جماعت اسلامی کا وزیراعظم کو خط، K4 پروجیکٹ کیلئے فوری فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط ارسال کرتے ہوئے شہر قائد میں پانی کے سنگین بحران اور K-4 منصوبے کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی بجٹ میں K-4 منصوبے کے لیے مختص رقم کو فوری طور پر بڑھایا جائے اور مطلوبہ 40 ارب روپے مہیا کیے جائیں تاکہ کراچی کے عوام کو درپیش پانی کے بحران کا حل ممکن بنایا جا سکے۔
منعم ظفر خان نے وزیراعظم کو یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز اور سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر ہے، لیکن وفاقی بجٹ میں اسے مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے، K-4 جیسے اہم منصوبے کے لیے صرف 3 ارب 20 کروڑ روپے رکھنا اس منصوبے کو ختم کرنے کے مترادف ہے، جو ساڑھے تین کروڑ آبادی کے ساتھ کھلی زیادتی ہے۔
اپنے خط میں انہوں نے شہباز شریف کو 30 اگست 2021ء کے کراچی دورے کا حوالہ بھی دیا، جس میں انہوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر حاضری کے موقع پر کراچی کو پیرس بنانے کا وعدہ کیا تھا۔
منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ قسمت نے آپ کو وزیراعظم کا موقع دیا ہے، اب وقت ہے کہ آپ اپنے وعدے کو سچ کر دکھائیں اور کراچی کو اس کا حق دیں، کراچی کو روزانہ کم از کم 1200 ملین گیلن پانی درکار ہے، مگر شہر کو صرف 650 ملین گیلن پانی فراہم کیا جا رہا ہے، یہ قلت شہر کے عوام کے لیے شدید مسائل پیدا کر رہی ہے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ شہر کو پانی کی فراہمی کا آخری منصوبہ K-3 تھا جو سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ کے دور میں مکمل ہوا۔ اسی دور 2003ء میں K-4 منصوبے کا PC-II بھی منظور کیا گیا تھا۔
منعم ظفر خان نے کہا کہ اگرچہ K-4 منصوبہ طویل عرصے تک تعطل کا شکار رہا، لیکن گزشتہ دو برسوں میں اس میں کچھ پیش رفت ہوئی اور اُمید پیدا ہوئی تھی کہ 2026 کے وسط تک فیز 1 مکمل کر کے روزانہ 260 ملین گیلن پانی فراہم کیا جا سکے گا۔ مگر بدقسمتی سے نئے بجٹ میں مطلوبہ 40 ارب روپے فراہم کرنے کے بجائے صرف 3.
امیر جماعت اسلامی کراچی نے حکومت پر زور دیا کہ وہ کراچی کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کرے اور فوری طور پر K-4 منصوبے کے لیے درکار مکمل فنڈز جاری کرے تاکہ شہر قائد کے عوام کو پانی جیسی بنیادی سہولت فراہم کی جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اگر واقعی کراچی کو اقتصادی شہ رگ مانتی ہے تو اسے عملی اقدامات سے ثابت بھی کرے، ورنہ عوام کو مزید احتجاج پر مجبور ہونا پڑے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی منصوبے کے انہوں نے کراچی کو کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
78 برس گزرنے کے باوجود پاکستان پر کرپٹ ٹولہ قابض ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
—فائل فوٹوامیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 78 برس گزر نے کے باوجود پاکستان پر کرپٹ ٹولہ قابض ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ پاکستان اور اس کے عوام کو آزادی کے حقیقی مقاصد سے روشناس کرے۔
امیر جماعت نے کہا کہ ہم نے مل کر فرسودہ نظام کو بدل کر ملک کو بانیان پاکستان کی امنگوں کا مرکز بنانا ہے۔
بدترین لوڈ شیڈنگ کے دوران لوگوں کے گھروں میں بجلی کے بل نہیں بلکہ بم آرہے ہیں: حافظ نعیم
حافظ نعیم نے کہا کہ جاگیرداروں اور خاندانی پارٹیوں نے جابرانہ نظام مسلط کر رکھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان انشا اللّٰہ بہت جلد دنیا کے نقشے پر حقیقی فلاحی اسلامی ریاست کے طور پر ابھرے گا۔
حافظ نعیم نے مزید کہا کہ پاکستان صرف امت نہیں بلکہ دنیا کے تمام مظلوم انسانوں کا ترجمان ہو گا۔