2025-07-08@00:59:35 GMT
تلاش کی گنتی: 22493
«اور ملازمین»:
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تربیلا ڈیم سپل وے آپریشن سے دریائے سندھ کے زیریں اضلاع میں طغیانی بڑھنے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کے خطرے والے علاقوں کے عوام کو بروقت متنبہ کیا جائے۔ وزیراعظم نے حالیہ بارشوں میں ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے این ڈی ایم اے، ریسکیو اداروں اور انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ دوسری جانب اٹک اور ڈی جی خان میں سیلابی صورتِ حال کے پیشِ نظر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔مریم نواز نے کہا کہ طغیانی سے نقصان روکنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، نشیبی علاقوں سے لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی...
لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ یا پی ٹی آئی سب اسٹیبلشمنٹ کے مہرے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت نے انتخابی نظام کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔ لاہور میں تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے غیر منصفانہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے یہ سیٹیں پی ٹی آئی کو دینے کا مطالبہ کیا، یہاں سیٹیں چھینی اور من پسند لوگوں میں بانٹی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقتدر ٹولہ کسی آئین و قانون کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ملک کو بند گلی میں دھکیلنے پر تلا بیٹھا ہے، اربوں روپے کے اشتہارات دیکر خوشحالی کے جھوٹے دعوے...
امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی آج رات وائٹ ہاؤس میں عشائیہ پر اہم ملاقات ہوگی جس میں مشرق وسطیٰ سے متعلق ’مثبت پیش رفت‘ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے صحافیوں سے گفتگو میں بتائی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ صدر ٹرمپ اور وزیرِاعظم نیتن یاہو اس ملاقات میں خطے میں امن، استحکام اور سفارتی مواقع کے حوالے سے بات کریں گے۔ اس اہم ملاقات میں غزہ جنگ بندی اور حماس کے مستقبل کے بارے میں حتمی فیصلے کیے جانے کا امکان ہے اور ایران کے جوہری پروگرام پر بھی گفتگو ہوگی۔ علاوہ ازیں ٹرمپ اور نیتن یاہو ملاقات میں لبنان کی سیاسی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جماعت اسلامی ضلع عمرکوٹ کے امیر خلیل احمد کھوکھر یکم جون کو حیدرآباد میں ہونے والے تاریخی غزہ مارچ اور اسرائیل و انڈیا مردہ آباد جلسے میں شرکت سے واپسی پر حادثہ کا شکار ہوئے تھے جن کو حیدرآباد لال بتی اسپتال کے انتہائی نگہداش وارڈ میں رکھا گیا۔ سات دن وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد 7 جون یعنی عید الاضحیٰ کے دن وہ زندگی کی بازی ہار گئے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ صوبائی رہنماؤں محمد عظیم بلوچ، عبدالحفیظ بجارانی کے بعد خلیل کھوکھر بھائی جماعت اسلامی سندھ کے تیسرے رہنما ہیں جو کار ایکسیڈنٹ کے نتیجے میں ہم سے ہمیشہ کے لیے بچھڑ گئے۔ کارحادثے میں قیم ضلع قربان...
خلا میں تیرتی 10 کروڑ کھرب ڈالر مالیت کی خلائی چٹان (جس تک ناسا دسترس حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے) تک پہنچنے کے بعد ارب پتیوں کو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ 2023 میں خلائی ادارے نے 16 سائیکی نامی قیمتی سیارچے تک پہنچنے کی کوشش کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔ سونا، فولاد اور نکل جیسے قیمتی دھاتوں کے حامل سمجھے جانے والے اس سیارچے تک پہنچنے کا ناسا شدت سے انتظار کر رہا ہے۔ جولائی 2023 میں ادارے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ انجینئرز اور ٹیکنیشیئنز کی ٹیمیں تقریباً 24 گھنٹے کام کر رہی ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ آربیٹر ڈھائی ارب...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جولائی2025ء) عمران خان کو اپنے وکیل سے صرف 95 سیکنڈز کیلئے ملاقات کی اجازت دیے جانے کا انکشاف، علیمہ خان کے مطابق عمران خان کو کئی ہفتوں سے اپنی قانونی ٹیم سے مناسب ملاقات کا حق نہیں دیا جا رہا، منگل، یکم جولائی کو، ان کے وکیل ظہیر عباس کو صرف 95 سیکنڈز کے لیے مشورے کی اجازت دی گئی، یہ آئینی عمل کا کھلا مذاق ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا اہم پیغام سامنے آیا ہے۔ علیمہ خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ آٹھ ماہ سے، عمران خان کو اڈیالہ جیل میں مکمل قید تنہائی میں رکھا...
اسلام ٹائمز: سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ آج امت مسلمہ کو اسی جذبہ کربلا کی ضرورت ہے، جہاں وحدت کے ساتھ ظالم طاقتوں کے خلاف کھڑا ہونا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے، قوم اپنے اتحاد سے ہر اس سازش کو ناکام بنا دے گی جو تفرقہ ڈالنے کے لیے تیار کی جا رہی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا ہے کہ تفرقے کی زبان نیتن یاہو، ٹرمپ اور مودی کی زبان ہے، بارہ روزہ جنگ میں تمام مسالک نے مظلوموں کا بھرپور ساتھ دیا، اسرائیل سے تعلقات نارمل کرنے کے منصوبے پر جو بھی دستخط کرے گا، قوم اپنی وحدت سے وہ ہاتھ...
سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، متعدد مقامات پر پانی فصلوں میں داخل ہوگیا۔دریائے سندھ میں چشمہ اور جناح بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے چناب میں قادرآباد کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ جاری ہے۔ گلگت بلستان کے علاقے چلاس میں آندھی سے کچے مکانات کی چھتیں اڑ گئیں۔ آزاد کشمیر میں بھی ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں بارشوں کے بعد برساتی ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔ وڈور ندی میں اونچے اور سخی سرور ندی میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ سیلاب کے باعث خضرو فارمولی پر دو منزلہ پولیس چوکی دریا برد ہوگئی...
فوٹو سوشل میڈیا۔وزارت خارجہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایڈیشنل سیکرٹری سطح کے مذاکرات کا پہلا دور ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بات چیت نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کے 19 اپریل کو دورہ کابل کے دوران فیصلوں کے تحت عمل میں آئی۔پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری افغانستان و مغربی ایشیا سید علی اسد گیلانی نے کی جبکہ افغان وفد کی قیادت افغان وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر پولیٹیکل ڈویژن مفتی نور احمد نور نے کی، مذاکرات میں دو طرفہ دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تجارت، ٹرانزٹ تعاون، سلامتی اور علاقائی روابط کے امور زیر بحث آئے، فریقین نے دہشتگردی کو علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔ ترجمان...
حکومت نے ملک بھر میں بجلی سے چلنے والوں پنکھوں کی تبدیلی کا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت موجودہ پنکھوں کو کم بجلی سے چلنے والے پنکھوں سے تبدیل کیا جائے گا۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ کی زیر صدارت وزیراعظم کے پنکھوں کی تبدیلی کے پروگرام پر اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری اور گورنر اسٹیٹ بینک نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد پنکھا تبدیلی پروگرام کی تیاری اور جلد آغاز کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لینا تھا۔اجلاس میں اسٹیک ہولڈرز نے پروگرام کی عملی تیاری اور متوقع شیڈول سے متعلق بریفنگ دی، پیشگی شرائط کی تکمیل اور بینکنگ سسٹمز کے انضمام پر بھی بریفنگ دی...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایڈیشنل سیکریٹری سطح پر مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا، جس میں دونوں فریقین نے دہشتگردی کو علاقائی امن و سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ بات چیت نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے 19 اپریل کو کابل کے دورے کے دوران کیے گئے فیصلوں کی روشنی میں عمل میں آئی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی موجودہ صورتحال کیا ہے؟ پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری برائے افغانستان و مغربی ایشیا سید علی اسد گیلانی نے کی، جبکہ افغان وفد کی قیادت افغان وزارت خارجہ کے پولیٹیکل ڈویژن کے ڈائریکٹر مفتی نور احمد نور نے کی۔ مذاکرات کے دوران دو طرفہ دلچسپی کے...

