تمیم کی طبیعت میں بہتری،کرکٹر کو ڈھاکا کے اسپتال منتقل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
بنگلادیش کے سابق کپتان تمیم اقبال کو ڈھاکا کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں ڈومیسٹک میچ کھیلنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے پر کرکٹر تمیم اقبال کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جس کے بعد ہنگامی بنیادوں پر انکی انجیوپلاسٹی کی گئی تھی۔
تمیم اقبال کو صحتیابی میں بہتری کے بعد غازی پور کے اسپتال سے ڈھاکا منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں ایورکیئر اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کو دوران میچ دل کا دورہ، اسپتال داخل
فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹر کو اسپتال سے منتقل کرنے کا فیصلہ ڈاکٹرز کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔
سابق بنگلادیشی کپتان تمیم اقبال کی صحت تیزی سے بہتر ہورہی ہے تاہم وہ بدستور انہیں زیر نگرانی رکھنا چاہتے ہیں، اب بھی ان کی صحت کو خطرہ لاحق ہے۔
مزید پڑھیں: ہارٹ اٹیک کے بعد تمیم اقبال کی حالت اب کیسی ہے؟ معالج کا بڑا انکشاف
بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے چیف فزیشن دیباشش چوہدری نے کہا کہ میں نے خود ذاتی طور پر تمیم اقبال کا معائنہ کیا، انھوں نے چہل قدمی کی اور آکسیجن و دوسری کسی میڈیکل سپورٹ کے بغیر وقت گزارا ہے، یہ سب مثبت علامات ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تمیم اقبال کو
پڑھیں:
پاک فوج کا ریسکیو آپریشن ، بابوسر اور شاہراہ قراقرم پر پھنسے سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا
پاک فوج نے بابو سر اور شاہراہ قراقرم پر پھنسے سیاحوں کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن کرکے کئی سیاحوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔پاک فوج کی ٹیم اسکردو روڈ کی بحالی کے کام میں مصروف ہے.فوج کے پائلٹس اور انجینئرنگ ٹیموں کی معاونت سے ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے.اسکردو سے سدپارہ ماؤنٹینئرنگ اسکول تک لینڈ سلائیڈنگ کا علاقہ کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔دیوسائی کی طرف سے سدپارہ گاؤں تک جانے والا راستہ بھی کھول دیا گیا ہے، پاک فوج باقی ماندہ سلائیڈز کلیئر کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔فوج متاثرہ مقامات پر سیاحوں کو خوراک اور دیگر ضروری سامان بھی فراہم کر رہی ہے. فوج کی جانب سے 150 تیار پکوان کے پیکٹس ہیلی کاپٹر سے روانہ کیے گئے ہیں .اس کے علاوہ زخمیوں کو فوری طبی امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