مناسب وقت پر ایران سے پابندیاں ہٹانے کا اعلان کروں گا، صدر ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
واشنگٹن:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی غیر رسمی عشائیہ ملاقات کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا وقت طے ہو گیا ہے.
انہوں نے کہا کہ ہم ایران کو پرامن انداز میں ترقی کا موقع دینا چاہتے ہیں، اور مناسب وقت پر پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔
ایرانی حکومت کی تبدیلی سے متعلق سوال پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ایران میں حکومت بدلنے کا فیصلہ صرف اور صرف ایرانی عوام کو کرنا ہے۔ ہمارا مقصد خطے میں استحکام اور امن ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات کو مکمل طور پر ناکارہ بنایا گیا ہے، تاہم امریکہ سفارتی حل کو ترجیح دے رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی رکوانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ایٹمی طاقتیں ہیں، اور ان کے درمیان جنگ کو روک کر ہم نے دنیا کو ممکنہ تباہی سے بچایا۔ ہم نے دونوں ملکوں کو جنگ کے بجائے تجارت کی پیشکش کی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ ختم ہو چکی ہے۔ ہمارے لیے یہ ایک بڑی مشترکہ کامیابی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے تمام پڑوسی ممالک کشیدگی کم کرنے میں ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین پر جاری حملوں کا نہ رکنا باعثِ تشویش ہے۔ ہم یوکرین کے دفاع کے لیے مزید ہتھیار فراہم کریں گے۔
صدر ٹرمپ نے معاشی امور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے ہونے کے قریب ہے، جبکہ چند ممالک کے لیے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ اور اسرائیل کو حالیہ اقدامات کے نتیجے میں شاندار فتح حاصل ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
امریکا نے ہیئت تحریر الشام کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا، شام پر پابندیاں بھی ختم
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے شام کی تنظیم ہیئت تحریر الشام (HTS)کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ یہ فیصلہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے 23 جون کو جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کیا، جس کے مطابق HTS اب دہشتگرد قرار نہیں دی جائے گی۔
تحریر الشام، جسے پہلے النصرہ فرنٹ کہا جاتا تھا، کبھی القاعدہ کی شاخ تھی، لیکن بعد میں اس نے تعلق ختم کرلیا۔ دسمبر میں صدر احمد الشعار کی قیادت میں HTS نے دیگر باغی گروپوں کے ساتھ مل کر بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹایا تھا۔
مزید پڑھیں: برطانیہ اور شام کے درمیان سفارتی تعلقات بحال، 14 سال بعد برطانوی وزیر کا پہلا دورہ دمشق
یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب ٹرمپ نے شام پر عائد پرانے امریکی اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان بھی کیا ہے تاکہ شام کو دوبارہ عالمی معیشت میں شامل کیا جا سکے۔
مئی میں صدر ٹرمپ اور شامی صدر احمد الشعار کی ملاقات ریاض میں ہوئی تھی، جس کے بعد یہ پالیسی تبدیلی سامنے آئی ہے۔ شامی حکومت کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
HTS القاعدہ النصرہ فرنٹ بشار الاسد ٹرمپ شام ہیئت تحریر الشام