صدر کی تبدیلی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، نواز شریف کی اڈیالہ ملاقات کی خبر بے بنیاد ہے، عرفان صدیقی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کاکہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی تبدیلی سے متعلق نہ حکومت میں اور نہ ہی کسی اور سطح پر کوئی تجویز زیر غور ہے، صدر زرداری ریاست کے آئینی سربراہ کے طور پر اپنا کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اڈیالہ جیل جا کر تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی سے ملاقات کی خبروں کو سراسر من گھڑت، بے بنیاد اور بے سروپا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی افواہیں محض میڈیا میں سنسنی پھیلانے اور غیر سنجیدہ چسکوں کی تسکین کے لیے گھڑی جاتی ہیں۔عرفان صدیقی نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیسلا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” کے مالک ایلون مسک کی جانب سے تیسری سیاسی جماعت کے قیام کے اعلان کو “مضحکہ خیز اور غیر ضروری” قرار دے دیا۔عالمی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ایلون مسک نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اعلان کیا تھا کہ وہ “امریکا پارٹی” کے نام سے ایک نئی سیاسی جماعت تشکیل دے رہے ہیں، جس کا مقصد عوام کو آزادی دلانا اور موجودہ سیاسی نظام کو چیلنج کرنا ہے۔ٹرمپ نے نیوجرسی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: “میرا خیال ہے کہ تیسری پارٹی بنانا ایک مضحکہ خیز آئیڈیا ہے۔ اس سے صرف سیاسی الجھن میں اضافہ ہوگا۔”صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر ایلون مسک کو...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو کے آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی ملک کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ڈیجیٹل اثاثہ جاتی نظام کے لیے ایک جامع قانونی و ادارہ جاتی فریم ورک کے قیام کی جانب ایک تاریخی قدم ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تجویز کردہ اتھارٹی ایک خودمختار ریگولیٹر کے طور پر کام کرے گی جو ورچوئل اثاثہ جات سروس فراہم کنندگان کو لائسنس جاری کرنے، نگرانی کرنے اور مانیٹر کرنے کے ساتھ ساتھ ایف اے ٹی ایف کے رہنما اصولوں اور بین الاقوامی بہترین روایات کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کو یقینی بنائے گی۔اعلامیہ کے مطابق کابینہ...
کانفرنس سے خطاب میں صدر جمعیت علماء پاکستان (نورانی) نے کہا کہ امام حسینؑ نے دربار یزید کو ٹھکرا کر ہمیں یہ سکھایا کہ باطل کے سامنے سر جھکانا غلامی ہے، چاہے وہ مالی ہو یا فکری، ہماری نجات نہ مغرب کے نظام میں ہے، نہ سرمایہ دارانہ معیشت میں بلکہ صرف اور صرف نظامِ مصطفیﷺ میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ امام حسینؑ نے ظلم، جبر، استبداد اور فاشزم کے خلاف جدوجہد کی، آج کا ''یزیدی نظام'' بھی وہی ہے جو حق کو دبانے، عدل کو مٹانے اور عوام پر ظلم مسلط کرنے میں مصروف ہے، حسینیت کا پیغام ظلم کے ہر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: تربیلا ڈیم کے اسپل وے کھولنے کے بعد دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، جس کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں خطرناک طغیانی اور نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کےمطابق اٹک کی تحصیل خضرو کے علاقے فارمولی میں دریائے سندھ کے بڑھتے ہوئے پانی کے سبب دو منزلہ پولیس چوکی دریا برد ہوگئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے دریائے سندھ کے زیریں علاقوں میں طغیانی کے بڑھتے خطرے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قومی و صوبائی اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تربیلا ڈیم کے اسپل وے کھولنے کے بعد سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے، اس لیے بروقت اطلاع رسانی، نکاسی اور امدادی...
قرضوں کے چیکس تقسیم کرنے کے لئے وزیر اعلی ہاؤس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، علی امین گنڈاپور بحیثیت مہمان خصوصی تقریب میں شریک ہوئے، وزیر اعلی نے کامیاب درخواست دہندگان کو بلاسود قرضوں کے چیکس تقسیم کئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں احساس اپنا گھر اسکیم پر عملدرآمد کا با قاعدہ آغاز ہوگیا اور اسکیم کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی بھی شروع کردی گئی۔ وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبرپختونخوا حکومت نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے احساس اپنا گھر اسکیم کے تحت کم آمدن والے لوگوں کو گھر بنانے کے لئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا عمل شروع کردیا۔ قرضوں کے چیکس تقسیم کرنے کے لئے وزیر اعلی ہاؤس میں تقریب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عالمی طاقتوں کے متبادل گروپ برکس نے ایران پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور امریکا اسرائی کا نام لیے بغیر سخت بیان جاری کیا ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی طاقتوں کے متبادل گروپ برکس نے ایران پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ تاہم، تنظیم نے امریکا اور اسرائیل کا براہ راست نام لینے سے گریز کیا۔برازیل، روس، بھارت، چین، اور جنوبی افریقا پر مشتمل برکس کا 17 واں سربراہی اجلاس برازیل کے شہر ریو ڈی جنریو میں دو روزہ سیشن کے طور پر شروع ہوا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ایران کی شہری اور جوہری تنصیبات پر 13 جون کے...
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ 17ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اگرچہ سعودی عرب تاحال اس بلاک کا مکمل رکن نہیں ہے، لیکن وہ ایک ایسے ملک کے طور پر اجلاس میں شرکت کررہا ہے جسے اس گروپ میں شمولیت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ فیصل ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی نمائندگی کرتے ہوئے اجلاس میں شریک ہورہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہزادہ فیصل برکس سمٹ کے دوسرے دن کی نشست میں شرکت کریں گے، جس میں شراکت دار اور مہمان ممالک کے علاوہ وہ بین الاقوامی تنظیمیں بھی شریک ہوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا ہے کہ یہودی لابی پوری قوت کے ساتھ اسلام کو مٹانے اور گریٹر اسرائیل کے ناپاک ایجنڈے پر کام کر رہی ہے، اسرائیل گزشتہ دو برس سے فلسطین میں بدترین دہشت گردی، ظلم و ستم اور قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے۔جماعت اسلامی ضلع گڈاپ کے زیر اہتمام جامع مسجد ابو حذیفہ میں منعقدہ کارکنان کی ایک روزہ تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا کہ امریکا اور بھارت کی حمایت یافتہ یہ سازشیں ناکام ہوں گی، کیونکہ مومن کا قلب ایمان کی روشنی سے منور ہوتا ہے، اور وہ ظلم کے آگے جھکتا نہیں۔نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ...
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ روینہ ٹنڈن نے فلائٹ اسٹاف کی جانب سے خفیہ طور پر اداکارہ شردھا کپور اور انکے دوست راہول مودی کی ویڈیو بنانے پر سخت غصے اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے پرائیویسی کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ کریو ممبرز کو اس حوالے سے زیادہ بہتر طور پر معلوم ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ اداکارہ شردھا کپور اور انکے بوائے فرینڈ اور مصنف راہول مودی طیارے میں اکٹھے سفر کر رہے تھے، دونوں ایک ساتھ بیٹھے تھے کہ اس دوران ایک کریو ممبر نے خفیہ طور پر ان کی ویڈیو ریکارڈ کی۔ اس ویڈیو کلپ میں شردھا کپور اور راہول آپس میں بات...
زمبابوے کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں تاریخی کارکردگی دکھانے والے جنوبی افریقہ کے کپتان ویان ملڈر نے دنیا کے عظیم بلے باز برائن لارا کا 400 رنز کا ریکارڈ توڑنے کا موقع جان بوجھ کر چھوڑ دیا۔ ویان ملڈر نے ناقابلِ شکست 367 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 49 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، اور وہ صرف 33 رنز کی دوری پر تھے کہ انہوں نے ٹیم کی اننگز ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کر لیا، حالانکہ وہ باآسانی تاریخ رقم کرسکتے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: برائن لارا کا ریکارڈ 21 سال بعد ٹوٹ سکتا تھا، مگر ’چوکرز‘کے غلط فیصلے نے موقع گنوا دیا؟ میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے ویان ملڈر نے کہا ’سچ پوچھیں تو...
کراچی: مختلف سیاسی اور کشمیری جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان نے موثر سفارت کاری کے ذریعے عالمی سطح پر کشمیر کا مسئلہ اجاگر کیا ہے۔ عالمی برادری جموں کشمیر میں بھارت مظالم کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے ۔افواج پاکستان نے بھارت کو حالیہ جنگ میں شکست دے کر مودی کاغرور خاک میں ملادیا ۔فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر اور افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں ۔کشمیری رہنما شہید برہان مظفر وانی کی کشمیر کی آزادی کے لیے کی گئی جدوجہد اور مشن کو جاری رکھا جائے گا۔شہید کشمیری رہنماء برہان وانی کی یاد اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے منگل کو کراچی میں آرٹس کونسل...
اسلام ٹائمز: برازیل کے شہر ریو ڈی جنرو میں برکس کے سربراہی اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ "ہم اسلامی جمہوریہ ایران کیخلاف 13 جون 2025ء کے فوجی حملوں کی جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، مذمت کرتے ہیں۔ برکس کے رکن ملکوں کے سربراہوں نے اپنے اعلامیہ ميں اسی طرح غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ برکس کے رکن ملکوں کے سربراہوں نے اسی طرح ٹرمپ حکومت کے ٹیرف کے بارے میں کہا ہے کہ ہم ان کے یک جانبہ اقدامات پر جنھوں نے تجارت کو مختل کر دیا ہے اور تجارت کی عالمی تنظیم کے قوانین کے خلاف ہیں، تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ ترتیب و تنظیم:...
