مودی سرکار کا جنگی جنون  ذلت آمیز شکست کے بعد بھی تھم نہیں رہا، بھارت نے پہلگام حملے کی آڑ میں اب روہنگیا مسلمانوں پر دہشت گردی کے الزامات عائد کرنا شروع کردیے ہیں۔

بھارت میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن نے ایک بار پھر مودی سرکار کی مسلم دشمن پالیسیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کو ثابت کرنے میں ناکامی کے بعد بھارتی حکومت نے اب رُخ روہنگیا مسلم پناہ گزینوں کی جانب موڑ لیا ہے۔

مودی سرکار نے پہلگام واقعے کو جواز بنا کر روہنگیا مسلمانوں پر دہشت گردی کے الزامات عائد کرنے شروع کر دیے ہیں، حالانکہ یہ افراد پہلے سے رجسٹرڈ اور اقوام متحدہ کی جانب سے تسلیم شدہ پناہ گزین ہیں، مگر ان کی بے گناہی کے باوجود انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے، جو بھارت کے اندر انسانی حقوق کی صورت حال پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق مودی حکومت نے روہنگیا پناہ گزینوں کی گرفتاریاں شروع کر دی ہیں اور متعدد افراد کو غیر قانونی طور پر ملک بدر کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

یہ اقدام بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، خاص طور پر ان لوگوں سے متعلق جو نسل کشی سے بچنے کے لیے سرحد پار پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہوں۔

عالمی برادری کی جانب سے اس فیصلے پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے اور رجسٹرڈ پناہ گزینوں کی ملک بدری کو غیر انسانی اور غیرقانونی قرار دیا  جا رہا ہے۔ بھارت پر شدید تنقید میں کہا جا رہا ہے کہ مودی سرکار کی جانب سے یہ اقدام نہ صرف بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ مذہبی بنیادوں پر امتیازی سلوک کی سنگین مثال بھی ہے۔

خطے کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت روہنگیا مسلمانوں کو صرف ان کی شناخت کی بنیاد پر نشانہ بنا رہی ہے، جو اس کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پہلگام حملے کا کوئی ثبوت نہ ہونے کے باوجود الزام لگا کر روہنگیا مسلمانوں پر ظلم، بھارت کے آئندہ انتخابات سے قبل شدت پسند حلقوں کو خوش کرنے کی کوشش کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

روہنگیا مسلمانوں کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش عالمی سطح پر بھارت کے امیج کو نقصان پہنچا رہی ہے، اور یہ خدشہ بڑھتا جا رہا ہے کہ اگر بین الاقوامی دباؤ نہ ڈالا گیا تو بھارت مزید انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رکھ سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: روہنگیا مسلمانوں پر پہلگام حملے مودی سرکار جا رہا ہے کی جانب

پڑھیں:

جس پانی پر بھارت کا حق ہے وہ پاکستان کو نہیں ملے گا، نریندر مودی کی دھمکی

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی 2025ء ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس پانی پر بھارت کا حق ہے وہ پاکستان کو نہیں ملے گا۔ راجستھان میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بات بھول گیا کہ اب بھارت ماتا کا خادم مودی سر اونچا کیے یہاں کھڑا ہے، مودی کا دماغ ٹھنڈا ہے اور ٹھنڈا رہتا ہے لیکن مودی کا خون گرم ہے اب تومودی کی رگوں میں خون کے بجائے گرم سندور دوڑ رہا ہے، میں ہم وطنوں سے کہتا ہوں کہ جو لوگ سندور اجاڑنے نکلے تھے وہ خاک میں مل گئے، جن کو اپنے ہتھیاروں پر نازتھا، وہ آج ملبے کے ڈھیر کے نیچے دب گئے ہیں، پاکستان کو ہر دہشت گرد حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی اور یہ قیمت پاکستانی فوج ادا کرے گی۔

نریندر مودی کا کہنا ہے کہ پتہ نہیں پاکستان کا رحیم یار خان ایئربیس کب کھلے گا یہاں سے سرحد کے بالکل پار ہے، وہ آئی سی یو میں ہے بھارتی فوج کے درست حملے نے اس ایئربیس کو تباہ کردیا ہے، آپ کے آشیرواد اور فوج کی بہادری سے ہم نے وہ عہد پورا کر دیا ہے، ہماری حکومت اور تینوں فوجوں نے ایسا جال بچھا دیا کہ پاکستان کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہونا پڑا، ہم نے دہشت گردوں کے سب سے بڑے ٹھکانے تباہ کر دیئے ہیں، دنیا اور ملک کے دشمنوں نے بھی دیکھا ہے کہ جب سندور بارود میں بدل جاتا ہے تو کیا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انڈین وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یہ ایک اتفاق ہے کہ پانچ سال پہلے جب بالاکوٹ میں فضائی حملہ ہوا تھا، میرا پہلا جلسہ راجستھان میں ہی بارڈر پر ہوا تھا، اب آپریشن سندور ہوا تو اس کے بعد بھی میرا پہلا جلسہ یہاں بیکانیر میں ہو رہا ہے، میں نے راجستھان کے بارڈر پر کہا تھا کہ فضائی حملے کے بعد جب میں یہاں آیا تو اس سرزمین پر قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں اس ملک کو جھکنے نہیں ہونے دوں گا۔

متعلقہ مضامین

  • مودی سرکار کا جنگی جنون، پہلگام حملے کی آڑ میں روہنگیا پناہ گزین گرفتار
  • مودی اب پاکستان پر حملے سے پہلے100 بار سوچے گا، وزیراعظم
  • مودی سرکار پاکستان پر دوبارہ حملے کے لیے سو بار سوچے گی، وزیراعظم
  • جس پانی پر بھارت کا حق ہے وہ پاکستان کو نہیں ملے گا، نریندر مودی کی دھمکی
  • پہلگام حملہ: سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے پاکستان کو کلین چٹ دیدی
  • بلوچستان میں معصوم بچوں کو بھارت نے نشانہ بنایا، پاکستان کو بدلہ لینا چاہئے، گرپتونت سنگھ پنوں
  • مودی حکومت کا بلڈوزر آپریشن، بھارت میں مسلمانوں کے گھروں پر چڑھائی
  • بلوچستان دہشت گردانہ حملے کا الزام بے بنیاد ہے، بھارت
  • ’جنگی جنون ادیبوں پر بھی طاری ہو جائے تو خیر کی آواز کہاں سے آئے گی‘