چوہدری کاشف نواز رندھاوا کا خواب پورا، چاروں بیٹے مسجد نبوی میں داخلہ لے کر حفاظ کی کلاسز میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
چوہدری کاشف نواز رندھاوا کا خواب پورا، چاروں بیٹے مسجد نبوی میں داخلہ لے کر حفاظ کی کلاسز میں شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز
جدہ(خالد نواز چیمہ)نیا سفر فاؤنڈیشن کے چیئرمین جمعیت اہل حدیث پاکستان کے چیف آرگنائزر چوہدری کاشف نواز رندھاوا کا ایک بڑا خواب پورا ہوا،چاروں حفاظ قرآن بیٹوں کا داخلہ مسجد نبوی شریف میں ہوگیا اور آج ان کی کلاس کا پہلا دن ہے دعا ہے ،اللہ تعالیٰ حرم نبوی میں قرآن مجید کی ترویج و اشاعت کے لیے پسران رندھاوا کو قبول فرمائے آمین۔
سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کے صدر خالد نواز چیمہ سیاسی وسماجی شخصیات وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان ملک ولید بہادر وائس چیئرمین پاکستان مسلم لیگ سعودی عرب عبدالشکور راجپوت مسلم لیگ نون معروف کاروباری شخصیت عبدالخالق لک نے چوہدری کاشف نواز رندھاوا کو مبارکباد پیش کی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران پر حملے، امریکا اور اسرائیل کا احتساب ہونا چاہئے: ایرانی وزیر خارجہ سانحہ لیاری: سندھ حکومت کا لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان پاکستانی خاتون وکیل شازیہ کاسی یواین میں خواتین اوربچوں کے حقوق کے ادارے کی مرکزی صدر مقرر حکومت کا قومی آرٹیفشل انٹیلیجنس کی ترقی کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان متنازع پیکا ایکٹ کالعدم قرار دینے کی درخواست پر حکومت نے تحریری جواب جمع کرادیا چین میں مقیم پاکستانی شہری کا سیلاب کے وقت شاندار دوستی کا عملی مظاہرہ حوالدار لالک جان شہید:کسی بھی محاذ پر آخری لمحے تک بہادری و دفاع کی اعلیٰ ترین مثالCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
رجب بٹ کی والدہ کا بیٹے کے مبینہ ناجائز تعلقات کا دفاع
کراچی:پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ ایک بار پھر تنازعات کی زد میں آگئے ہیں۔
فیملی ولاگز، لگژری لائف اسٹائل اور متنازع حرکات کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے رجب بٹ کے یوٹیوب پر 82 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر 27 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔
رجب بٹ نے دسمبر 2024 میں ایمان بٹ سے شادی کی تھی اور 2025 میں انکے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔
رجب بٹ اس وقت پاکستان میں بیٹنگ ایپس کے فروغ کے الزام میں مقدمات کا سامنا کر رہے تھے تاہم اسی دوران وہ برطانیہ منتقل ہوچکے ہیں۔
چند روز قبل متعدد خواتین نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے رجب بٹ کے ساتھ ناجائز تعلقات رہے ہیں جن میں سے کچھ تعلقات شادی کے بعد بھی جاری رہے۔
اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے رجب بٹ کی والدہ نے اپنے بیٹے کا دفاع کیا اور کہا کہ مجھے بھی دکھ ہوا جب میں نے اس کا ولاگ دیکھا۔ جب اس نے اپنے تعلقات کا اعتراف کیا تو میں افسردہ ہوئی۔
رجب بٹ کی والدہ نے کہا کہ لیکن میں جانتی ہوں کہ ہر انسان، خاص طور پر لڑکوں کا، ایک ماضی ہوتا ہے۔ ہمیں ان لوگوں کو معاف کردینا چاہیے جو سچے دل سے اللہ سے توبہ کرتے ہیں۔ اللہ بہت مہربان ہے اور خلوص دل سے توبہ کرنے والوں کو معاف کردیتا ہے۔
ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیا۔ کئی لوگوں نے کہا کہ یہ ایک روایتی دیسی ماں کا رویہ ہے جو بیٹے کی غلطیوں کا دفاع کرتی ہے۔