متنازعہ نصاب تعلیم کو محبان اہل بیت نے متفقہ طور پر مسترد کیا ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
لاہور میں منعقد ہونیوالی نصاب تعلیم کانفرنس کے سلسلے میں مختلف شخصیات کو دعوت دیتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ایک ایسا متفقہ، غیر جانبدار اور حب الوطنی پر مبنی نصاب تعلیم ترتیب دیا جائے جو حب الوطنی قومی یکجہتی اور اتحاد بین المسلمین کا علمبردار ہو۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ نصاب تعلیم کونسل کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان نصاب تعلیم کونسل کے زیر اہتمام 18 جون 2025 کو لاہور میں پنجاب سطح کی "قومی نصاب تعلیم کانفرنس" کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس کا مقصد ایک متوازن، غیر متنازعہ اور قومی وحدت و اتحاد بین المسلمین پر مبنی نصاب تعلیم کی تشکیل پر مشاورت اور لائحہ عمل کی تیاری ہے۔ نصاب تعلیم کونسل کے کنوینئر اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی نے کانفرنس کے دعوتی سلسلے میں امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے سابق چیئرمین اور موجودہ مرکزی سیکرٹری تعلیمات و تبلیغات لعل مہدی خان، ادارہ خودی ہمدرد ہاؤس کے صدر جواد جعفری اور عزاداری کونسل لاہور ڈویژن کے رہنماء شیخ عمران علی کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ نصاب تعلیم کسی بھی قوم کے مستقبل کا آئینہ دار ہوتا ہے۔ موجودہ متنازعہ نصاب تعلیم کو ملت جعفریہ اور محبان اہل بیت اہل سنت نے متفقہ طور پر مسترد کیا ہے۔ اب وقت کا تقاضا ہے کہ ایک ایسا متفقہ، غیر جانبدار اور حب الوطنی پر مبنی نصاب تعلیم ترتیب دیا جائے جو حب الوطنی قومی یکجہتی اور اتحاد بین المسلمین کا علمبردار ہو۔
نصاب تعلیم کونسل کے سیکرٹری غلام حسین علوی نے بھی صوبائی نصاب تعلیم کانفرنس لاہور کے حوالے سے سرگرم کردار ادا کرتے ہوئے مختلف شخصیات کو کانفرنس کے دعوت نامے پیش کئے۔ جن میں امام بارگاہ گلشن زہرا وحدت روڈ لاہور کے بانی و متولی سیٹھ حسنین ظفر کے لیے دعوت نامہ شاکر بخاری کے ذریعے پیش کیا گیا۔ سیٹھ حسنین کی ناسازی طبع پر ان کی صحت و سلامتی کی دعا کی گئی۔ امام بارگاہ قصر علی وحدت روڈ لاہور کے بانی و متولی ملک زوار حسین کو دعوت نامہ غلام حسین علوی نے براہ راست پیش کیا، جس پر ملک صاحب نے کانفرنس کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے تمام علمی، دینی، تعلیمی و سماجی شخصیات کو اس اہم قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی، تاکہ سب مل کر ایک روشن، باوقار اور باہمی احترام پر مبنی نصاب تعلیم کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نصاب تعلیم کونسل کے پر مبنی نصاب تعلیم نصاب تعلیم کو علامہ مقصود کانفرنس کے حب الوطنی
پڑھیں:
شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ عامر عباس ہمدانی کا خصوصی انٹرویو
اسلام ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں ایس یو سی جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر ڈاکٹر علامہ سید عامر عباس ہمدانی نے کہا ہے کہ صوبائی صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد جب میں قائد ملت کی خدمت میں حاضر ہوا تو اُنہوں نے کہا کہ اپنا درد اور دُکھ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بات عوام تک نہیں پہنچ رہی، میں نے اپنی ذمہ داری کے بعد مختلف اضلاع کے دورے شروع کیے ہیں، عوام کی جانب سے بہت پیار ملا ہے، عوام میں کوئی جمود نہیں، عوام آج بھی آمادہ ہے، نام نہاد مسلمانوں کا چہرہ دنیا نے اچھی طرح دیکھ لیا ہے۔ متعلقہ فائیلیںعلامہ سید عامر عباس ہمدانی اس وقت شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر ہیں، ایک معروف خطیب ہونے کے ساتھ ساتھ مدرسے کا انتظام و انصرام بھی سنبھالے ہوئے ہیں، اپنی ذمہ داری کے بعد مختلف اضلاع کا دورہ جاری ہے، گزشتہ روز ملتان میں اُنہوں نے ''اسلام ٹائمز'' سے گفتگو کی، جوحاضر خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial