نجی بینک کی کیش وین لوٹنے والے ملزمان گرفتار، 3 کروڑ روپے بھی برآمد
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ روز پشاور میں نجی بینک کی کیش وین کے ساتھ ڈکیتی کی واردات پیش آئی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث ڈرائیور سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
مسعود بنگش کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ 3کروڑ کی رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے جب کہ گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیش وین میں ڈکیتی ڈرائیور کی ملی بھگت سے ہوئی، وین کا ڈرائیور 6 ماہ سےکام کر رہا تھا، وین کے ڈرائیور کو پہلے بھی دو تین جگہوں سے نکالا گیا تھا اور کیش وین سے رقوم مختلف اضلاع کو بھیجی جانی تھی۔
سابق پاکستانی کرکٹر کا بیٹا اپنے ہی ملک کیخلاف میدان میں اُترے گا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کیش وین
پڑھیں:
مہیش بابو منی لانڈرنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں طلب
بھارتی اداکار گھٹامانینی مہیش بابو کو منی لانڈرنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے طلب کر لیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تیلگو فلموں کے سُپر اسٹار مہیش بابو کو سورانا گروپ اور سائی سوریا ڈیولپرز جیسے ریئل اسٹیٹ گروپس سے منسلک منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سورانا گروپ سے منسلک کمپنیوں سائی سوریا ڈیولپرز اور بھاگیہ نگر پراپرٹیز سے تحقیقات کے دوران 100 کروڑ روپے کے غیر قانونی لین دین کا انکشاف ہوا ہے، جس میں سے 74.5 لاکھ روپے نقد ضبط کیے گئے ہیں۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ سورانا گروپ ریئل اسٹیٹ وینچرز کی آڑ میں بڑے پیمانے پر دھوکا دہی میں ملوث ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مہیش بابو کو اتوار کو ہونے والی انکوائری میں حاضر ہونے کی ہدایت جاری کی ہے۔
اداکار نے سورانا گروپ کے اشتہارات میں کام کرنے کے لیے 5.5 کروڑ روپے وصول کیے تھے، جبکہ تشہیری سرگرمیوں کے لیے سائی سوریا ڈیولپرز نے مہیش بابو کو 5.9 کروڑ روپے ادا کیے جن میں سے 2.5 کروڑ روپے نقد اور 3.4 کروڑ روپے بذریعہ چیک ادا کیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ مہیش بابو کو دیے گئے معاوضے کی تحقیقات کرے گا۔
Post Views: 5