بنگلہ دیشی کرکٹر تمیم اقبال کو میچ کے دوران دل کا دورہ، حالت تشویشناک
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
بنگلہ دیش کے سابق کپتان تمیم اقبال پیر کو بی کے ایس پی گراؤنڈ میں ڈھاکہ پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے بعد سینے میں درد کی شدید تکلیف کے ساتھ اسپتال میں داخل ہو گئے ہیں۔
محمڈن اسپورٹنگ کلب کی قیادت کرتے ہوئے تمیم اقبال نے شائن پوکر کرکٹ کلب کے خلاف ٹاس میں حصہ لیا لیکن بعد میں اپنے سینے میں تکلیف کی شکایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ،بس ڈرائیور نے پاکستان کے محمد حارث سمیت غیر ملکی کھلاڑیوں کا سامان کیوں روک لیا؟
ان کا ابتدائی طور پر گراؤنڈ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور مزید طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا۔
محمڈن اسپورٹنگ کلب کے ایک عہدیدار طارق الاسلام نے صحافیوں کو تصدیق کی کہ تمیم اقبال اس وقت کے پی جے اسپیشلائزڈ اسپتال میں داخل ہیں۔ ’تمیم کو اس وقت طبی امداد دی جارہی ہے، ہم سب سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی درخواست کرتے ہیں۔‘
مزید پڑھیں: بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن نئی مشکل میں پھنس گئے، بولنگ ایکشن رپورٹ
ابتدائی طور پر تمیم کی حالت کو کافی سنگین سمجھتے ہوئے انہیں ممکنہ طور پر ڈھاکا ایئر لفٹ کرنے کا سوچا گیا تاہم طبی عملے نے ان کی طبیعت میں استحکام کی وجہ سے منتقلی کے خلاف مشورہ دیتے ہوئے انہیں بی کے ایس پی کمپلیکس کے قریب واقع ساور کے کے پی جے اسپیشلائزڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تمیم اقبال کی اس اچانک خرابی صحت کے پس منظر میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنی طے شدہ بورڈ میٹنگ ملتوی کر دی ہے، جو آج دوپہر شروع ہونا تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایئر لفٹ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ تمیم اقبال ڈھاکا ڈھاکہ پریمیئر لیگ ساور محمڈن اسپورٹنگ کلب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایئر لفٹ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ تمیم اقبال ڈھاکا ڈھاکہ پریمیئر لیگ ساور محمڈن اسپورٹنگ کلب تمیم اقبال بنگلہ دیش
پڑھیں:
اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار دورہ امریکا کے دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے جو آج محکمہ خارجہ میں ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے، جہاں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ اور سفارتخانے کے سینئر حکام نے ان کا استقبال کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار دورہ امریکا کے دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے جو آج محکمہ خارجہ میں ہو گی۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی جائے گی، خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔ اس موقع پر دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ اسحاق ڈار اپنے دورہ واشنگٹن کے دوران معروف امریکی تھنک ٹینک دی اٹلانٹک کونسل میں بھی خطاب کریں گے، جہاں وہ پاکستان کا مؤقف، خطے کی صورتحال اور پاک امریکہ تعلقات کے مستقبل پر روشنی ڈالیں گے۔