افغانستان سے مذاکرات، پاکستان کا دہشت گرد گروپوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایڈیشنل سیکریٹری سطح کے مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا جس میں 19 اپریل کو اسحاق ڈار کے دورہ کابل میں طے پانے والے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری (افغانستان اور مغربی ایشیا)علی اسد گیلانی نے کی، افغان وفد کی قیادت افغان وزارت خارجہ میں سیاسی ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل مفتی نور احمد نور نے کی۔ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے اہم شعبوں بشمول تجارت اور ٹرانزٹ تعاون، سیکیورٹی اور کنیکٹیویٹی کا احاطہ کیا گیا، دونوں اطراف نے...
لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں شیر کے حملے میں زخمی ہونے والے بچوں اور خاتون کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 5، 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں کسی بھی مقام پر غیرقانونی طور پر جنگلی جانور رکھنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، وزیراعلیٰ نے لاہور میں پالتو شیر کے حملے میں زخمی افراد کے لیے5، 5لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور میں خاتون پر شیر کے حملے بعد کریک ڈاؤن، 13 شیر برآمد وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر میں غیر قانونی طور پر رکھے گئے شیروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع کردیا...
شہر قائد کے علاقے لیاری بغدادی میں خستہ حال رہائشی عمارت گرنے کے المناک واقعے کے بعد انتظامیہ مخدوش عمارتوں کیخلاف حرکت میں آگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بغدادی میں پانچ منزلہ عمارت منہدم ہونے کے حادثے میں 27 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد علاقے میں موجود دیگر مخدوش عمارتوں کو خالی کروا کر منہدم کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی ٹیموں نے لیاری بغدادی میں پانچ منزلہ خستہ عمارت کی دیواریں گرانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ بلڈنگ انسپکٹر زلفقار شاہ کے مطابق جن عمارتوں کی نشاندہی کی گئی ہے، انہیں خالی کرانے کے بعد مرحلہ وار گرایا جا رہا ہے۔ فی الحال دو عمارتوں...
کینسر دنیا بھر میں موت کی ایک بڑی وجہ بنتا جا رہا ہے، اور پاکستان میں بھی یہ ایک تیزی سے پھیلتا ہوا مرض ہے۔ اس مہلک بیماری کی شدت، شرح اموات، اور پیچیدہ علاج نے نہ صرف مریضوں بلکہ ان کے خاندانوں کو بھی ذہنی، جسمانی اور مالی بحرانوں میں مبتلا کر رکھا ہے۔ اس مضمون میں ہم پاکستان میں کینسر کی موجودہ صورت حال، اسباب، عوامی احتیاطی تدابیر، اور حکومتی پالیسیوں کا جائزہ لیں گے۔ آغا خان یونیورسٹی کی مرتبہ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر سال تقریباً ایک لاکھ پچاسی ہزار (185,000) افراد کینسر میں مبتلا ہوتے ہیں، جبکہ نیشنل کینسر رجسٹری آف پاکستان کی حالیہ مرتبہ رپورٹ کے مطابق اندازاً سوا لاکھ (125,000) کے قریب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے اتحاد برکس نے واضح کیا ہے کہ غزہ کی پٹی “مقبوضہ فلسطینی علاقے کا ناقابلِ تقسیم حصہ” ہے اور اسے مغربی کنارے کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی کے تحت یکجا کیا جانا چاہیے۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق برکس کے اعلامیے میں فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت بشمول آزاد ریاستِ فلسطین کے قیام کے حق کو ایک بار پھر تسلیم کیا گیا۔رکن ممالک نے اسرائیل کے جاری حملوں اور انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قحط کو بطورِ جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی شدید مذمت کی۔برکس ممالک نے کہا کہ ہم تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ نیک نیتی کے ساتھ فوری، مستقل اور...
تربیلا ڈیم کے اسپیل وے کھولنے سے دریائے سندھ میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہوگئی، اٹک کی تحصیل خضرو فارمولی کے مقام پر دو منزلہ پولیس چوکی دریا برد ہوگئی۔ڈیرہ غازی خان میں وڈور ندی میں اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے، حیدرآباد میں نیو پھلیلی کینال میں 40 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا، جس سے قریبی دیہات متاثر ہوگئے۔چکوال اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش ہوئی، اسلام آباد میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی، نشیبی علاقوں اور نالوں کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ کراچی میں کلفٹن کا ساحل سیپیوں سے سفید ہوگیاسیپیاں، خول، اور دیگر سمندری مخلوقات مون سون کے دوران ہر سال ہی لہروں کے ساتھ ساحل پر پہنچتی ہیں صوابی میں طوفانی بارش اور لینڈسلائیڈنگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے اعلیٰ سطحی مشیروں نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے پاس اتنی عسکری طاقت موجود ہے کہ وہ اسرائیل پر روزانہ میزائل فائر کر کے مسلسل دو سال تک جنگ جاری رکھ سکتا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق پاسدارانِ انقلاب کے مشیر میجر جنرل ابراہیم جباری نے نیم سرکاری نے کہا کہ ہمارے مسلح افواج مکمل تیاری کے ساتھ چوکس ہیں، ہمارے پاس اتنے بڑے گودام، زیر زمین میزائل اڈے اور تنصیبات موجود ہیں کہ ہم نے اپنی دفاعی صلاحیتوں کا زیادہ تر حصہ ابھی تک دکھایا ہی نہیں۔انہوں نے کہااگر اسرائیل اور امریکا کے ساتھ مکمل جنگ چھڑ جائے تو ہم روزانہ میزائل فائر کریں تب بھی ہماری صلاحیتیں دو سال تک...
سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی سے سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری کردیا ہے، لیکن صوبے میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا ہے، جس کے باعث ایوان بالا کےانتخابات ایک بار پھر ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 11 نشستوں کے لیے انتخابات 21 جولائی کو ہوں گے، جبکہ انتخابات سے قبل مخصوص نشستوں پر نامزد ارکان کا حلف اٹھانا لازمی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات، حکومت اور اپوزیشن کو کتنی نشستیں ملنے کا...
برطانیہ میں مقیم سوشل میڈیا کے مضحکہ خیز گلوکار چاہت فتح علی نے میوزک اور اداکاری کی تربیت دینے کیلیے اکیڈمی کھول لی۔ برطانیہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چاہت فتح علی نے بتایا کہ پہلے میوزک کی اکیڈمی کھولی تھی اب اُسی جگہ پر اداکاری کی کلاسز بھی دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈمی کھولنے کا بنیادی مقصد نئے فنکاروں کو آگے لے کر آنا اور موقع دینا ہے، مجھے شروع سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا شوق تھا مگر 10 سال پہلے احساس ہوا کہ میں اسی انڈسٹری کا آدمی ہوں اور مجھے اپنی محنت لگن دعاؤں پر بھروسہ تھا اور یہی میری کامیابی کی وجہ بھی ہے جس کی وجہ سے مقام حاصل کروں گا۔ چاہت فتح...
عمران خان سے ملاقات کیلئے پی ٹی آئی نے 6وکلا کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں کل بروز منگل کو وکلا کی ملاقاتوں کا دن ہے، اس حوالے سے پی ٹی آئی نے 6 وکلا کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی جبکہ عمران خان اور بشری بی بی کے فیملی ممبران کی بھی کل جیل آمد متوقع ہے۔فہرست میں بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر سلمان صفدر کا نام شامل ہے، ان کے ساتھ نیاز اللہ نیازی، نعیم حیدر پنجھوتہ، ظہیر عباس چوہدری کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔وکلا کی فہرست کوآارڈینیٹر انتظار...

پراپرٹی ٹراسفر فیس میں اضافے کے معاملے پرسی ڈی اے اور اسلام آباد چیمبر کی مشترکہ کمیٹی قائم ،ٹی آر اوز سب نیوز پر
پراپرٹی ٹراسفر فیس میں اضافے کے معاملے پرسی ڈی اے اور اسلام آباد چیمبر کی مشترکہ کمیٹی قائم ،ٹی آر اوز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سی ڈی اے نے پراپرٹی ٹراسفر فیس میں اضافے پربزنس کمیونٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے آئی سی سی آئی کیساتھ جوائنٹ کمیٹی قائم کر دی ، کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ممبر فنانس سی ڈی اے طاہر نعیم اختر کمیٹی کے کنونیئر ہونگے ، کمیٹی میں صدر آئی سی سی آئی ناصر منصور قریشی ،ڈی جی لا سی ڈی اے ،ڈی جی بلڈنگ کنٹرول سی ڈی اے ، سنیئر نائب صدر آئی سی سی آئی ،...
