یوم عاشور: ملک بھر میں 4836 جلوس، 5480 مجالس، سکیورٹی ہائی الرٹ
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
اسلام آباد(صغیر چوہدری )
10محرم الحرام پورے ملک میں آج 4836 جلوس اور 5480 مجالس ہوں گی۔وزارت داخلہ کے مطابق ملخ بھر مئں 1301 مقامات انتہائی حساس قرار دئیے گئے ہیں وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پراسلام آباد میں قائم مرکزی مانیٹرنگ سیل صوبائی حکومتوں کے کنٹرول رومز سے مسلسل رابطے میں ہے اور اطلاعات کا تبادلہ بھی کیا جارہا ہے
وزیرداخلہ محسن نقوی۔ وزیر مملکت طلال چوہدری اور سیکرٹری داخلہ خرم آغا لمحہ بہ لمحہ تمام تر صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال سے مسلسل اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔ جبکہ اسلام اباد سمیت پنجاب۔ خیبرپختونخوا۔بلوچستان۔ سندھ۔آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں یوم عاشور پر سخت ترین حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں ۔ اسلام آباد میں آج 54 مجالس۔ 12جلوس جبکہ پنجاب میں 2502 مجالس اور 3025 جلوس نکالے جا رہے ہیں ۔سندھ میں عزادار 1040 مجالس ۔1039جلوس اور خیبرپختونخوامیں 735 مجالس و 257 جلوس نکالے جا رہے ہیں اسی طرح بلوچستان میں 32 مجالس۔ 24 جلوس۔ گلگت بلتستان میں 1070 مجالس ۔141 جلوس اور آزاد کشمیر میں 47مجالس ۔ 41 جلوس انعقاد پذیر ہوں گے
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ 9 ویں محرم کی طرح یوم عاشور پر بھی امن و امان کے لیے تمام فورسز اور انتظامیہ ہائی الرٹ ہیں۔
سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت اور فرقہ واریت پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔
یوم عاشور پر موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ انشااللہ عاشورہ محرم بخیر و عافیت گزرے گا۔ محسن نقوی نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور فوج۔ رینجرز۔ پولیس ۔ انتظامیہ اور دیگر اداروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: محسن نقوی یوم عاشور
پڑھیں:
پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
پاکستان نے بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی اور علمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کو نئے کمپیوٹر عطیہ کر دیے، جبکہ پاکستانی ہائی کمیشن کے تعاون سے قائم جدید کمپیوٹر لیبارٹری اور تزئین و آرائش شدہ کلاس رومز کا بھی افتتاح کر دیا گیا۔
تقریب میں بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر اور ڈھاکہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اے بی ایم عبیدالاسلام نے مشترکہ طور پر کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے تعلیم، تحقیق، ثقافتی روابط اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
ہائی کمشنر عمران حیدر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹر لیب کا قیام صرف نئی سہولیات کی فراہمی نہیں بلکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلیم، ثقافتی ہم آہنگی اور نئی نسل کے روشن مستقبل کے لیے مشترکہ عزم کی علامت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جدید لیبارٹری طلبہ اور اساتذہ کی صلاحیتوں میں اضافے، تحقیق کے فروغ اور معیاری تعلیم کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم باہمی اعتماد، تعاون اور عوامی روابط کو فروغ دینے کا مؤثر ذریعہ ہے، اسی مقصد کے تحت پاکستانی ہائی کمیشن مختلف تعلیمی اور علمی تعاون کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ ان کے مطابق دونوں ممالک کی جامعات کے درمیان مشترکہ تحقیقی منصوبوں، اساتذہ اور طلبہ کے تبادلہ پروگرام، سمسٹر ایکسچینج، مشترکہ ڈگری پروگرامز اور قلیل مدتی تربیتی کورسز شروع کرنے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
اس سے قبل ہائی کمشنر عمران حیدر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اے بی ایم عبیدالاسلام سے ملاقات کی، جس میں ڈھاکہ یونیورسٹی اور پاکستان کی مختلف جامعات کے درمیان تعلیمی روابط بڑھانے اور مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں طارق رحمان کی وزراتِ عظمیٰ: پاک بنگلہ دیش تعلقات میں تاریخی پیشرفت کے مواقع
وائس چانسلر نے پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے شعبہ اردو کی ترقی کے لیے فراہم کیے گئے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 1921 میں قائم ہونے والا شعبہ اردو یونیورسٹی کے قدیم اور ممتاز شعبوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں اس وقت بی ایس (آنرز)، ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سطح پر تعلیم دی جا رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کا تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور تعلیمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
تقریب میں فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد ابوالکلام سرکار، شعبہ اردو کے چیئرمین ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد غلام مولا، پروفیسر ڈاکٹر محمد غلام ربانی، پاکستانی ہائی کمیشن کے ڈپٹی ہائی کمشنر محمد واصف سمیت اساتذہ، طلبہ اور دونوں ممالک کے حکام نے بھی شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک بنگلہ دیش پاکستان پروفیسر ڈاکٹر محمد ابوالکلام سرکار ڈھاکہ یونیورسٹی کمپیوٹر لیب