وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں پانچ جون سے یکم اگست 2025 تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی، تعلیمی اداروں میں یکم اگست تک چھٹیاں ہوں گی جبکہ تعلیمی ادارے چار اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔
وفاقی تعلیمی اداروں میں 26 مئی 2025 سے اوقات کار بھی تبدیل کردیے گئے ہیں، دن میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے باعث اوقات کار صبح ساڑھے سات سے ساڑھے بارہ بجے تک محدود کر دیے گئے ہیں۔
فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے وفاقی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں اور اوقات کار میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تعلیمی اداروں میں
پڑھیں:
سمندری خوراک برآمدات کی سالانہ رپورٹ کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزیر بحری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری سمندری خوراک برآمدات کی سالانہ رپورٹ کا اعلان کر دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سمندری مصنوعات بین الاقوامی خریداروں کے لیے پرکشش بن رہی ہیں، پاکستانی سمندری خوراک کی برآمدات 20.5 فیصد اضافے سے 489.2 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ چین اور تھائی لینڈ پاکستانی سمندری خوراک کے سب سے بڑے خریدارہیں۔ جنید انوار چوہدری نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ مؤثر پالیسی اور ضابطہ کاری کا نتیجہ ہے، جھینگے، کیکڑے، میکریل اور جیلی فش اہم برآمدی اشیاء میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ادارہ جاتی اصلاحات اور پائیدار اقدامات کے مثبت اثرات ظاہر ہونے لگے ، پاکستان عالمی سمندری خوراک مارکیٹ میں تیزی سے جگہ بنا رہا ہے، نئی عالمی منڈیوں کی تلاش اور برآمدی ڈھانچے کی بہتری ترجیحات میں شامل ہے۔