لاہور: ترکش ایئرلائن نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترکش ایئرلائن کی استنبول جانے والی پرواز نے ٹیک آف کے فوراً بعد فنی خراب کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کی۔ ہنگامی لینڈنگ کے باعث طیارے کے مسافر خوفزدہ ہو گئے۔ ذرائع ایئرپورٹ کے مطابق جیسے ہی پرواز نے روانگی اختیار کی۔ تو طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی۔ جس پر پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کر کے واپسی کی اجازت طلب کی۔ ایئر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے فوری اجازت ملنے کے بعد پائلٹ نے مہارت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بہ حفاظت واپس لاہور ایئرپورٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جمعرات کے روز شہریوں پر شیر کے حملے کا نوٹس لے لیا ہے اور انہوں نے زخمی ہونے والی خاتون اور بچوں کو فی کس 5، 5 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع شاہ دی کھوئی کے فارم ہاؤس کا پالتو شیر پنجرہ کھلا رہ جانے کے باعث دیوار سے کود کر باہر گلی اور میں آگیا تھا اور راہ گیروں پر حملہ کردیا تھا حملے کی زد میں آکر ایک خاتون اور 2 بچے زخمی ہوگئے تھے، بچوں کو شدید چوٹیں آئی تھیں۔راہگیر بچوں کی حالت تشویشناک تھی تاہم اب بچون کی زندگی خطرے سے باہر ہے۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات...
خیبرپختونخوا حکومت نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں ’احساس اپنا گھر اسکیم‘ پر باضابطہ عملدرآمد کا آغاز کردیا ہے، جس کے تحت کم آمدنی والے افراد کو بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ نے اسکیم کے تحت منتخب درخواست دہندگان کو بلاسود قرضوں کے چیک تقسیم کیے۔ یہ بھی پڑھیں: بے گھر افراد کے لیے پنجاب میں ہر روز مزید 300 گھر بننے لگے، ‘اپنی زمین اپنا گھر’ اسکیم کا اجرا اس اسکیم کے لیے حکومت نے 4 ارب روپے مختص کیے ہیں، اور قرضے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے شفاف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسمارٹ فونز کا استعمال آج کل بیشتر گھروں میں روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکا ہے، مگر ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ بچپن میں اسکرین کے سامنے زیادہ وقت گزارنا بچوں کی سیکھنے اور بولنے کی صلاحیت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔یہ انکشاف امریکا کی Southern Methodist University میں کی گئی ایک طبی تحقیق میں ہوا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ فونز یا دیگر اسکرینز کا حد سے زیادہ استعمال بچوں کی ذہنی نشوونما کو متاثر کرتا ہے۔ بچے بہتر طور پر اس وقت سیکھتے ہیں جب وہ حقیقی چیزوں سے کھیلتے اور انہیں چھوتے ہیں۔ماہرین کے مطابق، جب بچے کسی چیز کا نام سیکھتے ہیں، جیسے “سیب”، تو یہ ضروری ہوتا ہے کہ وہ...
کراچی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں شرجیل انعام میمن نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے محرم الحرام کے دوران سندھ حکومت اور سندھ پولیس کی جانب سے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملک کے اہم سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مجموعی سیاسی منظرنامے، وفاق اور صوبوں کے درمیان تعلقات اور قومی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک کو درپیش چیلنجزسے نمٹنے، قومی یکجہتی اور عوامی مفاد...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں شیر کے حملے میں زخمی ہونے والے دو بچوں اور خاتون کو فی کس پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں واقع شاہ دی کھوئی کے فارم ہاؤس میں رکھا گیا شیر دیوار پھلانگ کر گلی میں کودا اور راہگیروں پر حملہ کردیا تھا۔ شیر کے حملے میں راہگیر خاتون اور دو بچے زخمی ہوئے جن میں بچوں کی حالت تشویشناک تھی تاہم اب وہ بھی خطرے سے باہر ہیں۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلہ کھلا رہ گیا تھا۔ جس پر وہ باہر نکلا اور دیوار پھلانگ کر باہر آگیا...
فائل فوٹو۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت لاہور میں اجلاس ہوا، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے 2 روز کے اندر اسپتالوں میں ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنے کا حکم دیا۔اجلاس میں سی ایم ہیلتھ ویجیلنس اسکواڈ کے قیام کا اصولی فیصلہ کیا گیا جبکہ دوران ڈیوٹی نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے موبائل فون استعمال پر پابندی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس نے اسپتالوں میں موبائل فون کی بجائے رابطے کےلیے پیجر سسٹم نافذ کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہر ٹیچنگ اور ڈسٹرکٹ اسپتال میں وینٹیلیٹر مہیا کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہارٹ کنسلٹنٹ اور سرجنز ہفتے میں 2 مرتبہ ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں ڈیوٹی دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتی کہ کوئی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے ملک بھر میں بجلی سے چلنے والے پنکھوں کی تبدیلی کا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس مطابق موجودہ پنکھوں کو کم بجلی سے چلنے والوں پنکھوں سے تبدیل کیا جائےگا۔وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ کی زیر صدارت وزیراعظم کے پنکھوں کی تبدیلی کے پروگرام پر اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری اور گورنر اسٹیٹ بینک نے شرکت کی ۔ اجلاس کا مقصد پنکھا تبدیلی پروگرام کی تیاری اور جلد آغاز کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لینا تھا۔ اجلاس میں اسٹیک ہولڈرز نے پروگرام کی عملی تیاری اور متوقع شیڈول سے متعلق بریفنگ دی، پیشگی شرائط کی تکمیل اور بینکنگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ملک بھر میں توانائی بچت کے تحت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے بجلی سے چلنے والے روایتی پنکھوں کو کم بجلی خرچ کرنے والے جدید پنکھوں سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ فیصلہ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس کے بعد سامنے آیا ہے۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم پنکھا تبدیلی پروگرام” پر ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری، گورنر اسٹیٹ بینک اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، اجلاس کا مقصد اس پروگرام کی عملی تیاری، آغاز کے متوقع شیڈول اور بینکنگ سسٹمز کے انضمام سے متعلق تفصیلی...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف کیس میں حکومت کی جانب سے عدالت میں تحریری جواب جمع کروا دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس انعام امین منہاس نے متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو کالعدم قرار دینے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواستیں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس، اینکرز، اور اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔ حکومت کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریری جواب جمع کرایا گیا، جبکہ سرکاری وکیل نے بتایا کہ درخواست میں صوبائی حکومتوں کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ PFUJ کے وکیل یاسر امان نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے 2016 کے پیکا ایکٹ اور 2025 کے ترمیمی ایکٹ کے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ محصولات کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا تاہم اب بھی بے یقینی کی صورت حال برقرار ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 9 جولائی کو ختم ہونے والی 90 روزہ معطلی کے بعد نئی محصولات کے بارے میں تجارتی شراکت داروں کو خط بھیجنا شروع کردیں گے۔ صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے 12 یا 15 خطوط بھیج سکتے ہیں اور ساتھ ہی بعض معاملات میں معاہدے بھی کیے جا چکے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اس امید کا اظہار کیا کہ زیادہ تر ممالک یا تو خط کے ذریعے یا کسی ڈیل کے ذریعے معاملات 9 جولائی تک طے کر...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)، ریسکیو اداروں اور متعلقہ سول انتظامیہ کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں اور دریائے سندھ اور ملحقہ علاقوں میں سیلابی خطرے کی صورت حال کے پیش نظر خبردار کیا ہے کہ تربیلا ڈیم کے سپل وے کھلنے کے بعد دریائے سندھ کے زیریں اضلاع میں طغیانی کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے فوری اور مؤثر حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں اور این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے ہنگامی رابطے کرے۔ وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو ہدایت دی کہ وہ...
صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایش میاں رؤف نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے اسلام آباد جانیوالی نجی ایئر لائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچی، طیارے میں اچانک غیر متوقع جھٹکوں نے مسافروں کو خوف و ہراس میں مبتلا کردیا ہے، نجی ایئرلائنز کی تمام پروازیں فوری طور پر معطل کی جائیں۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور ایئرپورٹ پر نجی ایئر لائنز کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، مسافروں کی چیخیں کوئٹہ سے اسلام آباد روانہ ہونے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں اس وقت شدید ہنگامہ برپا ہوگیا جب رن وے پر طیارہ اچانک جھٹکوں کا شکار ہو کر بے قابو ہوگیا۔ اس واقعے پر سپریم کورٹ بار کے صدر میاں رؤف عطا نے سخت ردعمل ظاہر...
اسلام آباد: حکومت نے ملک بھر میں بجلی سے چلنے والے پنکھوں کی تبدیلی کا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس مطابق موجودہ پنکھوں کو کم بجلی سے چلنے والوں پنکھوں سے تبدیل کیا جائےگا۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ کی زیر صدارت وزیراعظم کے پنکھوں کی تبدیلی کے پروگرام پر اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری اور گورنر اسٹیٹ بینک نے شرکت کی ۔ اجلاس کا مقصد پنکھا تبدیلی پروگرام کی تیاری اور جلد آغاز کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لینا تھا۔ اجلاس میں اسٹیک ہولڈرز نے پروگرام کی عملی تیاری اور متوقع شیڈول سے متعلق بریفنگ دی، پیشگی شرائط کی تکمیل اور بینکنگ سسٹمز کے انضمام...

