2025-07-08@04:11:09 GMT
تلاش کی گنتی: 12

«ڈسٹرکٹ ہسپتال»:

    ---فائل فوٹو  وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال پاکپتن کے ایم ایس اور سی ای او کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر ایم ایس اور سی ای او، دونوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔وزيرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 20 بچوں کی ہلاکت کے معاملے کا نوٹس لیا تھا۔مریم نواز نے آج ڈسٹرکٹ اسپتال پاکپتن کے دورے کے دوران سی ای او اور ایم ایس کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔اس سے قبل صوبۂ پنجاب کے شہر پاکپتن میں واقع ڈسٹرکٹ اسپتال میں 20 بچوں کی اموات پر محکمۂ صحت اور کمشنر ساہیوال نے ابتدائی رپورٹس تیار کی تھیں۔ ڈی ایچ کیو اسپتال میں 20...
    پاکپتن(اوصاف نیوز) ڈسٹرکٹ اسپتال میں 20 نومولودوں کی ہلاکت سے متعلق ابتدائی رپورٹ آگئی،رپورٹ کے مطابق ہسپتال میں آکسیجن دستیاب نہ ہونے کے شواہد نہیں مل سکے اور ہسپتال میں آکسیجن کے 45 سلنڈر موجود تھے تفصیلات کے مطابق پاکپتن ڈسٹرکٹ اسپتال میں 20 نومولودوں کی ہلاکت کے معاملے پر محکمہ صحت اور کمشنر ساہیوال نے ابتدائی رپورٹس تیار کرلیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان بچوں کی اموات غیرتربیت یافتہ دائیوں اور نجی اسپتالوں میں آپریشن کے باعث ہوئیں۔ رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہےکہ 15 بچے نجی اسپتال میں پیدا ہوئے مگر حالت بگڑنے پر انہیں سرکاری اسپتال لایا گیا، 5 بچوں کی ہلاکت غیرتربیت یافتہ دائیوں اور ان کےطریقہ...
    —فائل فوٹو  کراچی کی ڈسٹرکٹ جیل ملیر کا قیدی جناح اسپتال میں دم توڑ گیا، قیدی کو جیکسن پولیس نے منشیات کیس میں گرفتار کیا تھا۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ قیدی کو گزشتہ روز صبح میں جیل لایا گیا، دوپہر کو قیدی کی طبیعت خراب ہوئی، طبیعت خراب ہونے پر قیدی کو فوری طور پر جناح اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رات کو قیدی جناح اسپتال میں دورانِعلاج دم توڑ گیا۔قیدی پیٹ میں منشیات لے کر آیا تھا اور شبہ ہے کہ منشیات کی مقدار زیادہ ہونے پر اس کی طبیعت بگڑی۔حکام کا کہنا ہے کہ  قانونی کارروائی کے بعد قیدی کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکپتن: ڈسٹرکٹ اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں ایک ہفتے کے دوران20 بچوں کی جانیں چلی گئیں۔ ان میں 15 نومولود بھی شامل تھے، 7 بچوں کی ہلاکت پر بنائی گئی انکوائری کمیٹی نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا، اسپتال کے ڈاکٹرز اور نرس پر مشتمل کمیٹی نے اموات کو طبعی قرار دے دیا۔پاکپتن ڈسٹرکٹ اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں ایک ہفتے کے دوران 20 معصوم بچوں کی ہلاکت نے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ ان میں سے 15 نومولود بچے تھے، جن کی موت پر اہلِ خانہ اور مقامی کمیونٹی شدید غم و غصے کا شکار ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے 7 بچوں کی ہلاکتوں کے بعد ان واقعات کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری...
    ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے بعد تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیے گئے تھے تاہم اب وہ صحت میں بہتری آنے پر اسپتال سے واپس گھر منتقل ہوگئے ہیں۔ ایورکیئر اسپتال کے ڈاکٹر شہاب الدین تعلقدار نے صحافیوں کو بتایا کہ تمیم اقبال کی صحت کا جائزہ لینے کے بعد ہم انہیں ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا تاہم انہیں بحالی کے پروگرام میں رکھا جائے گا اور ان کے لائف اسٹائل کو تبدیل کرنا پڑے گا۔ ڈاکٹر نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ وہ جلد ہی کرکٹ کے میدان میں واپس آئیں گے جبکہ اس سے قبل بنگلہ دیش کی وزارت صحت کے...
