پی آئی اے کا لاہور سے بھی پیرس کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
پی آئی اے کا لاہور سے بھی پیرس کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پی آئی اے نے اپنے فضائی آپریشن میں مزید توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور سے بھی پیرس کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا، لاہور سے پیرس کے لیے پہلی پرواز18 جون کو اڑان بھرے گی۔قومی ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق لاہور سے پیرس کے لیے ہفتہ وار پرواز بدھ کے روز براہ راست روانہ ہوا کرے گی۔
پی آئی اے پہلے ہی اسلام آباد سے پیرس کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کر رہی ہے، پی آئی ایبہت جلد یورپ کے دوسرے شہروں کے لیے بھی پروازیں شروع کرے گی۔ یاد رہے کہ یورپی یونین کی جانب سے ساڑھے 4 سال بعد قومی ایئر لائن پرعائد پابندیاں ہٹنے کے بعد رواں سال 10 جنوری کو پی آئی اے کی پہلی پرواز اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوئی تھی۔
اسلام آباد سے پرواز نمبر پی کے 749 میں سوار 323 مسافر پیرس پہنچے تھے، اسلام آباد سے پیرس کے لیے طویل عرصے بعد پرواز دوپہر 12 بج کر 10 منٹ پر روانہ ہوئی تھی، مسافروں نے طویل عرصے بعد پاکستان سے براہ راست یورپ پہنچنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانتیں منظور کرلیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانتیں منظور کرلیں ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرر کانفرنس،بھارت کے خلاف جنگ میں سیاسی قیادت کے کردار کی بھرپور ستائش بھارتی براڈ کاسٹرز کی غیر موجودگی :پی ایس ایل پلے آف میچز ڈی آر ایس سمیت اہم ٹیکنالوجیز سے محروم وزیر اعظم شہباز شریف اگلے ہفتے ترکیہ، ایران اور آذربائیجان کا ہنگامی دورہ کریں گے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی رائے، پارٹی کی رائے نہیں، علیمہ خان عمران خان نے احتجاجی تحریک کے لیے مجھے دوبارہ ذمہ داری دے دی ہے، وزیراعلی کے پیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پروازیں شروع براہ راست پی آئی اے لاہور سے
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیکا ایکٹ پر بحث، سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد ہائیکورٹ میں متنازعہ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو کالعدم قرار دینے کیلئے دائر درخواستوں پر جسٹس راجہ انعام آمین منہاس نے سماعت کی حکومت کی جانب سے تحریری جواب عدالت میں جمع کروادیا گیا سماعت کے آغاز پر جسٹس راجہ انعام آمین نے درخواست گزاروں کھ وکیل سے استفسار کیا کہ پہلے بیگ راونڈ بتائیں تاکہ پتا چل سکے کہ کیس کیا ہے اور اسی طرح آپ نے کوڈ آف کنڈکٹ بھی ساتھ ساتھ بتانا ہے کہ پیکا ایکٹ پہلے کیا تھا اور اب فرق کہاں پر آیا ہے ۔
ایڈووکیٹ ڈاکٹر یاسر امان خان نے دلائل کا آغاز میں کہا کہ 2016 میں پیکا ایکٹ لایا گیا،2025 ترمیمی ایکٹ میں 2016 والے ایکٹ کی کچھ شقیں نکالی گئیں اور کچھ شقوں کا اضافہ کرکے ترمیم کی گئی شامل کر دی گئیں،
جبکہ پیکا ترمیمی ایکٹ میں سوشل میڈیا کمپلینٹ کونسل کو بھی شامل کیا گیا ہے، سرکاری وکیل کینجانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست میں صوبائی حکومتوں کو بھی فریق بنایا گیا ہے، دوران سماعت ایڈووکیٹ عمران شفیق نے عدالت کو بتایا کہ رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا تھا جسے دور کر دیا گیا ہے ،
درخواست کے وکیل کے دلائل جاری تھے کہ عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔آئندہ سماعت پر بھی درخواست گزار کے وکیل اپنے دلائل جاری رکھیں گے،
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس، اینکرز اور اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، سیکرٹری آر آئی یو جے آصف بشیر چودھری اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے ۔