آئی ایس پی آر اور وزارتِ داخلہ کی اہم پریس کانفرنس آج ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
آئی ایس پی آر کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وفاقی سیکریٹری داخلہ آج دوپہر اڑھائی بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
پریس کانفرنس خطے کی تازہ صورتحال، پاک بھارت سیز فائر، بھارت کی اشتعال انگیز بیانات، آبی جارحیت اور خضدار میں اسکول بس پر حملے کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت کی حامل ہوگی۔
مزید پڑھیں: معرکہ بنیان مرصوص کی تکمیل پر آئی ایس پی آر کی جانب سے خصوصی نغمہ جاری
واضح رہے کہ لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، پاکستان نے نہ صرف بھارتی حملہ ناکام بنایا بلکہ فوج کی پیشہ وارانہ برتری سے قوم کا اعتماد مزید مستحکم ہوا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایس پی آر پاکستان لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری وفاقی سیکریٹری داخلہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر پاکستان وفاقی سیکریٹری داخلہ ایس پی
پڑھیں:
اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ پُرامن رہا: محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی — فائل فوٹووفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ پُرامن رہا۔
محسن نقوی نے فوج، رینجرز، پولیس اور انتظامیہ کی محنت اور پروفیشنل اپروچ کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ فورسز نے جانفشانی سے فرائض سر انجام دیے اور جلوسوں و مجالس کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی۔
محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے تھے بھارت کی شہری آبادی پر حملہ کریں مگر پاکستان نے جب بھارت کی طرف میزائل فائر کیے ان میں ایک میزائل میں فائر کرتے وقت فرق آگیا
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بھائی چارے اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ میں علماء کا کردار قابل ستائش رہا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں عزاداروں نے پُرامن ماحول میں شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ پہلی محرم الحرام سے عاشورہ تک مؤثر اور مربوط سیکیورٹی پلان پر کامیابی سے عمل ہوا۔