’وِکٹری 45-47‘، ٹرمپ کا نیا پرفیوم متعارف، قیمت کیا ہے، خریدنے والے کیا کہتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
امریکا کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی برانڈنگ کی فہرست میں ایک اور پراڈکٹ کا اضافہ کر دیا ہے، اور یہ ہے پرفیوم۔
ٹرمپ نے پیر کی شب اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ’ٹروتھ سوشل‘ پر اعلان کیا کہ “ٹرمپ فرینگرینسز’ اب دستیاب ہیں، جن کا نام ہے ‘Victory 45-47” — “کیونکہ یہ خوشبو جیت، طاقت اور کامیابی کی علامت ہے، مردوں اور خواتین دونوں کے لیے۔”
یہ پرفیوم 249 امریکی ڈالر کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے، جس کی بوتل ایک “آئیکونک” سنہری مجسمے پر مشتمل ہے۔
خواتین کے لیے تیار کردہ پرفیوم کو ’اعتماد، خوبصورتی اور ناقابل شکست عزم‘ کی علامت قرار دیا گیا ہے، جبکہ مردوں کے لیے خوشبو کو ’طاقتور اور باوقار قیادت‘ سے تعبیر کیا گیا ہے۔
تاہم، پرفیوم کی فروخت کرنے والی ویب سائٹ پر ایک نوٹ دیا گیا ہے کہ ’ یہ پرفیومز براہ راست ڈونلڈ جے ٹرمپ کے تیار کردہ یا فروخت کردہ نہیں ہیں‘ بلکہ یہ صرف برینڈنگ لائسنس کے تحت پیش کیے جا رہے ہیں۔
نیا پرفیوم، ٹرمپ کو تنقید کا سامنا
ٹرمپ کے نقادوں نے اس اقدام کو ’صدراتی منصب کے ذاتی مفادات کے لیے استعمال‘ کی تازہ مثال قرار دیا ہے۔
‘ریپبلکنز اگینسٹ ٹرمپ’ نامی گروپ نے ایک بیان میں کہا ’کرپٹو، جائیدادوں کے متنازع سودے، گھڑیاں، اور اب پرفیوم — ٹرمپ نے کبھی صدارت کو ذاتی منافع کے لیے استعمال کرنا نہیں چھوڑا۔‘
صحافی مہدی حسن نے سوال اٹھایا کہ ’یہ سب قانونی کیسے ہے؟ جبکہ ایک زمانے میں امیدوار جمی کارٹر نے محض اپنے مونگ پھلی کے کھیت بیچ دیے تھے تاکہ مفادات کا ٹکراؤ نہ ہو۔‘
پرفیوم کے بارے میں صارفین کا ردعمل
بعض صارفین کا کہنا ہے کہ خوشبو بری نہیں ہے، لیکن کچھ خاص بھی نہیں۔ اس کی قیمت بہت زیادہ ہے۔ یہی خوشبو آپ کو 26 ڈالر میں عام اسٹور پر مل سکتی ہے۔
کاروبار یا انتخابی مہم؟
دلچسپ بات یہ ہے کہ پرفیوم فروخت کرنے والے ادارے نے وضاحت کی ہے کہ یہ اقدام کسی سیاسی مہم کا حصہ نہیں اور نہ ہی اس کا مقصد انتخابی فنڈنگ جمع کرنا ہے، بلکہ صرف ’ٹرمپ کی میراث کو خراج‘ پیش کرنا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
بھارت میں کھانسی کے سیرپ سے بچوں کی اموات، فروخت پر پابندی
بھارت میں کھانسی کے سیرپ ’’کولڈرف‘‘ کے استعمال سے بچوں کی اموات کے واقعات نے ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔
سب سے پہلے تامل ناڈو نے یکم اکتوبر سے کولڈرف سیرپ کی فروخت اور ذخیرہ اندوزی پر پابندی عائد کی، جس کے بعدمدھیہ پردیش اور راجستھان میں بھی اموات سامنے آنے پر ریاستی حکومتوں نے فوری ایکشن لیا۔
مدھیہ پردیش کے ضلع چھندواڑہ میں9 بچوں کی ہلاکت کے بعد وزیراعلیٰ موہن یادو نے سیرپ اور اس کی مینوفیکچرنگ کمپنی کے دیگر پروڈکٹس پر مکمل پابندی لگا دی۔
راجستھان میں بھی 2 بچوں کی اموات کے بعد ریاستی ڈرگ کنٹرولر کو معطل کر دیا گیا جبکہ دوا ساز کمپنی ’’سنس فارما‘‘ کی مصنوعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت اور این سی ڈی سی کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں تحقیقات کر رہی ہیں، جبکہ سیرپ کی سپلائی چین، ڈاکٹروں کے کردار اور دیگر پہلوؤں کی جانچ کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں۔
واضح رہے کہ دوا بنانے والی کمپنی کی فیکٹری تمل ناڈو کے کانچی پورم میں واقع ہے، جہاں ابتدائی رپورٹس کی بنیاد پر کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