو ذہنی اذیت دیتے رہے۔ بعد ازاں ملزمان نے پرس اور اے ٹی ایم کے ذریعے پانچ لاکھ روپے نکلوائے۔ واردات کے دوران تینوں ملزمان نے اپنے چہرے ڈھانپ رکھے تھے جبکہ وہ شہری کو ایف آئی آر درج کروانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں...
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی میں برطانیہ سے آئی فیملی کو ڈاکوؤں نے لاکھوں مالیت کے زیورات سے محروم کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے تھانہ مندرہ کے علاقے میں واردات کے دوران برطانیہ پلٹ فیملی سے 30 ہزار روپے نقدی، خریدا ہوا سامان اور 45 لاکھ روپے مالیت کے 15 تولے زیورات و ہیرے کی انگوٹھی چھین لی۔ احسن لطیف نامی شہری نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اہلیہ اور بچوں کے ساتھ پاکستان آئے تھے اور جی ٹی روڈ پر مال سے شاپنگ کے بعد واپس جا رہے تھے کہ اچانک مسلح کار سواروں نے ان کی گاڑی کو روک لیا۔ ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر 30 ہزار روپے کی نقدی اور شاپنگ...
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی میں برطانیہ سے آئی فیملی کو ڈاکوؤں نے لاکھوں مالیت کے زیورات سے محروم کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے تھانہ مندرہ کے علاقے میں واردات کے دوران برطانیہ پلٹ فیملی سے 30 ہزار روپے نقدی، خریدا ہوا سامان اور 45 لاکھ روپے مالیت کے 15 تولے زیورات و ہیرے کی انگوٹھی چھین لی۔ احسن لطیف نامی شہری نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اہلیہ اور بچوں کے ساتھ پاکستان آئے تھے اور جی ٹی روڈ پر مال سے شاپنگ کے بعد واپس جا رہے تھے کہ اچانک مسلح کار سواروں نے ان کی گاڑی کو روک لیا۔ ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر 30 ہزار روپے کی نقدی اور شاپنگ...
بھکر: بھکر میں 6 دن کی دلہن غائب ہونے پر بے بس دولہا شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع بھکر میں شادیوں کی آڑ میں منظم گروہ کی جانب سے لوٹ مار کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈی پی او شہزاد رفیق کے نوٹس پر نو سر باز گروہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سادہ لوح دیہاتی کو خوبرو حسینہ نے جال میں پھنسایا، ملزمہ کوثر بی بی نے اپنے دیگر تین ساتھیوں سمیت منظم گروہ بنایا ہوا ہے جو شادیوں کی آڑ میں بھاری رقم وصول کر کے رفو چکر ہو جاتے ہیں۔ متاثرہ دولہا کا کہنا ہے کہ کوثر بی بی طلائی زیورات، چوڑیاں، بالیاں لے کر فرار ہوئی،...
فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد شہر اور گردنواح میں ڈکیتی چوری اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ،گذشتہ روزبھی 140سے زائد وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان‘ موبائل فونز چھین کر لے گئے‘ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے۔ پولیس وارداتوں کوکنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام، تفصیلات کے مطابق جھنگ روڈ پر محمد علیم سے 2لاکھ 23ہزار روپے‘ فون‘ قیمتی دستاویزات‘ ربانی کالونی کے غلام دستگیر سے نقدی‘ فون‘ 275 ج ب کے ریاست علی سے موٹرسائیکل‘ 250 رب کے علی رضا سے 23ہزار روپے‘ فون‘ سہگل سٹی کے اسد شبیر کا گھر لوٹ لیا‘ 232 رب کی فتح بی بی سے جھپٹا مار کر پرس‘ منصور ملنگی روڈ پر...
ٹیکسلا کی عدالت نے چچا زاد سے زیادتی ، بلیک میلنگ اور زیور لوٹنے والے مجرم کو سزا سنا دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹیکسلا نے چچا زاد سے زیادتی، بلیک میلنگ اور زیور لوٹنے کے مجرم اشتیاق کو عمر قید، 4 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ مجرم کوزیادتی کے جرم میں تا حیات قید اور 5 لاکھ جرمانہ، بلیک میل کر کے بھتہ لینے کے جرم میں 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ عدالت نے مجرم کو ہتھیایا گیا مال برآمد ہونے پر 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ مجرم اشتیاق علاج کی غرض سے اپنی چچازاد کے گھر رہنے آیا۔ زیادتی کی اور...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)حیدرآبادمیں لوٹ مار کی واردتیں ہوسڑی تھانے کی حدود میں ماڈل ٹاؤن کے سامنے مسلح ڈاکوؤں نے واردات کرتے ہوئے نوجوان جان رند کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔ ڈاکو متاثرہ نوجوان سے دو موبائل فون، ایک ون ٹو 2023 ماڈل موٹرسائیکل اور 50 ہزار روپے نقد چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ سیری کی حدود کھتڑ چیک پوسٹ اچھی موری سے بدین کا رہائشی سے اسلحہ کے زور پر 10 ہزار روپے لوٹ لیے۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گلشن جمال میں ایک شہری سے گھر کے باہر ڈاکوؤں نے 50 لاکھ روپے ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیاگیا ، جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ شارع فیصل تھانے کی حدود گلشن جمال میں50 لاکھ روپے ڈکیتی کا مقدمہ 397\25زیر دفعہ 397\34 مدعی محمد فراز حبیب کی مدعیت میں درج کر لیاگیا۔جب ایک شہری بینک سے پیسے لے کر اپنے گھر واپس جا رہا تھا اور اسے اس کے گھر کی دہلیز پر ڈاکوؤں نے نشانہ بنایا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان شہری کا تعاقب کرتے ہوئے گلشن جمال میں اس کے گھر تک پہنچے۔ شہری نے ملزمان کو...
