ویب ڈیسک:  پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وفاقی سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی آج بروز منگل دوپہر 2:30 بجے اہم مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔

 خطے اور ملک کی موجودہ صورتحال، پاک بھارت سیز فائر، بھارت کی انتہا پسند قیادت کے اشتعال انگیز بیانات، بھارت کی آبی جارحیت اور خضدار میں سکول بس پر حملے کے تناظر میں اس پریس کانفرنس کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

 واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے گزشتہ روز قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایاجو وہ کبھی نہیں بھولیں گے۔

برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا  

 انہوں نے کہا تھا کہ بھارتی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے جو عسکری منصوبے اپنائے گئے وہ کئی دہائیوں تک زیر مطالعہ رہیں گے، بھارت سندھ طاس معاہدہ جاری نہیں رکھتا تو کشمیر کی آزادی پر تمام 6 دریا پاکستان کے ہوں گے۔

 لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا تھا کہ پاکستانی فوج نے بھارت پر برتری حاصل کی ہے اور حالیہ حملے میں بھارت کو اپنے مقاصد حاصل کرنے سے روک دیا ہے،پاکستانی فوج کا حوصلہ اور بھارت پر حاصل کی گئی برتری نے عوام کے دلوں میں فوج کی اہمیت کو بڑھا دیا ہے، اور اب فوج عزت اور فخر کی علامت بن چکی ہے۔

شادباغ پولیس کی بڑی کارروائی، متحرک ڈکیت گینگ 8 گھنٹوں میں گرفتار

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

راولپنڈی:

ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہکے ڈائریکٹر جنرل   اور وفاقی سیکرٹری داخلہ آئی ایس پی آر میں اہم  پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

پریس کانفرنس آج دوپہر ڈھائی بجے ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  •  بلوچستان میں حقوق کی کوئی لڑائی نہیں، اب بھارتی پراکسیز کا خاتمہ کریں گے
  • بھارت کو اگر دوبارہ شوق پورا کرنا ہے تو آزمالے ہم تیار ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
  • خضدار میں بچوں پر حملہ فتنہ الہندوستان کا مکروہ چہرہ ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
  • ڈی جی آئی ایس پی آر اور وفاقی سیکرٹری داخلہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں  
  • ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
  • آئی ایس پی آر اور وزارتِ داخلہ کی اہم پریس کانفرنس آج ہوگی
  • ڈی جی آئی ایس پی آر دوپہر ڈھائی بجے پریس کانفرنس کریں گے
  • ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے
  • بھارت جھوٹے بیانیے کی بنیاد پر آگ سے کھیل رہا ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری