کراچی میں مجلس عزا کے دوران آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای سے اظہار عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
اسلام ٹائمز: شرکاء سے خطاب میں سچل شیرازی نے کہا کہ آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای امت مسلمہ کے عظیم رہبر ہیں، ان کی قیادت میں ایران کی جوابی کارروائی نے سامراج کی فرقہ وارانہ عمارتوں کو پاش پاش کردیا ہے اور دنیا کو یہ بتا دیا ہے کہ امام حسینؑ کے ماننے والے شیعہ و سنی اسرائیل کا مقابلہ جاری رکھیں گے اور اسرائیل کی نابودی کیلئے اپنی تمام تر توانائیں بروئے کار لائیں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی کے علاقے سولجر بازار میں امامیہ فورم کی جانب سے موکب عزاداران امام حسینؑ کے بینر تلے منعقدہ مجلس عزا کے دوران رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد ولایت کیا گیا۔ اس موقع پر عزاداران امام حسینؑ کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ عزاداروں میں مرد و خواتین کے ساتھ ساتھ چھوٹے بچے بھی شامل تھے۔ مجلس عزا کے دوران شرکاء نے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی تصاویر بھی اٹھائی ہوئی تھیں۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ظالم صہیونی ریاست اسرائیل کو شکست فاش دینے والے عالم اسلام کے عظیم رہنما آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انہوں نے سالوں سے جاری فلسطینی مسلمانوں پر جاری جارحیت پر اسرائیل کے قلب کو پارہ پارہ کرکے امت مسلمہ کے دل کو شاد کیا ہے، ہم ان کے اس اقدام کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور اپنے رہبر کے حکم کے منتظر ہیں۔ شرکاء سے خطاب میں سچل شیرازی نے کہا کہ آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای امت مسلمہ کے عظیم رہبر ہیں، ان کی قیادت میں ایران کی جوابی کارروائی نے سامراج کی فرقہ وارانہ عمارتوں کو پاش پاش کردیا ہے اور دنیا کو یہ بتا دیا ہے کہ امام حسینؑ کے ماننے والے شیعہ و سنی اسرائیل کا مقابلہ جاری رکھیں گے اور اسرائیل کی نابودی کیلئے اپنی تمام تر توانائیں بروئے کار لائیں گے۔ واضح رہے کہ مذکورہ مقام پر عشرہ محرم الحرام سے علامہ سید عارف شاہ کاظمی خطاب کررہے ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: آیت اللہ العظمی خامنہ ای
پڑھیں:
اسرائیل کا حماس اور حزب اللہ کے اعلیٰ رہنماؤں کو شہید کرنے کا دعویٰ
اسرائیلی فوج نے فلسطینی تنظیم حماس کے بانی رہنما حکم محمد عیسیٰ العیسیٰ اور لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر عباس الحسن وہبی کو فضائی حملوں میں شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق، اسرائیل کا کہنا ہے کہ غزہ سٹی میں کارروائی کے دوران حکم عیسیٰ کو نشانہ بنایا گیا، جو حماس کے عسکری ونگ کے اہم بانی رہنماؤں میں شامل تھے۔ بیان کے مطابق وہ 7 اکتوبر کے حملوں کی منصوبہ بندی اور عملی نفاذ میں بھی ملوث رہے۔
اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ حکم عیسیٰ نے حماس کی عسکری صلاحیتوں کو مضبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، وہ تربیتی ہیڈکوارٹر کے سربراہ اور جنرل سیکیورٹی کونسل کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ تاہم حماس نے تاحال اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
ادھر جنوبی لبنان کے علاقے محرونا میں ایک علیحدہ فضائی حملے میں اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے کمانڈر عباس الحسن وہبی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ فوج کے مطابق وہبی حزب اللہ کی ’رضوان فورس‘ میں انٹیلیجنس چیف تھے اور تنظیم کو دوبارہ فعال کرنے کی کوششوں میں شامل تھے۔
یاد رہے کہ اسرائیل خود لبنان کے ساتھ طے شدہ جنگ بندی معاہدے کی روزانہ کی بنیاد پر خلاف ورزیاں کر رہا ہے، جس پر انسانی حقوق کی تنظیمیں مسلسل تشویش کا اظہار کر رہی ہیں۔