قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ مرات نورتلیو دو روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مرات نورتلیو کا یہ دورہ نومبرمیں قازقستان کے صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کیلئے ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے ہمراہ وزیرنقل و حمل سمیت 13 رکنی وفد ہوگا، دورے کے موقع پر زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مشترکہ ورکنگ گروپس کے اجلاس بھی ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار کے ساتھ ملاقات کریں گے، انکی صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے،
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ان ملاقاتوں میں تجارت اور سرمایہ کاری، زراعت، تعلیم، ثقافتی اور سیاحتی تبادلے، علاقائی رابطے اور رسائی اور کثیرالجہتی فورم پر باہمی تعاون پر توجہ مرکوز ہوگی۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان قازقستان کے نائب وزیراعظم
پڑھیں:
پاکستان نے امریکہ اور بھارت کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کا نوٹس لیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکہ اور بھارت کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کا نوٹس لیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ خطے پر امریکہ بھارت دفاعی معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج بھارتی فوجی مشقوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
طاہر اندرابی نے مزید کہا کہ یہ سوال کہ پاکستان نے کتنے بھارتی جنگی جہاز گرائے؟ بھارت سے پوچھنا چاہیے، حقیقت بھارت کے لیے شاید بہت تلخ ہو ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک افغان تعلقات میں پیشرفت بھارت کو خوش نہیں کرسکتی لیکن بھارت کی خوشنودی یا ناراضی پاکستان کے لیے معنی نہیں رکھتی۔
شہر قائد میں سڑکوں پر کرسیاں اور ٹیبل لگانے والے 103 ہوٹل سیل
مزید :