Nawaiwaqt:
2025-07-08@19:48:50 GMT

ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT

ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج اہم پریس کانفرنس  کریں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہکے ڈائریکٹر جنرل   اور وفاقی سیکرٹری داخلہ آئی ایس پی آر میں اہم  پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ پریس کانفرنس آج دوپہر ڈھائی بجے ہوگی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پریس کانفرنس

پڑھیں:

نیشنل کانفرنس اپنے انتخابی وعدوں کا ایک فیصد بھی پورا کرنے سے قاصر ہے، سید الطاف بخاری

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے اسمبلی انتخابات کے دوران لوگوں سے دفعہ 370 کی بحالی کے وعدے کئے تاہم پارٹی ریاستی درجے کی بحالی کی سنجیدہ کوششیں بھی نہیں کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر "اپنی پارٹی" کی جانب سے آج ٹاؤن ہال پلوامہ میں ورکرس کنونشن کے دوران پارٹی صدر سید الطاف بخاری نے حکمران جماعت نیشنل کانفرنس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ آٹھ ماہ کے دوران نیشنل کانفرنس اپنے انتخابی وعدوں کا ایک فیصد بھی پورا کرنے سے قاصر ہے۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سید الطاف بخاری نے کہا کہ اس جماعت نے ہمیشہ جموں و کشمیر کے عوام کو جھوٹے وعدوں کے ذریعے دھوکہ میں رکھا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنے کے باوجود عوامی مسائل کو حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوئی ہے۔ سید الطاف بخاری نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے اسمبلی انتخابات کے دوران لوگوں سے دفعہ 370 کی بحالی کے وعدے کئے تاہم پارٹی ریاستی درجے کی بحالی کی سنجیدہ کوششیں بھی نہیں کر رہی۔

جبکہ عوام کو مفت بجلی اور راشن میں اضافے کے وعدوں کو پورا نہ کرنے پر بھی انہوں نے عمر عبداللہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی جماعتیں ہیں جنہوں نے نوجوانوں کو جذباتی طور استحصال کرکے انہیں پتھرباز بننے پر مجبور کیا۔ سید الطاف بخاری نے حکومت سے جیلوں میں بند سیاسی قیدیوں، جو قتل یا چوری جیسے سنگین جرائم میں گرفتار نہیں، کو رہا کرنے کا بھی مطالبہ دہرایا۔ سید الطاف بخاری نے دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر اپنی پارٹی سچائی پر مبنی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور وہی وعدے کرتی ہے جنہیں عملی جامہ پہنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ عوام سے رابطہ بڑھائیں اور پارٹی کو زمینی سطح پر مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

یومِ شہداء (13 جولائی) کے حوالہ سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے اسمبلی میں اکثریت کے باوجود اس اہم دن کی چھٹی کے معاملے پر کوئی مؤثر فیصلہ نہیں لیا، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ صرف نام کے حکمران ہیں، اصل میں وہ بے اختیار ہیں۔ تاہم سید الطاف بخاری نے یوم شہداء کو 1931ء میں ڈوگرہ شاہی کے خلاف آواز بلند کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم انہیں خراج پیش نہیں کریں گے تو کیا بیرون ممالک سے آنے والے وفود خراج عقیدت پیش کریں گے۔ دریں اثناء کنونشن کے دوران پارٹی کے جنرل سکریٹری رفیع احمد میر، محمد اشرف میر کے علاوہ ڈاکٹر سمیع اللہ سمیت دیگر لیڈران نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • صوبائی وزیر سردار کھیتران کا ترجمان شاہد رند کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
  • پاکستان میں کلائمیٹ کورٹس بنانے کی ضرورت ہے، جسٹس منصور علی شاہ
  • طالبان جابرانہ طرز حکومت ختم کریں، جنرل اسمبلی کا مطالبہ
  • ایف پی سی سی آئی کے سینئرنائب صدر ثاقب فیاض مگوں، نائب صدور آصف سخی ،امان پراچہ، ناصرخان،حنیف گوہر اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں
  • ایف پی سی سی آئی میں وفاقی بجٹ کانفرنس کا انعقاد
  • کراچی، تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ پریس کانفرنس کررہے ہیں
  • نیشنل کانفرنس اپنے انتخابی وعدوں کا ایک فیصد بھی پورا کرنے سے قاصر ہے، سید الطاف بخاری
  • دو سال میں یہ جھوٹی پریس کانفرنس بھی نہیں کروا سکے کہ عمران خان جیل سے نکلنے کیلئے منتیں کر رہاہے : سینئر تجزیہ کار امیر عباس 
  • شہدائے کشمیر کی قربانیوں کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا، حریت کانفرنس
  • شہدا ئے کشمیر کی قربانیوں کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا، حریت کانفرنس