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ، سیکٹرز ڈویلپمنٹ کے کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ، سیکٹرز ڈویلپمنٹ کے کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن، ممبر اسٹیٹ، ممبر انجینئرنگ، ممبر فنانس، ممبرانوائرمنٹ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکٹرڈویلپمنٹ پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سیکٹرز ڈویلپمنٹ کے کام کو نہ صرف مزید تیز...
لاڑکانہ (نیوز ڈیسک) باڈہ کے قریبی گاؤں صاحب خان ملانو میں تالاب میں ڈوب کرایک ہی خاندان کی چار بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے باڈہ کے قریب گاؤں صاحب خان ملانو میں ایک المناک واقعہ پیش آیا، جہاں تالاب میں نہاتے ہوئے چار معصوم بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں ، چاروں بچیاں آپس میں کزنز تھیں۔ پولیس نے بتایا 3 اور 4 سالہ بشرا اور حمیرا تالاب میں ڈوبیں، جس کے بعد 7 سالہ آمنہ اور غلام فاطمہ نے انہیں بچانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی ڈوب گئیں۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ تین سال کی بشرا، چار سالی کی حمیرا، سات سال کی آمنہ اور غلام فاطمہ پاوں سلپ ہونے سے...
حکومت کا ملک بھر میں پنکھوں کو کم بجلی سے چلنے والوں پنکھوں سے تبدیل کرنیکا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) حکومت نے ملک بھر میں بجلی سے چلنے والے پنکھوں کی تبدیلی کا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس مطابق موجودہ پنکھوں کو کم بجلی سے چلنے والوں پنکھوں سے تبدیل کیا جائیگا۔وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ کی زیر صدارت وزیراعظم کے پنکھوں کی تبدیلی کے پروگرام پر اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری اور گورنر اسٹیٹ بینک نے شرکت کی ۔اجلاس کا مقصد پنکھا تبدیلی پروگرام کی تیاری اور جلد آغاز کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لینا تھا۔ اجلاس...
وفاقی حکومت کا رواں مالی سال بھی کفایت شعاری کے اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے رواں مالی سال میں بھی کفایت شعاری کے اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اخراجات قابو میں رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وزارت خزانہ نے وفاقی حکومت کے اخراجات قابو میں رکھنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے4ستمبر 2024کے فیصلوں پرعمل درآمد جاری رکھنے کی منظوری دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق گذشتہ3سال سے خالی تمام آسامیاں ختم کردی گئی ہیں اور نئی آسامیوں کی تخلیق پرپابندی برقرار رہے گی۔رواں مالی سال ہر قسم کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی جاری رہے گی اور مشینری اور...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز ( پی ٹی آئی پی ) نے خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستیں لینے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ڈان نیوزکے مطابق پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز ( پی ٹی آئی پی ) نےخیبرپختونخوا میں مخصوص نشستیں حصے کے مطابق لینے کے لیے الیکشن کمیشن کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست کی کل سماعت کریں گے۔پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے اپنی درخواست میں الیکشن کمیشن کا 5 اپریل کا نوٹیفکیشن چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو چار مارچ کا نوٹیفکیشن درست کرنے کا حکم دیا جائے۔پی...
سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی نشستوں کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں خیبر پختونخوا کی نشستوں پر انتخابات کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 27 مارچ، 2024 کو بننے والی فہرست ہی حتمی تصور کی جائے گی، سینیٹ انتخابات کے لیے کوئی نئے کاغذات نامزدگی نہیں ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے صوبے کی 7 جنرل نشستوں کے لیے کل 16 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے، خواتین کی نشستوں کے لیے چار اور ٹیکنو کریٹ کے لئے 6 امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔جنرل نشست کیلئے امیدواروں میں پیپلز پارٹی کا 1 امیدوار،جے یو پی 1 اور ن لیگ کا...
پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کا مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی)نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔پی ٹی آئی پی نے الیکشن کمیشن کے 5اپریل کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ہے اور عدالت سے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو 4 مارچ کے نوٹیفکیشن کو درست کرنے کا حکم دیا جائے۔پی ٹی آئی پی کی درخواست پر سماعت کل جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت میں ہوگی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی...
سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کیلئے اُن کی رہائش گاہ پہنچ گئے ۔ رہائشگاہ آمد پر شرجیل انعام میمن نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو خوش آمدید کہا۔ ملاقات کے دوران محسن نقوی نے سندھ حکومت اور سندھ پولیس کی جانب سے محرم الحرام کے دوران کئے گئے سیکیورٹی انتظامات کی تعریف کی۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کے اہم سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ ملاقات میں ملکی سیاسی منظرنامے، مرکز اور صوبوں کے درمیان تعلقات، اور امن و استحکام کے لیے مشترکہ کاوشوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد: اسلامی کیلنڈر کے پہلے مہینے محرم کی 10ویں تاریخ کو عاشورہ کہتے ہیں۔ اس موقع پر امام حسینؓ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان کی قربانیاں لوگوں کو مشکل وقت میں سچائی پر قائم رہنے کی ترغیب دیتی ہیں۔ انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “حضرت امام حسین ؓ کی جانب سے دی گئی قربانیاں راست روی کے لیے ان کے عزم پر زور دیتی ہیں۔ وہ لوگوں کو مشکلات کے باوجود سچائی قائم رہنے کی ترغیب دیتے ہیں۔”عاشورہ اصطلاح عربی لفظ ‘عشرہ’ سے ماخوذ ہے جس کے معنی دس ہیں۔ یہ دن مسلمانوں کے بنیادی مکاتب فکر شیعہ اور سنی دونوں کے لیے انتہائی اہمیت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔کمیٹی میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، وزارت خزانہ اور وزارت قانون و انصاف کے نمائندے شامل ہوں گے۔فیصلے کے تحت وفاقی اداروں میں کام کرنے والے ڈیلی ویجرز، کنٹریکٹ، اور کنٹیجنٹ پیڈ ورکرز کے ساتھ ساتھ میڈیکل بورڈ یا ان ویلیڈیشن پالیسی کے تحت آنے والے ملازمین کو بھی ریگولر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ یہ عمل مکمل شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا، اور ریگولرائزیشن کو قومی انتظامی ترجیح تصور...
اسلام آباد: سویڈن نے پاکستان میں ویزا سروس دوبارہ فعال کرنے کا اعلان کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ اور سویڈن حکام کے درمیان ویزا سروس پر اسٹاک ہوم میں سیاسی مشاورت ہوئی۔ پاکستان وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ نے کی جب کہ سویڈن وفد کی قیادت ڈی جی عالمی افیئر نے کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کم مدت کے لیے سویڈن جانے والے پاکستانیوں کو اس فیصلے سے سہولت ملے گی، سات جولائی سے پاکستانی شہری 90 دن کے لیے سویڈن جانے کے لیے ویزا اپلائی کرسکتے ہیں، پاکستان اس فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے یہ فیصلہ پاکستان اور سویڈن کے درمیان مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرکے خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرکے شہریوں کو لوٹنے اور گینگ ریپ کے مقدمات میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ گرفتار ملزمان راولپنڈی میں چوری اور راہزنی کے 28 مقدمات جب کہ تھانہ کھنہ کے 05 مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ کھنہ اور تھانہ کورال میں شہریوں کو اغواء کرکے لوٹنے اور گینگ ریپ کے دو مقدمات درج ہیں۔ گرفتار ملزمان اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو اغواء کرکے لوٹنے اور گینگ ریپ کی وارداتوں میں ملوث تھے، ملزمان کی شناخت عمر مبارک اور شیراز کے ناموں سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے موبائل فون، نقدی، وارداتوں میں استعمال ہونے...
روزمرہ خوراک میں بریڈ ایک بنیادی جزو ہے، لیکن جب ہم سپر مارکیٹ میں بریڈ خریدنے جاتے ہیں تو اس کی درجنوں اقسام ہمیں الجھا دیتی ہیں۔ صحت کے حوالے سے سب سے زیادہ موازنہ سارڈو بریڈ اور وائٹ سلائسڈ بریڈ کے درمیان ہوتا ہے۔ دونوں کے فوائد اور نقصانات ہیں، مگر انتخاب کرتے وقت ذاتی ترجیحات، قیمت اور سہولت کے ساتھ ساتھ صحت پر پڑنے والے اثرات کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ سارڈو بریڈ: قدرتی خمیر اور غذائیت سے بھرپور انتخاب سارڈو بریڈ قدرتی طریقے سے بنائی جاتی ہے، جس میں آٹا، نمک، پانی اور ایک خاص “سٹارٹر” استعمال ہوتا ہے۔ یہ سٹارٹر خمیر اور بیکٹیریا کا قدرتی امتزاج ہوتا ہے جو آٹے کو اُبھارتا ہے اور بریڈ...
