ڈی آئی خان: ڈسٹرکٹ اسپتال سے ڈیڑھ کروڑ کی ادویات چوری، 6 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ اسپتال سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی ادویات کی چوری پکڑی گئی۔ اسٹور کیپر سمیت 6 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر طاہر گنڈاپور کے مطابق گزشتہ رات اسپتال کے اسٹور کیپر، اسسٹنٹ اسٹور کیپر اور ان کے 4 سہولت کار اسٹور سے ادویات چوری کرکے لانڈری ایریا میں چھپا رہے تھے کہ انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا اور چوری کی گئی ایک کروڑ 50 لاکھ روپے کی ادویات برآمد کرلی گئی۔
ڈائریکٹر اسپتال کے مطابق نگران دور کی 60 کروڑ روپے کی سرکاری ادویات کا بھی کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ نیب بھی پچھلے سات سال میں ایک ارب 27 کروڑ کی رقم کی انکوائری کر کررہا ہے۔ جس کا آڈٹ کروایا جارہا ہے کہ یہ پیسے کہاں گئے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑا، 5 ڈاکٹرز زخمی
جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑے کے نتیجے میں 5 ڈاکٹرز زخمی ہوگئے۔اسپتال حکام کے مطابق ینگ ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے او پی ڈی کھلوائی تو دوسرے نے بند کرادی،گزشتہ ہفتے تیمارداروں کے ڈاکٹرزپرتشدد کے خلاف وائی ڈی اے کا ایک گروپ احتجاج پر ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نےموقع پر پہنچ کر صورتحال کوقابو کرلیا۔حکام کے مطابق اوپی ڈیز کھلوادی گئی ہیں اور کچھ ڈاکٹروں کو پولیس اپنے ساتھ لے گئی