سرسید یونیورسٹی میں یومِ حسینؑ کی روحانی اور فکرانگیز مجلس کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
اسلام ٹائمز: تقریب سے اہل سنت عالم دین مولانا منظرالحق تھانوی، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا رضا داؤدانی اور حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا ادریس الحسن، سرسید یونیورسٹی کے چانسلر اکبر علی خان، رجسٹرار کموڈور (ر) سید سرفراز علی نے خطاب کیا۔ مقررین نے امام عالی مقامؑ کی جرات، صبر، وفاداری، اور اصولوں پر استقامت کو عصر حاضر کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں یومِ حسین کے سلسلے میں ایک روحانی اور فکرانگیز مجلس کا انعقاد کیا گیا، جس میں جامعہ کے طلبہ، اساتذہ، اور مختلف مکاتبِ فکر کے معزز مہمانوں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب سے اہل سنت عالم دین مولانا منظرالحق تھانوی، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا رضا داؤدانی اور حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا ادریس الحسن نے خطاب کیا اور واقعہ کربلا کے تاریخی، فکری، اور اخلاقی پہلوں پر جامع روشنی ڈالی۔ علمائے کرام نے واقعہ کربلا کی تاریخی، دینی، اور اخلاقی جہتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبہ کو پیغام دیا کہ امام حسینؑ کا پیغام صرف مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے ہے۔ انہوں نے امام عالی مقامؑ کی جرات، صبر، وفاداری، اور اصولوں پر استقامت کو عصر حاضر کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے چانسلر اکبر علی خان نے کہا کہ امام حسینؑ کی قربانی تمام انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، کربلا محض واقعہ نہیں بلکہ ایک زندہ درسگاہ ہے جو ہمیں ظلم کے خلاف ڈٹ جانے، حق پر قائم رہنے اور باوقار زندگی گزارنے کا سبق دیتی ہے، سرسید یونیورسٹی ایک ایسی درسگاہ ہے جہاں ہر سوچ اور نظریے کو عزت دی جاتی ہے اور ہم اپنے طلبہ کو باہمی احترام، برداشت اور اصولوں کی بنیاد پر آگے بڑھنے کا ماحول فراہم کرتے ہیں۔ اس موقع پر رجسٹرار کموڈور (ر) سید سرفراز علی نے کہا کہ جامعہ میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے مختلف نظریات اور مکاتبِ فکر کے نوجوان زیرِ تعلیم ہیں، جو ایک دوسرے کے ساتھ احترام، ہم آہنگی، اور بھائی چارے کے جذبے کے ساتھ سیکھنے کا عمل جاری رکھتے ہیں۔ تقریب میں اسلام کے اس عظیم معرکے کے شہدا اور امام حسینؑ کی لازوال قربانی کی یاد میں نوحہ خوانی اور صلات السلام پیش کرتے ہوئے خصوصی دعاکی گئی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سرسید یونیورسٹی کے لیے
پڑھیں:
سجاول،سنی رابطہ کونسل کے تحت اسرائیل مردہ باد ریلی کا انعقاد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سجاول(نمائندہ جسارت) سنی رابطہ کونسل میرپور بھٹورو اور سجاول میں بعد جمعہ جامع مسجد خالد بن ولید سجاول سے مرکزی محمدی مسجد تک سٹی حافظ محمد سلیمان راجا کی قیادت میں اسرائیل مردہ باد مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سنی رابطہ کونسل کے رہنما محمد الیاس فاروقی ،عاشق علی راہموں اور دیگر نے کہا کہ اسرائیل نے ظلم کی انتہا کر دی ہے ، پاکستان کے غیور مرد مجاہد سینیٹر مشتاق احمد خال، پیر سید محمد مظہر شاہ اور قافلے میں شامل تمام لوگوں پر اسرائیل کی جانب سے حملہ کھلی دہشتگردی ہے ، مسلم ممالک مل کر اب غیرت کا مظاہرہ کریں گلوبل صمود فلوٹیلا جو مظلوم فلسطینیوں کیلیے راشن لے کے جارہے تھے ان کو گرفتار کر کے پوری انسانیت کو جھنجوڑ دیا ہے لہٰذا عالمی ادارے اور حکومت پاکستان قافلے میں شامل تمام مسلمانوں کی رہائی اور ان کی سلامتی کیلیے آواز اٹھائے۔