ہزاروں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر آئی ایس او کراچی نے کہا کہ رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شجاعت و قیادت امت مسلمہ کی بیداری اور وحدت کا محور ہے، مسئلہ فلسطین اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت امت کا شرعی و اخلاقی فریضہ ہے جبکہ اسرائیلی مظالم پر اسلامی ممالک کی خاموشی کی قابل مذمت ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام مرکزی جلوسِ عاشورا میں نماز باجماعت کا اہتمام تبت سینٹر کراچی پر کیا گیا، جس کی امامت مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی نے کی۔ نماز ظہرین کے دوران عزاداران امام حسینؑ نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محکمہ وائلڈ لائف نے گوجر خان کے علاقے بیول میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مقامی وڈیرے کے ڈیرے سے غیر قانونی طور پر رکھا گیا افریقی نسل کا شیر برآمد کرلیا۔وائلڈ لائف حکام کے مطابق شیر کی عمر تقریباً دو سال ہے اور اسے بغیر لائسنس کے پالا گیا تھا۔حکام نے انٹیلیجنس اطلاعات پر کارروائی کی اور مقامی عدالت سے باقاعدہ سرچ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد چھاپہ مارا۔ شیر کی برآمدگی کے بعد پولیس کو درخواست دی گئی ہے، جس کی بنیاد پر شیر کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔یاد رہے کہ حالیہ دنوں لاہور میں ایک خاتون پر شیر کے حملے کا واقعہ منظرعام پر آیا تھا، جس کے بعد پنجاب حکومت نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئی سی سی نے جون 2025 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا، جس میں جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم اور کگیسو ربادا کے ساتھ سری لنکا کے پاتھم نسانکا بھی شامل ہیں۔جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم اور کگیسو ربادا، سری لنکا کے پاتھم نسانکا ٹیسٹ کرکٹ میں غیر معمولی کارکردگی کے باعث اس اعزاز کی دوڑ میں شامل کیے گئے ہیں۔ایڈن مارکرم نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف جنوبی افریقہ کی تاریخی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔ 27 برس کے طویل انتظار کے بعد پروٹیز نے آئی سی سی ٹائٹل اپنے نام کیا، جس میں مارکرم کی بیٹنگ اور بولنگ دونوں ہی...

پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا سلسلہ جاری، سویڈن کا اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا سلسلہ جاری، سویڈن کا اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز سٹاک ہوم(سب نیوز)پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا سلسلہ جاری، سویڈش حکومت نے اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ترجمان سویڈش حکومت کا کہنا ہے پاکستان اور سویڈن کی وزارت خارجہ کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے بعد ویزا سروسز شروع کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، اس سے پاکستانیوں کو مختصر قیام کے لیے سویڈن جانے کی سہولت ملے گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ آج سے پاکستانی شینگن ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، 90 دن تک کے سویڈن کے دوروں کے لیے پاکستانیوں کی درخواستوں کو موصول...
ایجبسٹن(سپورٹس ڈیسک)ایجبسٹن میں 10 وکٹیں لیکر تاریخ رقم کرنے والے بھارتی فاسٹ بولر آکاش دیپ کی کہانی نے سب کو آبدیدہ کردیا۔ آکاش دیپ نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں غیر معمولی بولنگ کرتے ہوئے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 10 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ان کی جارحانہ اور نپی تلی بولنگ نے نا صرف بھارت کو بڑے مارجن سے فتح دلائی بلکہ مداحوں کے دل بھی جیت لیے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آکاش دیپ نے کہا کہ میرے لیے یہ صرف ایک کرکٹ میچ نہیں تھا بلکہ ہر گیند میرے دل کی ایک دعا تھی۔ انہوں نے کہا کہ میری بہن کینسر سے لڑ رہی ہے اور میں اپنی پوری کارکردگی...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ فاٹا کمیٹی کا اجلاس بلانا آئین کی خلاف ورزی ہے۔اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 25ویں ترمیم کے بعد قبائلی علاقے صوبائی حکومت میں ضم ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کمیٹی کو ختم کیا جائے، 25 جون کو حکومت نے فاٹا سے متعلق ایک کمیٹی بنائی۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ قبائلی علاقوں سے منتخب ممبران اسمبلی آج یہاں موجود ہیں،7 ممبران منتخب ایم این ایز میں سے 5 تحریک انصاف سے ہیں، 17 میں سے 14 ممبران صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی کے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ فاٹا...
فائل فوٹو۔ بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلاء رہنماؤں کی ملاقات کے دن پر پی ٹی آئی نے 6 وکلاء کی فہرست اڈیالا جیل راولپنڈی کے حکام کو بھیج دی۔ فہرست میں بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کے نام شامل ہیں، جبکہ بیرسٹرسلمان صفدر، نعیم پنجوتھا، نیاز اللہ نیازی اور ظہیر عباس کےنام بھی فہرست کا حصہ ہیں۔ وکلا رہنما کل بانی سے ملاقات کیلئے اڈیالا جیل پہنچیں گے۔ بانی پی ٹی آئی سے کل فیملی کی ملاقات کا بھی دن ہے۔ ان کی بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمٰی خان بھی اڈیالا جیل آئیں گی۔ بشریٰ بی بی کی فیملی بھی کل ملاقات کیلئے اڈیالا جیل پہنچے گی۔
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین غلام حسین سوہو کی خصوصی ہدایت پر ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے جماعت دہم جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ اور سماعت و گویائی سے محروم طلباء و طالبات کے سالانہ امتحانات برائے سال 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا کہ اساتذہ کرام اور بورڈ ملازمین کی انتھک محنت سے دہم جماعت کے نتائج جاری کر رہے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین بورڈ غلام حسین سوہو نے کہا کہ نتائج میں شفافیت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، جنرل گر وپ اور سماعت و گویائی سے محروم پوزیشنز ہولڈر طلبہ و طالبات کو مبارک باد دیتا ہوں۔ اس موقع پر ناظم امتحانات نے بتایا کہ جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے...
اسلام ٹائمز: کربلا میں امام حسینؑ کی شہادت، اسلام کی حیاتِ نو کا ذریعہ بنی، آج بھی شہادتیں امتِ مسلمہ کی بیداری کا سبب ہیں۔ ہمارا یہ دور، جسے عصرِ غیبت کہا جاتا ہے، درحقیقت امامِ زمانہؑ کی نیابت کا عملی نمونہ پیش کر رہا ہے۔ ’’حسینؑ منی و انا من الحسینؑ‘‘ یہ حدیث نہ صرف نسبی رشتے کی نشاندہی کرتی ہے، بلکہ مقصدِ شہادت کی وحدت کی طرف بھی اشارہ کرتی ہے ۔ آج بھی ہر وہ قیادت جو "مِنْ الحسین" ہے، وہی راہِ حق پر چلنے والوں کو نورِ ہدایت بخشتی ہے۔ ہم خوش نصیب ہیں کہ ہمیں اہل بیتؑ کی سیرت پر چلنے والی قیادت میسر آئی۔ تحریر: ابو ہادی رضوی 1۔ مصائب میں چہرۂ انور:...

عراقی سفارتخانے کے مشن کے ہیڈ عبدالقادر سلیمان کی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات ، بغداد اور اسلام آبادکو سسٹر سٹی قرار دینے پر اتفاق
عراقی سفارتخانے کے مشن کے ہیڈ عبدالقادر سلیمان کی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات ، بغداد اور اسلام آبادکو سسٹر سٹی قرار دینے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)جمہوریہ عراق کے سفارت خانے کے مشن کے ہیڈ عبدالقادر سلیمان الحمیری نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس جناب محمد علی رندھاوا سے ملاقات کی۔ ملاقات انتہائی ماحول میں ھوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور شہری سطح پر روابط استوار کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ جمہوریہ عراق کے سفارت خانے کے مشن کے سربراہ عبدالقادر...
اسرائیل بے لگام، لبنان کے شمالی، مشرقی اور جنوبی علاقوں پر فضائی حملے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز بیروت(سب نیوز)اسرائیل نے غزہ اور یمن کے بعد دوبارہ لبنان کے شمال، مشرق اور جنوب کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کر دیے۔ لبنانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے مشرقی لبنان میں بعلبک کے مغرب میں واقع بودای کے نزدیک فلاوی کے پہاڑی علاقے پر بمباری کی، تین حملے بودای کے پہاڑی علاقوں پر کیے گئے۔خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ شمالی لبنان کے ضلع عکار میں کفرملکی کے علاقے کو بھی نشانہ بنایا گیا، تاہم ان حملوں کے نتائج کے بارے میں کوئی ابتدائی اطلاع فراہم نہیں کی گئی، اسرائیلی طیاروں نے جنوبی...
