امریکا نے اسرائیل کو 51 کروڑ ڈالر مالیت کی ہتھیاروں اور تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی ۔2025 )امریکا نے اسرائیل کو 51 کروڑ ڈالر مالیت کی ہتھیاروں کی گائیڈنس کٹس اور متعلقہ تکنیکی معاونت فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے ترک نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے اس مجوزہ فروخت کا اعلان کیا ہے.
(جاری ہے)
ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (ڈی ایس سی اے) کے بیان کے مطابق اس ممکنہ فروخت میں 3 ہزار845 عدد ’کے ایم یو-558 بی/بی جوائنٹ ڈائریکٹ اٹیک مونیشن (جے ڈی اے ایم) گائیڈنس کٹس شامل ہیں، جو بی ایل یو-109 بنکر بسٹر بموں کے ساتھ استعمال ہوتی ہیں جبکہ 3 ہزار 280 عدد کے ایم یو-572 ایف/بی جے ڈی اے ایم کٹس ’ایم کے 82 بموں کے لیے فراہم کی جائیں گی اس کے علاوہ متعلقہ انجینئرنگ، لاجسٹکس اور تکنیکی معاونت بھی اس معاہدے میں شامل ہے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسرائیل کو کے مطابق
پڑھیں:
جرمنی نے اسرائیل کو اسلحہ برآمدات پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا
BERLIN:جرمنی نے اسرائیل کو اسلحہ کی برآمدات پر رواں سال اگست میں عائد کی گئی پابندیوں کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
وفاقی حکومت کے ترجمان سیبسٹین ہِلے کے مطابق یہ فیصلہ 24 نومبر سے نافذالعمل ہوگا۔
ترجمان نے بتایا کہ پابندیوں کا نفاذ اس وقت کیا گیا تھا جب اسرائیلی حکومت نے غزہ سٹی میں اپنے فوجی آپریشن کے بڑے پیمانے پر توسیع کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔
اس وقت جرمن چانسلر فریڈرک میرز نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسلحہ برآمدات محدود کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
حکومتی ترجمان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ واضح کیا تھا کہ زمینی صورتحال کے مطابق اس پالیسی پر نظرثانی کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 10 اکتوبر سے غزہ میں نافذ سیزفائر مجموعی طور پر مستحکم ہے اور یہی پیشرفت پابندیوں کے خاتمے کا بنیادی سبب بنی ہے۔
سیبسٹین ہِلے کے مطابق جرمنی توقع کرتا ہے کہ تمام فریق سیزفائر معاہدے کی مکمل پاسداری کریں گے اور بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