ملتان: مویشی بیوپاری لٹ گیا، ڈاکو ایک کروڑ 90 لاکھ لے کر فرار
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں جانوروں کی خریداری کےلیے لاہور سے آنے والے بیوپاری کو ملتان میں ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔
کراچی شاہ فیصل کالونی تھانے کی حدود گرین ٹائون میں...
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے رادھا کشن سے تعلق رکھنے والے جانوروں کے بیوپاری سے ڈاکو ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کے تلاش شروع کردی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ
کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کے تازہ اعداد وشمار جاری کردیے ہیں، جس کے مطابق قومی ذخائر میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی ایک ارب 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی دوسری قسط زرمبادلہ کے ذخائر میں شامل ہونے سے ذخائر مستحکم ہوگئے ہیں۔
،
اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16 ارب 64 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
سرکاری ذخائر کی مالیت 13 مئی کو 11 ارب 44 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی تھی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 20 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