اسلام ٹائمز: ان دوغلی پالیسیوں سے واضح ہو جاتا ہے کہ اسلامی ممالک کو جوہری ہتھیاروں تک رسائی کی اجازت نہ دینے کی اصل وجہ قانونی یا سیکورٹی نوعیت کی نہیں بلکہ اس کی جڑیں مذہبی تعصب اور اسلام دشمنی میں ہیں۔ مغربی ممالک یہ تاثر دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ مشرق وسطی میں جوہری ہتھیاروں کی موجودگی اس خطے کے ناامن ہو جانے کا باعث بنے گی۔ لہذا ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق سامنے آنے والے حالات و واقعات نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ یہ ٹکراو ایک وسیع تہذیبی جنگ کا حصہ ہے جس کی بنیاد اسلام دشمنی پر استوار ہے اور اس کا مقصد اسلامی دنیا کو طاقتور ہونے سے روکنا ہے،...
وفاق کے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے پنشن میں 7فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی حکومت کے تمام ریٹائرڈ ملازمین کے لیے پنشن میں یکم جولائی 2025 سے 7 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ اس سے قبل ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور30 فیصد ڈسپیرٹی الانس کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے تھے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدرِ مملکت نے یکم جولائی 2025 سے وفاقی حکومت کے سویلین پنشنرز، دفاعی تخمینوں سے تنخواہ پانے والے سویلین ملازمین، مسلح افواج کے ریٹائرڈ اہلکاروں اور سول آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنشن میں 7 فیصد اضافہ...
آئی سی سی نے جون 2025 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔ جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم اور کگیسو ربادا کے ساتھ سری لنکا کے پاتھم نسانکا بھی شارٹ لسٹ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ تینوں کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی پر نامزد کیا گیا ہے۔ ایڈن مارکرم – جنوبی افریقا ایڈن مارکرم نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف جنوبی افریقہ کی تاریخی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ یہ جنوبی افریقہ کا گزشتہ 27 سال میں پہلا آئی سی سی ٹائٹل ہے۔ انہوں نے نہ صرف بلے بازی میں بلکہ گیند بازی میں بھی اہم کردار نبھایا۔ انہوں نے اپنے آف اسپن سے اسٹیو اسمتھ کی...
برکس اجلاس میں بھارت کو سفارتی محاذ پرناکامی، پاکستان کا ذکر کیے بغیر پہلگام واقعے کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)برازیل میں ہونے والے برکس اجلاس میں بھارت کو سفارتی محاذ پرناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔برکس اعلامیے میں پہلگام واقعے کی مذمت کی گئی مگرپاکستان کا ذکرنہیں کیاگیا۔ذرائع کے مطابق بھارت کی کوشش کے باوجود برکس اعلامیے میں پاکستان کانام شامل نہ ہوسکا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چینی صدر 2012 کے بعد پہلی بار برکس اجلاس سے غیرحاضر ہوئے اور چین کی عدم شرکت بھارتی بیانیے کی حمایت نہ کرنے کا اشارہ ہے۔اس کے علاوہ روس کے صدر پیوٹن نے ویڈیو لنک کے ذریعے برکس سمٹ سے خطاب کیا۔ روزانہ مستند...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین غلام حسین سوہو کی خصوصی ہدایات پر ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے جماعت دہم جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ اور سماعت و گویائی سے محروم طلباء و طالبات کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔چیئرمین غلام حسین سوہو نے اساتذہ کرام اور بورڈ ملازمین کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ نتائج کی شفافیت اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.bsek.edu.pk اور آفیشل واٹس ایپ چینل https://whatsapp.com/channel/0029Vaag87eKAwEkUgfe4z0W پر دستیاب ہیں۔ناظم امتحانات کے مطابق جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ میں مجموعی...
تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ضم قبائلی اضلاع سے متعلق قائم کردہ کمیٹی کو فوری طور پر تحلیل کیا جائے، کیونکہ یہ اقدام صوبائی خودمختاری میں مداخلت کے مترادف ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 25ویں آئینی ترمیم کے بعد قبائلی علاقے باقاعدہ طور پر خیبرپختونخوا کا حصہ بن چکے ہیں، لہٰذا وفاق کی جانب سے ان پر علیحدہ کمیٹی قائم کرنا نہ صرف غیر ضروری ہے بلکہ اس سے شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقے ہمیشہ حساس رہے ہیں اور خدشہ ہے کہ یہ کمیٹی ان علاقوں کے خلاف کسی سازش...
سٹی 42 : وفاقی سرکاری ملازمین کی ریگولرائزیشن کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ حکومت نے سرکاری ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ کرلیا اور وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔ حکومت نے وفاقی ڈیلی ویجرز، کنٹریکٹ، کنٹیجنٹ پیڈ ورکرزکو ریگولر کرنےکا فیصلہ کرلیا اور میڈیکل بورڈ ان ویلیڈیشن پالیسی کے تحت آنیوالےملازمین کو بھی ریگولر کرنے کی تجویز دی۔ سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ وفاقی حکومت نے ملازمین کی ریگولرائزیشن کیلئے جامع اور شفاف عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، وزارت خزانہ...
خیبرپختونخوا میں احساس اپنا گھر اسکیم پر عملدرآمد کا با قاعدہ آغاز ہوگیا اور اسکیم کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی بھی شروع کردی گئی۔ وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبرپختونخوا حکومت نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے احساس اپنا گھر اسکیم کے تحت کم آمدن والے لوگوں کو گھر بنانے کے لئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا عمل شروع کردیا۔ قرضوں کے چیکس تقسیم کرنے کے لئے وزیر اعلی ہاؤس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، علی امین گنڈاپور بحیثیت مہمان خصوصی تقریب میں شریک ہوئے، وزیر اعلی نے کامیاب درخواست دہندگان کو بلاسود قرضوں کے چیکس تقسیم کئے۔ اسکیم کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لئے چار ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، اسکیم کے تحت...
---فائل فوٹوز وزیرِاعظم شہبازشریف کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) میں آرٹیفشل انٹیلی جنس پر مبنی کسٹمز کلیئرنس سسٹم متعارف کرادیا گیا۔اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران وزیرِاعظم کو حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔بریفنگ کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بتایا گیا کہ امپورٹ ایکسپورٹ کے دوران لاگت اور نوعیت کا تخمینہ اے آئی اور بوٹس کریں گے، نئے نظام کی ابتدائی ٹیسٹنگ کے دوران 92 فیصد سے زائد بہتر کارکردگی سامنے آئی ہے۔ وزیرِ اعظم شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ایف بی آر کی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ٹیکس نظام کو خود کار بنانے، شفافیت لانے کے لیے مزید مؤثر بنا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا...
اسلام آباد ہائی کورٹ—فائل فوٹو اسلام آباد ہائیکورٹ میں متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف کیس میں حکومت کی جانب سے عدالت میں تحریری جواب جمع کروا دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس انعام امین منہاس نے متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو کالعدم قرار دینے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواستیں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس، اینکرز، اور اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔ متنازع پیکا ایکٹ ترمیم 2025ء کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرراسلام آباد ہائی کورٹ نے متنازع پیکا ایکٹ ترمیم 2025ء کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔ سماعت کے دوران صدر پی ایف یو جے افضل بٹ اور سیکریٹری آر آئی یو جے آصف بشیر چوہدری سمیت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک کی تینوں بڑی جماعتیں پاکستان پیپلز پارٹی ، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف سب اسٹیبلشمنٹ کی بساط پر بچھائے گئے مہرے ہیں، جن کا مقصد صرف اقتدار کا کھیل کھیلنا ہے، نہ کہ عوام کے مسائل حل کرنا۔لاہور میں تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے انتخابی نظام میں اسٹیبلشمنٹ کی مبینہ مداخلت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کی تقسیم غیر منصفانہ ہے اور ان سیٹوں کو تحریک انصاف کو دیا جانا چاہیے تھا، یہاں عوام کا مینڈیٹ چھین کر پسندیدہ افراد میں بانٹا جا رہا ہے۔انہوں نے حکمران طبقے کو...

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا معاملہ سنگین، اپوزیشن نے قانونی مشاورت شروع کردی
خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا معاملہ سنگین، اپوزیشن نے قانونی مشاورت شروع کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا معاملہ ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے اسمبلی اجلاس بلوانے کے لیے قانونی ماہرین سے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اگر حلف برداری کے لیے بروقت اجلاس نہ بلایا گیا تو صوبائی حکومت آئندہ سینٹ انتخابات سے قبل آئینی بحران میں پھنس سکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 21 جولائی کو سینٹ انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور ان انتخابات سے قبل مخصوص نشستوں پر منتخب خواتین ارکان کی حلف برداری لازمی تصور...
متحدہ عرب امارات کے کاروباری گروپ اتصالات نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ برقرار سرمایہ کاری کے حوالے سے گروپ نے اپنے عزم کا اظہار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد نے سی ای او حاتم دوویدار کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، ایس آئی ایف سی کے نیشنل کوآرڈینیٹر، وزارت کامرس، نجکاری اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سیکرٹریز اور وزارت خارجہ کے سینیئر حکام شریک تھے۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان ڈیجیٹل معیشت کی طرف بڑھ رہا ہے...
