چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، جے یو آئی(ف)
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو (ف) پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (س) پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے کم عمری کی شادی کے بل کو قرآن وسنت کے منافی اور مسترد کرتے ہیں، اسلام اور پاکستان لازم وملزوم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (س) پنجاب کے ترجمان مولانا عبدلصمد درخواستی، ملتان سٹی کے امیر قاری سعید احمد رحیمی، ضلعی امیر مفتی ممتاز احمد قاسمی، ملک زبیر کھوکھر، مولانا ضیاالرحمن، عبدالواحد ریواڑی، احمد مکی زرگر نے نقشبند کالونی رشید آباد سیکرٹریٹ جمعیت علمائے اسلام (س) میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (س) عوامی طاقت سے اقتدار میں آکر اس ملک سے کرپشن، مہنگائی، بے روزگاری سے غریب عوام کو نجات دلائے گی اور وہ وقت دور نہیں جب ایوانوں میں عوام کی بات ہوگی۔ جمعیت علمائے اسلام (س) اقتدار میں آکر تعلیم، زراعت اور ان تمام شعبوں کو بہتر کرے گی جن کی آج بری حالت ہے۔ اس کیلئے عوام کو آگے آکر اپنے بچوں کے مستقبل کو بچانے کیلئے آگے آنا ہوگا، 26مئی بروز سوموار کو قائد جمعیت مولانا عبدالحق ثانی، جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری سیدمحمد یوسف شاہ کا ملتان میں شاندار استقبال کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (س) پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے کم عمری کی شادی کے بل کو قرآن وسنت کے منافی اور مسترد کرتے ہیں، انہوں نے اسلام اور پاکستان لازم وملزوم ہیں، قائد جمعیت مولانا عبدالحق ثانی، جرنیل جمعیت سید محمد یوسف شاہ، مرکزی سرپرست اعلی شیخ الحدیث مفتی حبیب الرحمن درخواستی کا پیغام گھر گھر میں پہنچائیں گے، جمعیت علمائے اسلام (س) کو جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع، تحصیلوں اور یونین کونسل کی سطح پر منظم وفعال کیا جارہا ہے، آنے والے الیکشن میں انشااللہ جمعیت علمائے اسلام (س) جنوبی پنجاب کی ہر قومی وصوبائی سیٹ پر اپنے امیدوار کھڑا کرے گی، ایماندار قیادت کو اس ملک کی بھاگ ڈور دی جائے جو ملک کو ان مشکل حالات سے نکالے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جمعیت علمائے اسلام کرتے ہیں کہا کہ
پڑھیں:
جنرل ساحر شمشاد مرزا کی سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارکباد
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر —فائل فوٹوزچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کی شاندار قیادت، غیر متزلزل عزم، ممتاز خدمات کو سراہا ہے۔
آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شکستِ فاش دینے پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ’معرکۂ حق‘ و آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران آرمی چیف کی خدمات کو سراہا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے۔
اعلامیے کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شکستِ فاش دینے پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