بنگلہ دیشی کرکٹر تمیم اقبال کی صحت میں بہتری، اسپتال سے ڈسچارج
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
ڈھاکا:
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے بعد تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیے گئے تھے تاہم اب وہ صحت میں بہتری آنے پر اسپتال سے واپس گھر منتقل ہوگئے ہیں۔
ایورکیئر اسپتال کے ڈاکٹر شہاب الدین تعلقدار نے صحافیوں کو بتایا کہ تمیم اقبال کی صحت کا جائزہ لینے کے بعد ہم انہیں ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا تاہم انہیں بحالی کے پروگرام میں رکھا جائے گا اور ان کے لائف اسٹائل کو تبدیل کرنا پڑے گا۔
ڈاکٹر نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ وہ جلد ہی کرکٹ کے میدان میں واپس آئیں گے جبکہ اس سے قبل بنگلہ دیش کی وزارت صحت کے ابو ظفر نے بتایا تھا کہ یہ غیر یقینی ہے کہ تمیم اقبال کرکٹ میں واپسی کرپائیں گے یا نہیں۔
خیال رہے کہ 36 سالہ تمیم اقبال ڈھاکا پریمیئر ڈویژن کرکٹ لیگ کے 50 اوورز کے میچ میں محمڈن اسپورٹنگ کلب کی قیادت کر رہے تھے جہاں ان کے سینے پر شدید درد اٹھا تھا۔
تمیم اقبال کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں اسٹنٹ ڈالے کیونکہ ان کے دل کی شریانیں بلاک تھیں، بعد ازاں انہیں ڈھاکا کے طبی مرکز منتقل کردیا گیا تھا تاہم جمعے کو انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تمیم اقبال
پڑھیں:
ملائیشیا کا داعش سے منسلک نیٹ ورک کے خاتمے کا دعویٰ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوالالمپور (انٹرنیشنل ڈیسک) ملائیشیا کے حکام نے ایک ایسے نیٹ ورک کا خاتمہ کر دیا جو ملک میں کام کرنے والے بنگلا دیشی شہریوں کے درمیان داعش کے لیے فنڈ جمع کرنے اور نظریات کی ترویج کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرتا تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت کوالالمپور میں 2016 ء کے ایک حملے کے بعد حکومت نے مشتبہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کے الزام میں سیکڑوں افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ملائیشیا کارخانوں، شجرکاری اور تعمیراتی کام کرنے کے لیے غیر ملکی مزدوروں پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے جہاں ہر سال ہزاروں بنگلا دیشی شہری کام کے لیے منتقل ہوتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اپریل سے لے کر اب تک کارروائیوں میں 36 بنگلا دیشی شہریوں کو حراست میں لیا ہے،جو داعش سے متعلق تھے۔