زمبابوے کے شہر بولاوے میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ (6-10 جولائی) میں جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 626 رنز پر 5 وکٹیں گنوانے کے بعد اننگز ڈیکلیئر کردی۔ کپتان وِیاان ملڈر نے ناقابل شکست 367 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یادگار اننگز میں شمار ہوتی ہے۔ ملڈر کی شاندار اننگز نے برائن لارا کے 21 سال پرانے عالمی ریکارڈ 400 رنز کو توڑنے کا نادر موقع فراہم کیا تھا، لیکن ٹیم کی اننگز جلد ڈیکلیئر کروانے کی وجہ سے وہ ریکارڈ توڑنے سے محروم رہ گئے۔ ماہرین اور شائقین کا کہنا ہے کہ اگر جنوبی افریقہ نے ملڈر کو موقع دیا ہوتا تو یہ عالمی...
ملک بھر سے قیمتی اور نایاب گدھے بدین میں جمع ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بدین کے علاقے ٹنڈو غلام علی میں گدھوں کی سالانہ قدیمی منڈی لگ گئی، جس میں پاکستان بھر سے نایاب اور قیمتی گدھے لائے گئے ہیں۔ گدھا منڈی میں سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، پنجاب، کشمیر اور گلگت سے قیمتی گدھے اور خچر خرید و فروخت کے لائے گئے ہیں۔ قیام پاکستان سے قبل سے لگنے والی اس گدھا منڈی کا شمار ایشیا کی بڑی سالانہ گدھا منڈی میں ہوتا ہے۔ منڈی میں 20 ہزار روپے سے 5 لاکھ روپے تک کے گدھے اور خچر فروخت کے لیے موجود ہیں، جن میں ایٹم بم، راکٹ لانچر، کلاشنکوف، ایف سولہ، جی تھری نامی قیمتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو امریکہ کے دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے، جہاں وہ آج وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملاقات کے دوران غزہ میں جاری جنگ اور ممکنہ جنگ بندی سمیت مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دونوں رہنما خطے میں امن کے قیام اور اسرائیل کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر بھی بات چیت کریں گے۔ٹرمپ سے ملاقات سے قبل نیتن یاہو نے واشنگٹن ڈی سی کے قریب جوائنٹ بیس اینڈریوز پر امریکہ میں تعینات اسرائیلی سفیر اور نیویارک میں اسرائیلی قونصل جنرل سے مشاورت کی۔ نیتن یاہو آج ہی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور مشرقِ وسطیٰ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو امریکہ کے دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے، جہاں وہ آج وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملاقات کے دوران غزہ میں جاری جنگ اور ممکنہ جنگ بندی سمیت مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دونوں رہنما خطے میں امن کے قیام اور اسرائیل کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر بھی بات چیت کریں گے۔ٹرمپ سے ملاقات سے قبل نیتن یاہو نے واشنگٹن ڈی سی کے قریب جوائنٹ بیس اینڈریوز پر امریکہ میں تعینات اسرائیلی سفیر اور نیویارک میں اسرائیلی قونصل جنرل سے مشاورت کی۔ نیتن یاہو آج ہی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور مشرقِ وسطیٰ...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)جنگی محاذ پر بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے باوجود آبی محاذ پر خطرات بدستور منڈلا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق آبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پانی کے تحفظ کیلئے فوری، سنجیدہ اور عملی اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں، پانی صرف قدرتی نعمت نہیں بلکہ قوم کی لائف لائن ہے اور اب اسے بچانے کا وقت ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت کی آبی جارحیت کا خطرہ ختم نہیں ہوا اور اگر اندرونی طور پر مؤثر حکمت عملی نہ اپنائی گئی تو یہ بحران فوڈ سکیورٹی سمیت قومی سلامتی کیلئے بھی سنگین چیلنج بن سکتا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں ڈیمز کی کمی، حکومتی عدم توجہی اور...
ویب ڈیسک :جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے متحدہ ایکشن کمیٹی سرکلر روڈ لاہور کے تاجروں کے وفد نے ملاقات کی جس میں تاجر برادری نے اپنے تحفظات اور حکومت کی معاشی پالیسیوں سے پیدا ہونے والے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی۔ متحدہ ایکشن کمیٹی کے نمائندوں نے کہا کہ حکومت ہم سے روزگار چھیننے جا رہی ہے اور شہر کی خوبصورتی کے نام پر لاکھوں افراد کو بے روزگار کیا جا رہا ہے ،ہم مولانا فضل الرحمان جیسے عوامی رہنما سے مکمل تعاون چاہتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ مظلوم طبقے کا ساتھ دیا۔ سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ مولانا فضل الرحمان نے وفد کے مطالبات...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے ضم اضلاع کے حوالے سے قائم وفاق کی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے اسلام آباد میں کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ کے نمائندہ کی حیثیت سے شرکت کی، چیف سیکرٹری اور آئی جی بھی شریک ہوئے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی مشاورت کے بغیر کمیٹی کی تشکیل سوالیہ نشان ہے، ضم شدہ اضلاع کا سب سے بڑا سٹیک ہولڈر خیبر پختونخوا ہے، مگر کمیٹی کی تشکیل میں خیبر پختونخوا سے مشاورت نہیں کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ضم اضلاع حساس علاقے ہیں، وہاں کسی بھی قسم کی تبدیلی خیبر پختونخوا سے مشاورت کے بغیر...
لیاری میں حالیہ عمارت گرنے کے المناک واقعے کے بعد سندھ حکومت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے سربراہ کو معطل کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے، جبکہ شہر بھر میں انتہائی مخدوش قرار دی گئی 51 عمارتوں کو فوری طور پر منہدم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وزیرِ بلدیات سعید غنی، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وزیرِ داخلہ ضیا الحسن لنجار نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ڈی جی ایس بی سی اے کو فوری معطل کرتے ہوئے واقعے کی ایف آئی آر درج کرنے اور سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے۔ شرجیل میمن نے کہا...
منصورہ لاہور میں کارکنوں کے تربیتی سیشن سے خطاب میں امیر جماعت کا کہنا تھا کہ سیٹیں چھینی اور من پسند لوگوں میں بانٹی جاتی ہیں، جبکہ باجوہ کو ایکسٹیشن دینے اور اپنی تنخواہوں میں اضافے کیلئے یہ سب اکٹھے ہو جاتے ہیں، مگر غزہ و کشمیر میں ہونیوالے ظلم پر سب خاموش ہو جاتے ہیں، حکمرانوں کا کام مذمت کرنا نہیں، بلکہ اقدامات اٹھانا ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے مخصوص نشستوں کے غیر منصفانہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے یہ سیٹیں پی ٹی آئی کو دینے کا مطالبہ کردیا۔ منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام تربیتی سیشن میں مختلف شہروں سے آئے کارکنوں اور رہنماوں نے شرکت کی۔ تربیتی سیشن...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مصنوعی ذہانت پر مبنی کسٹمز کلیئرنس اور رسک مینجمنٹ سسٹم متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد کسٹمز نظام میں شفافیت، خودکاری اور کاروباری برادری کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوزنے اجلاس میں دی گئی بریفنگ کے حوالے سے بتایاکہ درآمد و برآمد کی اشیاء کی لاگت اور نوعیت کا اندازہ اب جدید ٹیکنالوجی یعنی مصنوعی ذہانت اور باٹس (BOTS) کی مدد سے لگایا جائے گا، یہ سسٹم مشین لرننگ کے ذریعے خود کو مسلسل بہتر بناتا رہے گا، جس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ کرپشن کے امکانات بھی کم...
ریو ڈی جنیرو : 17ویں برکس سربراہی اجلاس کا ریو اعلامیہ جاری کیا گیا، جس کا موضوع تھا “گلوبل ساؤتھ تعاون کو مضبوط بنانا اور مزید جامع اور پائیدار عالمی حکمرانی کو فروغ دینا”۔ پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ برکس ممالک توسیع شدہ برکس میکانزم کے تحت تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے اور سیاست و سلامتی، معیشت و مالیات اور ثقافت و انسانیت کے تین ستونوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔ برکس ممالک بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے تمام یکطرفہ جبر کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں اور کسی بھی طرح کی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں جن کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے اجازت...
سیالکوٹ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2025 )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ غزہ کے اندر بھی ایک کربلا بنا ہوا ہے اور عالم اسلام بندستور خاموش ہے،کوئی تو سدباب کرے،یوم عاشور پر مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں بھارتی قیادت کی اسلام دشمنی کا ثبوت ہے، آج سے 2 ماہ قبل جو ان کے ساتھ ہوا مودی کے چمچے چاٹے ذلیل خوار ہوئے اور ان کا تکبر اور سندور اجڑا.(جاری ہے) ان خیالات کااظہار انہوں نے سیالکوٹ میں عاشور کے جلوس میں شرکت کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کربلا بہت بڑا سبق ہے کہ دین کی آن اور شان پر آل رسول قربان ہو گئی، کربلا کے...