لاہور: بیتے کی اپنے باپ کو لوٹنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ ایسی جگہ سے رقم برآمد ہوئی، جہاں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ شفیق آباد کے علاقے میں باپ کی محنت سے کمائی رقم اڑانے کا پلان چوپٹ ہوگیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ کال کرنے والے صداقت نامی شخص نے پولیس کو بتایا کہ 2ڈاکو گن پوائنٹ پر ڈھائی لاکھ کی رقم چھین کر فرار ہو گئے، جس پر پولیس نے فوری ایکشن لیا، تاہم تفتیش کے دوران ملزم زیادہ دیر تک پولیس کو دھوکے میں نہ رکھ سکا۔ ملزم نے اپنے باپ کے پیسوں کو موٹر سائیکل کے اندرونی حصے میں چھپا...
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) گلشن حدید میں گھرمیں ڈکیتی کی بڑی واردات ڈاکو ایک کروڑ روپے کے قریب رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ گلشن حدید میں رواں سال کی سب سے بڑی واردات انجام دی گئی ہے جس میں ڈاکوؤں نے 95 لاکھ روپے سے زائد نقدی، لاکھوں روپے کا سونا لوٹا اور باآسانی فرار ہوگئے ۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جمالی پل کے قریب وائٹ کرولا گینگ کے ملزمان نے پولیس وردی میں ملبوس تاجر سے گاڑی اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے جمالی پل کے قریب تین روز قبل تاجرکے شارٹ ٹرم اغوا اور لوٹ مار کا واقعہ پیش آیا، سچل پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔تاجرنے پولیس کو بیان میں بتایا کہ ملزمان اسکی گاڑی اور چار لاکھ پندرہ ہزار روپے بھی لے گئے، جمالی پل اترتے ہی سفید کرولا نے پولیس لائٹس کے ذریعے راستہ مانگا، ملزمان نے پولیس کیپ اور جیکٹ بھی پہن رکھی تھی۔
کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت میںشارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور شہری سے 9 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کا کیس عدالت نے ملزمان کے ریمانڈ میں پانچ دن کی توسیع کردی ۔اے وی سی سی نے گرفتار پولیس اہلکاروں سمیت 8 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا تفتیشی افسر کاکہنا تھا کہ کیس کی تحقیقات تاحال مکمل نہیں ہوئی ہیں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے ،مدعی کے وکیل کاکہنا تھا کہ عدالت نے تمام ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کردی ہے۔
فائل فوٹو شیخوپورہ میں ڈسٹرکٹ جیل کے حکیم عبدالرؤف کے گھر ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو 50 لاکھ روپے مالیت کا جہیز کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔واقعے کے خلاف تھانا سٹی میں درخواست جمع کرادی گئی ہے ، درکواست کے متن کے مطابق 3 ڈاکو گھر میں داخل ہوئے، اہلخانہ کو کمرے میں بند کردیا۔درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکو گھر سے 50 لاکھ روپے مالیت کا جہیز کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔مدعی کا کہنا ہے کہ ڈاکو زیورات، رقم، کپڑے اور دیگر اشیاء اپنی گاڑیوں میں لاد کر لے گئے۔درخواست گزار نے کہا کہ ملزمان کو ٹریس کرکے سخت کارروائی کی جائے۔
پیسہ کمانے کا شوق ہر انسان کو ہوتا ہے، اگر یہ شوق جنون میں بدل جائے تو انسان سوچنے لگتا ہے کہ اگر کم وقت اور محنت سے اکاؤنٹ میں رقم آنا شروع ہوجائے تو اس میں کیا برائی ہے، اس سے تو خاندان کا فائدہ ہی ہوگا۔ عام طور پر ایسی ہر کہانی کا آغاز انٹرنیٹ سے پیسہ کمانے کے خواب سے شروع ہوتی ہے۔ ایک ایسے ہی پاکستانی شہری نے ایک طویل عرصہ انٹرنیٹ سے پیسہ کمانے کی کوششوں میں صرف کردیا، بالآخر کئی سال بعد اسے کامیابی حاصل ہوئی اور اس کے اکاؤنٹ میں ایک بڑی رقم بھی آگئی۔ یہ بھی پڑھیں: سائبر کرائم: ریٹائرڈ فوجیوں کے اکاؤنٹس کے ذریعہ ٹیکس فراڈ کا انکشاف ہوا کچھ یوں کہ...