صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کا بجٹ کے حوالے سے منعقدہ خصوصی نشست سے خطاب میں کہنا تھا کہ بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں پر سب سے زیادہ توجہ دی جائے، جہاں غربت ہو گی وہاں بدامنی اور جہالت بھی ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر، معاشی ماہر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ اسلامی معیشت میں فرد کی فلاح اولین ترجیح ہے، بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں پر سب سے زیادہ توجہ دی جائے، جہاں غربت ہو گی وہاں بدامنی اور جہالت بھی ہو گی۔ انہوں آمدہ بجٹ کے حوالے سے منعقدہ خصوصی نشست میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اپنے شہریوں کو معیاری تعلیم اور صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کر کے ان کی معاشی زندگی میں انقلاب لا سکتی ہے، تعلیم اور صحت ہر امیر اور غریب کی یکساں ضرورت ہے، صاحب حیثیت طبقہ اپنی مالی آسودگی کی وجہ سے نجی شعبہ سے ان سہولتوں سے فائدہ اٹھا لیتا ہے مگر غریب اور متوسط طبقہ اور خاندان تعلیم اور صحت پر خرچ کریں تو اُن کے پاس اتنے وسائل باقی نہیں بچتے کہ وہ جسم اور روح کا رشتہ برقرار رکھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہزارہا سرکاری سکول اور سرکاری ہسپتال موجود ہیں انہیں مفت ادویات کے لئے وافر بجٹ بھی مہیا کیا جاتا ہے، ڈاکٹرز اور طبی عملہ کی سہولیات بھی ان ہسپتالوں اور ڈسپنسریز اور تعلیمی اداروں کو دستیاب ہوتی ہیں مگر فرض شناسی، احساس ذمہ داری اور چیک اینڈ بیلنس کے کمزور نظام کی وجہ سے عام آدمی ان سرکاری سہولیات سے فائدہ نہیں اٹھا پاتے، ریاست کرپشن اور نااہلی پر قابو پا کر اور اپنے انتظامی میکانزم کو فعال اور ذمہ دارانہ بنا کر سرکاری وسائل کو عام آدمی تک پہنچا سکتی ہے۔ اگر تعلیم اور صحت کی مدات میں ریاست اپنے شہریوں کو سہولیات فراہم کر دے تو عام آدمی کے ماہانہ ہزار ہا روپے کی بچت ہو سکتی ہے اور ان کا معیار زندگی بہتر ہو سکتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تعلیم اور صحت

پڑھیں:

نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر

ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔

 نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔

 اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے