جماعت اسلامی کا وزیراعظم کو خط، K4 پروجیکٹ کیلئے فوری فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
کراچی:
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے K4 منصوبے کے فنڈز مختص کرنے کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ وفاق K-4 منصوبے کیلئے 40 ارب روپے فوری مختص کرے، منصوبے کیلئے صرف 3.2 ارب روپے رکھنا زیادتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر کے 3.5 کروڑ عوام کو پانی کی قلت کا سامنا ہے، شہر کو روزانہ 1200 ملین گیلن پانی درکار ہے لین صرف 650 ملین گیلن پانی فراہم کیا جا رہا ہے، وفاقی بجٹ میں کراچی کو جائز حصہ نہیں دیا گیا۔
منعم ظفر خان نے کہا کہ K-4 منصوبہ بند کرنا شہر کے ساتھ زیادتی ہوگی، شہباز شریف نے 2021 میں کراچی کو پیرس بنانے کا وعدہ کیا تھا، اب شہباز شریف کے پاس وعدے نبھانے کا موقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر قائد میں K-3 کے بعد اب تک کوئی بڑا آبی منصوبہ مکمل نہیں ہوا، K-4 منصوبے کا PC-II 2003 میں منظور ہوا تھا، پورے ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر کے مسائل کے حل کے لیے ترقیاتی منصوبے دیئے جائیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
ٹرمپ کا جیفری ایپسٹین سے متعلق فائلوں کے اجراء کیلئے اپنی جماعت سے ووٹ دینے کا مطالبہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق فائلوں کے اجراء کے لیے اپنی پارٹی کے اراکین کانگریس سے ووٹ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے، وقت آ گیا ہے کہ ہم اس ڈیموکریٹ دھوکے سے آگے بڑھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سزا یافتہ مجرم مبینہ طور پر خودکشی کر چکے تاہم اِن کی دستاویزات نے پوری دنیا میں ہلچل مچا رکھی ہے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جنسی ہراسانی جیسے الزامات کا سامنا کرنے والے جیفری ایپسٹین کے کئی برسوں تک دوست رہے، ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ 2004ء میں اِن کے ایپسٹین سے اختلافات ہو گئے تھے۔
اب حال ہی میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کا نام بھی ایپسٹین فائلز میں آیا ہے، جیفری ایپسٹین نے بانیٔ پی ٹی آئی کو امن کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