جہاز کا ٹکٹ بہت مہنگا:چینی شہری نے گھر پہنچنے تک 7 شہروں کا سفر اور 8 گاڑیاں چوری کیں
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ:مہنگی پروازوں سے تنگ ایک چینی شخص نے ایسا انوکھا فیصلہ کیا کہ سوشل میڈیا اور پولیس دونوں کو حیرت میں ڈال دیا۔
اپنے آبائی علاقے تک جانے کے لیے ہوائی جہاز کا ٹکٹ خریدنے کے بجائے اس شخص نے ایک ایسا راستہ چنا جس نے اسے جیل کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔ 8 گاڑیاں چوری کرنا، 7 شہروں سے گزرنا اور پولیس سے بچنے کے نت نئے حربے اپنانا ، یہ سب کچھ اس نے صرف فلائٹ کے پیسے بچانے کے لیے کیا۔
یہ غیرمعمولی واقعہ چین کے صوبہ لیاؤننگ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص ’’چِن‘‘کے ساتھ پیش آیا، جس کا اصل مقصد صرف گھر پہنچنا تھا،مگر اس نے جس طریقے کا انتخاب کیا، وہ نہ صرف مجرمانہ تھا بلکہ خطرناک بھی۔
یہ شخص وسطی چین کے صوبہ ہونان میں تھا، جہاں سے اسے اپنے گھر واپس جانا تھا۔ اس نے 31 مئی کو 1500 یوآن میں ایک فضائی ٹکٹ خریدا، مگر بعد میں اسے یہ رقم بہت زیادہ محسوس ہوئی۔ چِن، جو ماضی میں گاڑیوں کی چوری جیسے جرائم میں ملوث رہ چکا تھا، نے اپنی پرانی عادت کو دوبارہ اپناتے ہوئے فلائٹ منسوخ کرائی اور سفر کا نیا منصوبہ تیار کر لیا۔
رات کی تاریکی میں اس نے پہلی گاڑی چرائی اور سفر کا آغاز کیا۔ جب بھی کسی گاڑی کا ایندھن ختم ہوتا، وہ گاڑی کو سڑک کنارے چھوڑ کر نئی گاڑی کی تلاش میں نکل جاتا۔ یوں وہ ایک کے بعد ایک گاڑی چراتا رہا، حتیٰ کہ 7 شہروں سے گزرتے ہوئے مجموعی طور پر 8 گاڑیاں اس کے ہاتھ لگیں۔ چِن صرف گاڑیاں نہیں چراتا تھا، بلکہ ان میں موجود قیمتی اشیا بھی اٹھا لیتا، جنہیں فروخت کر کے کھانے پینے، سڑک ٹولز اور دیگر اخراجات پورے کرتا۔
چن کی مجرمانہ کہانی اُس وقت پولیس کے علم میں آئی جب اس نے ووہان سے ڈیڑھ لاکھ یوآن مالیت کی ایک گاڑی چرا لی۔ شوروم انتظامیہ نے فوری طور پر گاڑی کے لاپتا ہونے کی اطلاع پولیس کو دی، جس نے گاڑی کو ٹریک کرنا شروع کیا۔ لوکیشن ڈیٹا سے پتا چلا کہ چوری شدہ گاڑی شمال کی طرف بڑھ رہی ہے۔
ابھی چِن کی یہ مہم جاری ہی تھی کہ صوبہ ہیبے میں اس نے ایک اور گاڑی چرانے کی کوشش کی۔ اس بار مالک کی مزاحمت نے اُسے زخمی بھی کر دیا، تاہم وہ فرار ہو گیا، لیکن قانون کے ہاتھ بہت لمبے ہوتے ہیں۔ اگلے ہی روز پولیس نے ایک سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں سوتے ہوئے اس شخص کو گرفتار کر لیا۔ یوں یہ حیرت انگیز اور مجرمانہ سفر اپنے انجام کو پہنچا۔
پولیس کے مطابق چِن نے جن 8 گاڑیوں کو چرایا، ان کی مجموعی مالیت 10 لاکھ یوآن سے زائد تھی۔ خوش قسمتی سے پولیس نے تمام گاڑیاں بھی حاصل کرلی ہیں، تاہم چِن کو اب عدالت اور سزاؤں کے کٹھن مرحلے کا سامنا کرے گا۔
اس حیرت میں ڈالنے والے واقعے نے چینی عوام اور سوشل میڈیا صارفین کو بھی گھما کر رکھ دیا ہے۔ کچھ لوگوں نے اسے ایک احمقانہ حرکت مظاہرہ قرار دیا، تو کچھ نے اس پر طنزیہ تبصرے کیے کہ اتنے پیسے بچا بھی لیے تو کس قیمت پر؟
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائیکل سوار خواتین کو گاڑی کی ٹکر، ایک خاتون جاں بحق
تیز رفتار کرولا گاڑی نے اسکوٹی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے باعث اسکوٹی موٹرسائیکل پر سوار 2 خواتین پل سے نیچے جا گریں۔ پُل سے گرنے کے نتیجے میں دونوں خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹریفک حادثات میں کمی کے ٹریفک پولیس کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر شہری اپنے قیمتی جانیں گنوانے لگے۔ تفصیلات کے مطابق سپرہائیوے دنبہ گوٹھ کے قریب تیز رفتار کرولا گاڑی نے اسکوٹی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے باعث اسکوٹی موٹرسائیکل پر سوار 2 خواتین پل سے نیچے جا گریں۔ پُل سے گرنے کے نتیجے میں دونوں خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ حادثے کی اطلاع پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد میں جمع ہو گئی، جبکہ پولیس اور ریسکیو ادارے بھی پہنچ گئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والی ایک خاتون کو قریبی اور دوسری خاتون کو تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، عباسی شہید اسپتال منتقل کی جانے والی خاتون کے دم توڑ گئیں۔
حادثے میں جاں بحق خاتون کی شناخت 20 سالہ سمرا شیخ اور زخمی خاتون کی شناخت 37 سالہ رابعہ ناز کے نام سے کی گئی، حادثے میں جاں بحق اور زخمی خاتون بحریہ ٹاؤن کی رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے ٹیچر ہیں۔ ایس ایچ او گڈاپ سٹی سرفراز جتوئی نے بتایا کہ جاں بحق و زخمی خواتین شہر میں کسی کوچنگ سینٹر یا پرائیویٹ تعیلمی ادارے میں پڑھاتی ہیں، حادثے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو تحویل میں لیکر کے ڈرائیور کاشف عزیز کو حراست میں لے لیا اور حادثے سے متعلق مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