پاک بھارت لائیو میچ: کراچی اور سندھ میں بڑی اسکرینز پر کس کس جگہ دکھایا جائے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
کرکٹ کے دیوانوں کے لیے خوشخبری! پاک بھارت میچ کے دوران کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بڑی اسکرینز پر لائیو میچ دکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ شائقین کرکٹ بھرپور جوش و خروش کے ساتھ ان مقامات پر جاکر میچ سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔
کراچی میں کورنگی نمبر 5، پیپلز ہاؤس (نیئر انڈس اسپتال)، ساحل سمندر (نشان پاکستان) اور گلستان جوہر یوتھ کلب (نیئر دارلصحت اسپتال) میں بڑی اسکرینیں نصب کی جائیں گی۔
حیدرآباد میں سندھ اسپورٹس بورڈ ہاسٹل (نیاز اسٹیڈیم) جبکہ اندرون سندھ میں گھوٹکی کے سردار غلام محمد خان مہر اسپورٹس کامپلیکس، خیرپور کے ممتاز گراؤنڈ، شہید بینظیر آباد کے بیڈ منٹن ہال (بلاول اسپورٹس کامپلیکس)، شکارپور کے یوتھ ڈولپمنٹ سینٹر، ٹھٹہ، ملیر اسپورٹس کامپلیکس، دادو اور دیگر اضلاع میں بھی یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔
شائقین کرکٹ ان مقامات پر اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ آکر اس یادگار مقابلے کو اسٹیڈیم جیسا ماحول دے سکتے ہیں۔ حکومت سندھ اور اسپورٹس بورڈ کی جانب سے کیے گئے اس اقدام کو عوام نے خوب سراہا ہے۔
یاد رہے کہ پاک بھارت میچ ہمیشہ سے ہی دنیائے کرکٹ میں سب سے زیادہ دلچسپی کا مرکز رہا ہے اور شائقین اس موقع کو کسی صورت بھی ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
انگلینڈ کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔
دی ہنڈریڈ میں مانچسٹر سپر جائنٹس اور لندن اسپرٹ کے درمیان لارڈز میں کھیلے گئے میچ کے دوران بٹلر نے صرف 16 رنز کی اننگز کھیلنے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی کیریئر 14 ہزار 572 رنز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔
کرس گیل اب 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اب بھی ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کے پاس ہے جنہوں نے 14 ہزار 803 رنز بنا رکھے ہیں۔
View this post on Instagramبٹلر اب اس سنگ میل سے صرف 231 رنز دور ہیں اور رواں سیزن میں یہ اعزاز اپنے نام کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 35 سالہ بٹلر بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