    بنگلادیش کے سابق کپتان تمیم اقبال کو ڈھاکا کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں ڈومیسٹک میچ کھیلنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے پر کرکٹر تمیم اقبال کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جس کے بعد ہنگامی بنیادوں پر انکی انجیوپلاسٹی کی گئی تھی۔ تمیم اقبال کو صحتیابی میں بہتری کے بعد غازی پور کے اسپتال سے ڈھاکا منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں ایورکیئر اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کو دوران میچ دل کا دورہ، اسپتال داخل فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹر کو اسپتال سے منتقل کرنے کا فیصلہ ڈاکٹرز کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ سابق بنگلادیشی کپتان تمیم اقبال کی صحت تیزی سے...
    ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ اسپتال سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی ادویات کی چوری پکڑی گئی۔ اسٹور کیپر سمیت 6 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر طاہر گنڈاپور کے مطابق گزشتہ رات اسپتال کے اسٹور کیپر، اسسٹنٹ اسٹور کیپر اور ان کے 4  سہولت کار اسٹور سے ادویات چوری کرکے لانڈری ایریا میں چھپا رہے تھے کہ انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا اور چوری کی گئی ایک کروڑ 50 لاکھ روپے کی ادویات برآمد کرلی گئی۔ ڈائریکٹر اسپتال کے مطابق نگران دور کی 60 کروڑ روپے کی سرکاری ادویات کا بھی کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ نیب بھی پچھلے سات سال میں ایک ارب 27...
    بنگلہ دیش کے سابق کپتان تمیم اقبال پیر کو بی کے ایس پی گراؤنڈ میں ڈھاکہ پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے بعد سینے میں درد کی شدید تکلیف کے ساتھ اسپتال میں داخل ہو گئے ہیں۔ محمڈن اسپورٹنگ کلب کی قیادت کرتے ہوئے تمیم اقبال نے شائن پوکر کرکٹ کلب کے خلاف ٹاس میں حصہ لیا لیکن بعد میں اپنے سینے میں تکلیف کی شکایت کی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ،بس ڈرائیور نے پاکستان کے محمد حارث سمیت غیر ملکی کھلاڑیوں کا سامان کیوں روک لیا؟ ان کا ابتدائی طور پر گراؤنڈ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور مزید طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ محمڈن اسپورٹنگ کلب...
    کرکٹ کے دیوانوں کے لیے خوشخبری! پاک بھارت میچ کے دوران کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بڑی اسکرینز پر لائیو میچ دکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ شائقین کرکٹ بھرپور جوش و خروش کے ساتھ ان مقامات پر جاکر میچ سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ کراچی میں کورنگی نمبر 5، پیپلز ہاؤس (نیئر انڈس اسپتال)، ساحل سمندر (نشان پاکستان) اور گلستان جوہر یوتھ کلب (نیئر دارلصحت اسپتال) میں بڑی اسکرینیں نصب کی جائیں گی۔ حیدرآباد میں سندھ اسپورٹس بورڈ ہاسٹل (نیاز اسٹیڈیم) جبکہ اندرون سندھ میں گھوٹکی کے سردار غلام محمد خان مہر اسپورٹس کامپلیکس، خیرپور کے ممتاز گراؤنڈ، شہید بینظیر آباد کے بیڈ منٹن ہال (بلاول اسپورٹس کامپلیکس)، شکارپور کے یوتھ ڈولپمنٹ سینٹر، ٹھٹہ، ملیر اسپورٹس...
    مٹیاری(نمائندہ جسارت)سندھ حکومت کے ترجمان اور رکن صوبائی اسمبلی مخدوم فخر الزمان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مٹیاری کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کر دیا۔ اسپتال میں میگا سرجیکل کیمپ بھی قائم کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد یوسف شیخ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر پیر غلام حسین، اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار شیخ، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رفیق جمال، ایم ایس ڈاکٹر عبدالسلام میمن اور دیگر موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم فخر الزمان نے دل کے مریضوں کے لیے چیسٹ پین یونٹ قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال کے ذریعے ضلع کے عوام کو مثالی طبی سہولیات میسر آئیں گی۔ مزید سہولیات کے لیے وزیراعلیٰ اور وزیر صحت کو خط...
    شاہینز کے علی زریاب پیر پر گیند لگنے سے زخمی، اسٹریچر پر گراؤنڈ سے باہر لایا گیا پاکستان شاہینز اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اسلام آباد کلب میں تین روزہ وارم اپ میچ کے دوران علی زریاب زخمی ہوگئے، انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پاکستان شاہینز کے علی زریاب پیر پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے، انہیں اسٹریچر پر گراؤنڈ سے باہر لایا گیا۔ انہیں سیدھے پاؤں پر دوران فیلڈ گیند لگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکینز اور ڈاکٹر کے مشورے کے بعد علی زریاب کی مزید دستیابی کا فیصلہ ہوگا۔
۱