تارکینِ وطن ہمارا فخر ہیں، اوورسیز مسائل کا حل مسلم لیگ (ن) کی ترجیح ہے: چوہدری جعفر اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز

سابق وزیر مملکت چوہدری جعفر اقبال کی بارسلونا آمد کے موقع پر واجد سہیل آف نورجمال کی جانب سے قرطبہ ریسٹورنٹ میں ایک پرتپاک استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے رہنماؤں، کاروباری شخصیات، نوجوانوں اور معزز مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

استقبالیہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ تارکینِ وطن ہمارا فخر ہیں، جنہوں نے اپنی محنت اور قربانیوں کے ذریعے نہ صرف پاکستان بلکہ میزبان ملک میں بھی عزت اور مقام کمایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ہمیشہ سنجیدگی سے لیا گیا ہے اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اس حوالے سے ہمیشہ عملی اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے عوامی بھلائی اور قومی ترقی کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے، اور آج بھی پارٹی کی پالیسیوں میں اوورسیز کمیونٹی کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔

چوہدری جعفر اقبال نے نوجوانوں کو نصیحت کی کہ وہ محنت اور دیانت داری کو اپنی زندگی کا اصول بنائیں، اپنی اقدار کو سنبھال کر رکھیں اور کمیونٹی کے ساتھ مضبوط رشتہ قائم رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خوابوں کی تعمیر کے لیے کبھی کبھار ذاتی خواہشات قربان کرنا پڑتی ہیں۔ اپنی ذات سے محبت کریں، خودداری اور مثبت سوچ پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں، اور محنت مزدوری کے ساتھ میزبان ملک کا احترام ہمیشہ لازم رکھیں۔

انہوں نے پردیس کے دکھ سکھ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ یہاں پہنچنے کے لیے کتنی قربانیاں دی گئی ہیں — کسی کے والدین نے زمین بیچی، کسی نے جانور فروخت کیے اور کسی ماں نے زیور بیچا تاکہ ان کے بچے بہتر مستقبل کی تلاش میں پردیس آ سکیں۔ یہ قربانیاں کبھی نہیں بھولنی چاہئیں۔

چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ محض روزگار پر اکتفا کرنے کے بجائے دوسروں کے لیے وقت نکالنا بھی ضروری ہے۔ وقت کی قدر کو سمجھنا کامیابی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ جس طرح یورپ میں ٹرانسپورٹ، صحت اور تعلیم کے نظام مضبوط ہیں، ویسے ہی پاکستان میں بھی عوام ان سہولیات سے مستفید ہوں گے، اور اس مقصد کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

تقریب کے آخر میں انہوں نے یقین دلایا کہ مسلم لیگ (ن) اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ہمیشہ ادا کرتی رہے گی۔ اس موقع پر کمیونٹی رہنماؤں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مہمانِ خصوصی کو پھول اور تحائف پیش کیے۔ تقریب خوشگوار ماحول میں دعا اور شکریہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرلندن میں فلسطین کے حق میں احتجاج، 890 افراد گرفتار لندن میں فلسطین کے حق میں احتجاج، 890 افراد گرفتار انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران 4 کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات برآمد چھبیس نومبراحتجاج کیس؛بشریٰ بی بی، عمر ایوب سمیت دیگرکی ضمانت میں توسیع کردی گئی ایران نے پابندیاں ختم کرنے کے بدلے جوہری پروگرام محدود کرنے کی آمادگی ظاہر کر دی سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کی شکاگو میں کاروباری شخصیات سے بزنس گول میز کانفرنس پی ایس ایکس 100 انڈیکس نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چوہدری جعفر اقبال مسلم لیگ انہوں نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

ڈونلڈ ٹرمپ نے مالی سال 2026ء کیلئے تارکین وطن کو ویزا دینے کی حد مقرر کر دی

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کی تاریخ میں تارکین وطن کی تعداد میں کمی لا رہے ہیں، تارکین وطن کے داخلے سے ملک کے مفادات کو نقصان نہیں ہونا چاہیے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سفید افریقیوں کو جنوبی افریقہ میں نسل کشی کا خطرہ ہے، فی الحال پناہ گزینوں کی سالانہ حد ایک لاکھ 25 ہزار مقرر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مالی سال 2026ء کیلئے تارکین وطن کو ویزا دینے کی حد مقرر کر دی۔ آئندہ سال امریکا آنے والے صرف 7 ہزار 500 تارکین وطن ویزا کے اہل ہوں گے، 1980ء کے ریفیوجی ایکٹ کے بعد پہلی بار اتنی کم ترین حد مقرر کی گئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی تاریخ میں تارکین وطن کی تعداد میں کمی لا رہے ہیں، تارکین وطن کے داخلے سے ملک کے مفادات کو نقصان نہیں ہونا چاہیے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سفید افریقیوں کو جنوبی افریقہ میں نسل کشی کا خطرہ ہے، فی الحال پناہ گزینوں کی سالانہ حد ایک لاکھ 25 ہزار مقرر ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے سفید فام جنوبی افریقیوں کو ترجیح دینے کا اعلان کیا، امریکی تاریخ میں مخصوص قومیتوں کے خلاف امتیازی قوانین پہلے بھی بنائے گئے، نئے قانون کے تحت مہاجرین کو سخت سکیورٹی جانچ سے گزرنا ہوگا۔امریکی وزارت خارجہ اور ہوم لینڈ سکیورٹی کی منظوری لازم قرار دی گئی، ٹرمپ نے جون میں غیر ملکیوں کی داخلے سے متعلق نیا فرمان جاری کیا تھا۔ٹرمپ کے اقدام پر انسانی حقوق تنظیموں نے شدید تنقید کا اظہار کیا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا نیا اقدام امریکی امیگریشن پالیسی کو مزید محدود کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا: تارکین وطن کے ویزوں کی حد مقرر: ’سفید فاموں کو ترجیح‘
  • ٹرمپ کی 2026 ء کیلیے تارکین وطن کو ویزا دینے کی حد مقرر
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے مالی سال 2026ء کیلئے تارکین وطن کو ویزا دینے کی حد مقرر کر دی
  • خیبر پختونخوا کی عوام کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے: امیر مقام
  • لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی، قبضہ مافیا کا باب ہمیشہ کیلئے بند کر دیا: مریم نواز
  • آیوشمان کھرانہ نے ’اندھا دھن‘ صرف ایک روپے میں کی تھی، وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!
  • آیوشمان کھرانہ نے اپنی سپر ہٹ فلم کیلئے کتنا معاوضہ لیا تھا؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے
  • حیدرآباد: الخدمت فائونڈیشن ضلع حیدرآباداور ٹریفک اینڈ روڈ سیفٹی فائونڈیشن کے اشتراک سے ’’ ڈینگی سے بچائو،شعور اور آگاہی ‘‘ سیمینار سے لالہ جعفر خان ، سابق ڈی ایچ او حیدرآباد خطاب کررہے ہیں
  • برطانیہ میں 8 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن گرفتار
  • برطانیہ‘ غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کارروائیاں‘ 8 ہزار سے زائد گرفتار